NA129لاہور، میا ں شہباز شریف کامیاب ہوجائیں گے

پہلے تو میں اپنے ہم وطنوں سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ ووٹ ہر حال میں کاسٹ کریں اور کسی صورت ووٹ کو ضائع نہ ہونے دیں ۔ذات برادری اورچھوٹے موٹے ذاتی مفادات کی بجائے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ووٹ کاسٹ کریں ،آپ کا ووٹ بہت اہم ہے لہٰذا ُسے صرف اور صرف ملک کی بہتری کے لئے استعمال کریں ۔آج آپ جسے اپنے ووٹ کی طاقت سے حکمران منتخب کریں گئے وہ آئندہ پانچ سال پاکستان کا حکمران رہے ۔اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ ہمارے حق میں بہتر فیصلہ فرماکر ہمیں اچھے حکمران عطا فرمائے (آمین)اب میں آپ کو اپنے آبائی حلقے NA129کی تازہ صورتحال بتاتا ہوں،یہ حلقہ اس لئے زیادہ اہمت اختیار کرگیا ہے کیونکہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق ویزراعلیٰ پنجاب اس حلقے سے خود اُمیدوار ہیں ۔کچھ دن پہلے تک تو NA129میں ن لیگ کے اُمیدوارمیاں شہباز شریف اور تحریک انصاف کے اُمیدوار محمد منشاءسندھو کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی تھی لیکن تازہ صورتحال یہ ہے میاں شہباز شریف کی پرکشش شخصیت نے ووٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے اور ن لیگی رہنماءرانامبشر اقبال،میاں سلمان شہباز ،طلحہٰ برکی ،سردار عادمل عمر،رانا خالد قادری ،محمد نواز،میاں مقصود عالم،راﺅشحاب الدین،شاہد شبیر میﺅ،ملک فاروق کھوکھر،اختر بادشاہ،بابائے لیبرونگ ایم لطیف ارلرحمان پیرزادہ جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) لیبرونگ لاہور،رانا شہباز احمد خاں،راﺅناصر علی خاں ،آس محمد میﺅ،ماسٹر شمس الدین اور دیگر نے دن رات انتھک محنت اورمثبت انداز میں میاں شہباز شریف کی انتخابی مہم چلا کر صورتحال کو یکسر بدل کے رکھ دیا ہے ،نئی صورتحال یہ ہے کہ ہر طرف شیر ہی شیر نظر آرہا ہے حلقے کے کسی ایک گاﺅں میں بھی میاں شہبازشریف کی پوزیشن کمزر نظر نہیں آتی۔ماضی میں حلقہ NA129کے عوام ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے بے پناہ مسائل کا شکارہیں ،ہرجگہ گندگی کے ڈھیر،سوریج اور سڑکوں کا نظام درہم برہم ہے،پینے کا صاف پانی میسر نہ ہے کوئی پارک یا تفریح گاہ دوردور تک نہ ہے ،صحت و تعلیم کا نظام موجود تو ہے لیکن اُس کی بے شمار خامیاں کسی نے دور کرنے کی کوشش نہیں کی ایسے حالات میں میاں شہبازشریف کا اس حلقے سے اُمیدوار ہونا اور اُن کا وعدہ کہ وہ حلقے کے ترقیاتی کام بغیر کسی تاخیر اور سفارش کے کریں گے ن لیگ کی کامیابی کی وجہ بنے گا وہ اس لئے کہ پورے پاکستان کے عوام یہ بات تسلیم کرتے ہیں کہ میاں شہباز شریف ترقیاتی کام کروانے میں ملک بھر کے سیاست دانوں سے آگے ہیں اور اس میدان میں اُن کا کوئی ثانی نہیں ،تحریک انصاف کے محمد منشاءسندھونے بھر پور مزاحمت کی کوشش کی لیکن صورتحال اُن کے بس سے باہر نظر آتی ہے ۔منشاءسندھوووٹ تو ضرور حاصل کریں گے لیکن اتنے نہیں کہ اُن کو میاں شہباز شریف کا سخت حریف کہا جاسکے،عمران خان نے جس تبدیلی کی بات کی تھی وہ ابھی اس حلقے میں نظر نہیں آتی نوجوانوں کی بہت تھوڑی تعداد تحریک انصاف کو ووٹ اور سپورٹ کرتی دیکھائی دے رہی ہے جبکہ اکثریت اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ن لیگ کے اُمیدوار کو بھر پور سپورٹ اور ووٹ کرے گی ۔نوجوان رمضان گجر،شرافت علی،مہر محسن ،شہباز ہمایوں اور ملک طارق کا کہنا ہے عمران خان نجانے کس تبدیلی کی بات کرتا ہے ؟اگر جلسوں ،جلوسوں اور تقریروں سے تبدیلی آنی ہوتی تو کب کی آچکی ہوتی ۔عمران خان نے بھی اقتدار کی سیاست کی ہے اور دوسروں کی طرح ادھر اُدھر سے امیرترین لوٹے جمع کر کے کرسی اقتدار پر قابض ہونے کی کوشش کررہے ہیں ۔ایک وجہ یہ بھی ہے کہ دیہاتی علاقہ ہونے کی وجہ سے حلقہ میںتحریک انصاف کا ووٹ بینک بہت کم ہے اور ماضی میںمحمد منشاءسندھو کو عوام تین بار ایم پی اے منتخب کرکے آزما بھی چکے ،جس کی وجہ سے لوگوں کا کہنا ہے کہ پارٹی نئی لیکن اُمیدوار تو پرانا ہی ہے ۔صرف ایک بات محمد منشاءسندھو کے حق میں جاتی ہے کہ میاں شہباز شریف سے عوام کا ملنا بہت ہی مشکل ہے اور منشاءسندھو سے آسان اس لئے کچھ لوگوں کا خیال ہے جس سے ہم مل ہی نہیں سکتے وہ ہمارے مسائل کس طرح حل کرے گا؟اس حلقہ سے منتخب ہونے والے پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے طارق شبیر بھی زور شور سے اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں لیکن عوام اس بار پیپلز پارٹی سے سخت ناراض نظر آتے ہیں اس لئے توقع کی جارہی ہے کہ ن لیگ کے میاں محمد شہباز شریف واضع اکثریت سے کامیاب ہوجائیں گے ،تحریک انصاف کے منشاءسندھوکو دوسرے اور پیپلزپارٹی کے طارق شبیر کو تیسرے نمبر پر خیال کیا جارہا ہے ۔حلقہNA129اورPP159دونوں سے ن لیگ کے اُمیدوار میاںشہباز شریف کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے امکانات بہت روشن دیکھائی دیتے ہیں اور کہیں کہیں میاں شہبازشریف کے مخالف اُمیدوار بھی اپنی ہار کو تسلیم کرتے محسوس ہوتے ہیں ۔اب تک کے حالات واقعات کے مطابق تو میاں شہباز شریف حلقہNA129اورPP159سے جیت چکے ہیں لیکن ابھی الیکشن ہونے میں ایک رات باقی ہے ۔ان حلقوں کا ماضی بتاتا ہے کہ یہاں آخری رات میں وفاریاں فروخت اور تبدل ہو جایا کرتی ہیں -
Imtiaz Ali Shakir
About the Author: Imtiaz Ali Shakir Read More Articles by Imtiaz Ali Shakir: 630 Articles with 518785 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.