جسٹن بائبر نے” اذان” کے احترام میں گانا روک دیا

کینیڈین نوجوان پاپ سنگر جسٹسن ڈریو بائبر نے مداحوں کو اس وقت خوشگوار حیرت میں ڈال دیا جب انہوں نے” اذان” کے احترام میں اپنا کنسرٹ کچھ دیر کیلئے روک دیا۔
 

image


دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس بائبر ترک دارالحکومت استنبول میں کنسرٹ میں پرفارم کررہے تھے کہ اچانک “اذان” شروع ہوگئی جس پر انہوں نے گانا روک دیا، “اذان” مکمل ہونے کے بعد انہوں نے دوبارہ گانا شروع کیا جس پر ان کے مسلم چاہنے والوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

جسٹن بائبر نے” اذان” کی آواز پر اپنا گانا روک کر اپنے مسلم مداحوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ ان کے دل میں بھی اسلام کا احترام موجود ہے۔
 

image

یاد رہے کہ ترکی ایسا ملک ہے جہاں اکثر لوگ کنسرٹ میں جانا اور مغربی گلوکاروں کو پسند کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسلامی روایات کا احترام بھی کرتے ہیں جن میں ایک روایت” اذان” سننے کیلئے تمام سرگرمیاں معطل کردینا بھی شامل ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ جسٹن نے ترکی آنے سے پہلے مسلمانوں کی روایات سے آگاہی حاصل کی ہے اور وہ اس کی پاسداری بھی کر رہے ہیں جس سے ان کے چاہنے والے خوش ہوئے ہیں۔

YOU MAY ALSO LIKE:

After a series of missteps as he travels the world on his Believe Tour, things appear to be turning around for Justin Bieber. The Boyfriend singer was playing a sold out show at the ITU Stadium in Istanbul, Turkey on Thursday when he paused his act multiple times to allow fans to step away for the Muslim call to prayer, according to E! Online.