انسانوں کے قاتل پودے

یوں تو دنیا میں بےشمار اقسام کے پودے پائے جاتے ہیں جو کہ دنیا کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث بھی بنتے ہیں- لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اسی دنیا میں ایسے پودے بھی موجود ہیں جو کہ انسانوں کی اموات کا باعث بھی بنتے ہیں؟ جی ہاں یہ اموات صرف ان پودوں کو چھونے یا پھر چکھنے کی ہی صورت میں واقع نہیں ہوتیں بلکہ بعض صورتوں میں تو صرف ان کے قریب جانے سے ہی انسان موت کا شکار بن جاتا ہے-
 

Skunk Cabbage
Skunk Cabbage ایک بہت بڑا پودا ہے اور اس کے بعض حصے مقامی امریکیوں کے مطابق کھائے جانے کے قابل ہیں- لیکن یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ اس پودے کے غلط حصوں کو زیادہ کھانے سے زہر پھیل سکتا ہے کیونکہ اس میں شدید کیلشیم oxalate پایا جاتا ہے- کیلشیم آکسلیٹ گوشت کو گلا سکتا ہے اور اعضا کے نظام کو بند کرنے کی بھی اہلیت رکھتا ہے-

image


Buttercup
بٹر کپ بھی ایک انتہائی مہلک پودا ہے اور یہ خراب نکاسی آب میں اگی ہوئی گھاس کے درمیان میں افزائش پاتا ہے- اس کے اثرات اکثر بچوں کی جلد پر دیکھنے میں آتے ہیں جو کہ کھیل کھیل میں اسے چھوتے ہیں- جلد پر وقتی سرخ نشانات پڑ جاتے ہیں- اگر انسان اسے غلطی سے بھی کھا لے تو اس کی تکلیف دہ موت واقع ہوسکتی ہے- اس کے پیلے پھول زہریلے مادے خارج کرتے ہیں-

image


Giant Hogweed
یہ پودا حقیقی معنوں میں ایک بھیانک خواب کی مانند ہے- دوسرے پودوں کو تو کھانے کی وجہ سے جسم میں زہر پھیلتا ہے لیکن اس سے صرف اگر جلد چھو جائے تو یہ انسانوں کے لیے ہولناک نقصان کا سبب بن سکتا ہے- اگر یہ آنکھوں کو چھو جائے تو انسان مستقل طور پر اندھا ہوسکتا ہے- یہ پودا 8 فٹ تک لمبا ہوسکتا ہے-

image


Death Camas
یہ پودا مغربی شمالی امریکہ کے جنگلات میں پایا جاتا ہے- اور دنیا کے زہریلے ترین پودوں میں سے ایک ہے- اس کی تھوڑی سی مقدار کا استعمال بھی انسان کو انسانی اعضا کی ناکامی اور خون کی خرابی کے ذریعے موت کے نزدیک لے جاتا ہے- جبکہ اس پودے کا مخصوص حصہ کھائے جانے کے قابل بھی ہے-

image


Angel Trumpet
یہ شاندار پودا جنوبی امریکہ کے جنگلات میں پایا جاتا ہے- اور اس سے خارج ہونے والے زہریلے مادے atropine اور hyoscyamin اور scopolamine ہیں- اس لسٹ میں موجود دوسرے پودوں کے برعکس یہ پودا کم خطرناک ہے- لیکن انسانوں کے لیے یہ ایک حیاتیاتی ہتھیار بھی ہے-

image


Himalayan Blackberry
یہ ایک ایسا پودا ہے جس سے آپ کبھی نہیں الجھنا چاہیں گے- اس کے نوکیلے کانٹے انہتائی تیز ہیں اور یہ شارک کے دانتوں کی مانند بڑھتے رہتے ہیں- ان سے ٹکراؤں کی صورت میں آنکھوں کی سنگین چوٹوں٬ رگوں کی خرابی یا پھر خون کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے- اب تک کئی حادثات ریکارڈ کیے جاچکے ہیں- اس کے قریبی جانے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کی ضرورت پڑتی ہے-

image


Gympie-Gympie
یہ آسٹریلوی درخت دنیا کے خطرناک ترین درختوں میں سے ایک ہے- اس درخت کے باعث پہنچنے والی تکلیف ایسے ہوتی ہے کہ جیسے گرم گرم تیزاب پھینک دیا گیا ہو- اور انسان اس تکلیف سے نجات حاصل کرنے کے لیے بعض اوقات خودکشی پر بھی تیار ہوجاتا ہے- یہ درخت ایک انتہائی زہریلے مادے پر مشتمل ہے-

image

New Zealand Tree Nettle
یہ دنیا میں پائے جانے والے ان دو درختوں میں سے ایک درخت ہے جن کے پاس سے صرف بدقسمت انسان اگر گزر بھی جائیں تو موت کا شکار بن سکتے ہیں- یہ ایک بہت بڑا اور انتہائی زہریلا درخت ہے- اور یہ درخت 15 فٹ تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے- اس درخت سے خارج ہونے والے زہریلے اثرات اعصابی نظام کو متاثر کرسکتے ہیں-

image

Spurge Laurel
یہ پودا چھوٹے اور چمکدار پتوں کے ساتھ اکثر ہمارے سجاوٹی باغوں یا پھر پبلک گراؤنڈ میں دکھائی دیتا ہے- اس پودے کے ساتھ لگی جھاڑیاں انتہائی خطرناک ہوتی ہیں- اگر ان جھاڑیوں کے ساتھ انسانی جلد چھو جائے تو شدید جلن کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اندرونی خون اور انسانی اعضاﺀ میں خرابی پیدا ہوجاتی ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ قبیلے اس پودے کو منشیات کے طور پر بھی استعمال کرتے تھے-یہ پودا انتہائی طاقتور biocides پر مشتمل ہوتا ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Our world is covered with plants, and we are surrounded. This list looks at killer plants on an entirely new level of lethality. It’s not just picking petals or tasting berries that can kill. In some cases, just approaching the plant is enough to die. In this terrifying account, we will look at the sight-robbing potential of Giant Hogweed, the bizarre neurotoxic plant that can make you rob your own house, and the explanation behind Biblical legends of blood filled waters.