یہ ایسا ہی ہے عمل ہے جیسے آپ
انٹرنیٹ پہ کسی بھی Search Engine میں جا کر کچھ تلاش کرنا چاہیں تو Search
Engine website آپکو لاکھوں نئی websites مگر آپکی تلاش سے متعلق آپ کے
سامنے لا کھڑا کرے گا ۔ یعنی جو آپ search box میں لکھیں گے اسی سے ملتے
جلتے رابطے اور معلومات کا ڈھیر لگ جائے گا۔ اسکو تلازمہ like attracts
like بھی کہہ سکتے ہیں۔
تلازمہ خیال اس وقت کام کرتا ہے جب ہم اپنے ذہن میں کسی بات، لفظ کو تصور
(imagine, visualize) کر کے بے خیال free mind ہو جاتے ہیں یا پھر اسکی
تکرار کرتے ہیں اور نتیجہ میں اسکے ثمرات حاصل ہوتے ہیں ۔ جیسا کہ اللہ کا
ایک صفاتی نام ’ السلام‘ (The Source of Peace) جب کسی زبان سے ادا
ہوتا ہے یا متصور ہوتا ہے تو کائنات سے سلامتی، امن اور صحت کا رجوع اس
انسان کی طرف Channel ہوتا ہے جبکہ اسکے ثمرات سلامتی کا باعث بنتے ہیں اور
اسے آپ مراقبہ صحت اور سلامتی کا نام بھی دے سکتے ہیں ۔ تصور، سوچ اور خیال
اس وقت انتہائی طاقتور ہو جاتے ہیں جب ان کا رابطہ اصل source سے جڑ جاتا
ہے اور یہی رابطہ Channel اپنے اثرات دکھاتا ہے |