“ضلع گجرانوالہ“

ضلع گجرانوالہ صوبہ پنجاب کا اہم اور مشہور ضلع ہے۔ اس کا کل رقبہ 5,988 مربع کلومیٹر ہے۔تحصیل گجرانوالہ، تحصیل کامونکے، تحصیل نوشہرہ ورکاں اور تحصیل وزیر آباداسکی چار تحصیلیں ہیں۔تاریخی اعتبار سے یہ ایک قدیم شہر ہے۔یہاں پر چینی ،بدھ مت دور کے آثار بھی ملتے ہیں۔اس شہر کی ترقی مغل دور حکومت میں ہوئی۔یہاں پر مغلوں کے بعد سکھ قابض رہے اور بعد میں انگریزوں نے قبضہ کر لیا۔آزادی ہندوستان کے وقت یہ پاکستان کے حصے میں آیا۔آبا دی کے لحاظ سے یہ پاکستان کا پانچواں بڑا شہر ہے ۔1998 ءکی مردم شماری کے مطابق اسکی کل آبادی 3,400,940 تھی۔ضلع گجرانوالہ صنعتی اورزرعی لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔یہاں کے 18.1 فیصد لوگوں کا ذریعہ معاش زراعت ہے۔یہاں چاول،گنا اور گندم کی پیداوار زیادہ ہوتی ہے۔اس ضلع کی مشہور مصنوعات میں کٹلری،سیریمکس اور بجلی سے چلنے والی اشیاءہیں۔حصول تعلیم کےلئے سے اس ضلعے میں سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے موجود ہیں۔اسکے شہری علاقوں میں شرح خواندگی 63.97 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 48.65 فیصد ہے۔یہاںپنجابی، اردو، پوٹوہاری، جانگلی، ہندکو ،ملتانی، ڈوگری و دیگر زبانیں بولی جاتی ہیں۔یہاں کے مشہور مقامات میں جناح سٹیدیم،گالف کلب،ماڈل ٹاﺅن پارک،گلشن پارک،لیاقت پارک و دیگر شامل ہیں۔یہاں کی مشہور برادریوں میں جٹ،راجپوت،گجر،آرائیں،اعوان اور سید شامل ہیں۔مشہور سیاسی خاندانوں میں وڑائچ،چیمہ،ورک اور بھندر شامل ہیں۔

ماضی میں یہاں سے جسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ،عاصمہ شاہنواز چیمہ،حامد ناصر چٹھہ ،حاجی مدثر قیوم نہرہ،چوہدری بلال ایاز ،طارق یقوب فتح محمد،اشفاق احمد مٹو ،عثمان ابراہیم،چوہدری ذیشان الیاس ،چوہدری عمران اللہ ،رخرم دستگیر خان،خواجہ محمد صالح ،محمود بشیر ورک،ظفر چوہدری ،شاہد اکرم بھند،امتیاز صفدر وڑائچ ،آصف وکیل،شمشاد احمد خان و دیگر نے انتخابات میں حصہ لیا۔

اس ضلع کے قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے 95،این اے96 ،این اے97 ،این اے98 ،این اے99 ،این اے100 اوراین اے101 شامل ہیں جبکہ اسکے صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں پی پی 91،پی پی92 ،پی پی93 ،پی پی94 ،پی پی95 ،پی پی96 ،پی پی97 ،پی پی98 ،پی پی99 ،پی پی100 ،پی پی101 ،پی پی102 ،پی پی102 اور پی پی104 شامل ہیں۔

این اے 95:
2008 کے انتخابات میں یہاں سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارعثمان ابراہیم ، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارچوہدری ذیشان الیاس اور پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری عمران اللہ نے انتخابات میں حصہ لیا۔اس انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارعثمان ابراہیم 21705ووٹ لے کامیاب ہوئے۔اس حلقہ کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد328711جبکہ منسوخ شدہ ووٹ کی تعداد2113 تھی۔

این اے96 :
2008 کے انتخابات میں یہاں سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارخرم دستگیر خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارخواجہ محمد صالح نے انتخابات میں حصہ لیا۔اس انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارخرم دستگیر خان61972 ووٹ لے کامیاب ہوئے۔اس حلقہ کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد345090جبکہ منسوخ شدہ ووٹ کی تعداد2178 تھی۔

این اے97 :
2008 کے انتخابات میں یہاں سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارمحمود بشیر ورک ، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارظفر چوہدری اور پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوارشاہد اکرم بھندرنے انتخابات میں حصہ لیا۔اس انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارمحمود بشیر ورک 48701ووٹ لے کامیاب ہوئے۔اس حلقہ کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد344369جبکہ منسوخ شدہ ووٹ کی تعداد3563 تھی۔

این اے98 :
2008 کے انتخابات میں یہاں سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارامتیاز صفدر وڑائچ ،پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارآصف وکیل اور پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوارشمشاد احمد خان نے انتخابات میں حصہ لیا۔اس انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارامتیاز صفدر وڑائچ68509 ووٹ لے کامیاب ہوئے۔اس حلقہ کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد368599جبکہ منسوخ شدہ ووٹ کی تعداد4793 تھی۔

این اے99:
2008 کے انتخابات میں یہاں سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواررانا نذیر احمد خان ، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد عبداللہ ورک اور پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوارچوہدری شمشاد احمد خان نے انتخابات میں حصہ لیا۔اس انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواررانا نذیر احمد خان 60219ووٹ لے کامیاب ہوئے۔اس حلقہ کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد342054جبکہ منسوخ شدہ ووٹ کی تعداد3981 تھی۔

این اے100:
2008 کے انتخابات میں یہاں سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدواراشفاق احمد مٹو ، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوارطارق یقوب فتح محمد، پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوارچوہدری بلال ایاز اور آزاد امیدوار حاجی مدثر قیوم نہرہ نے انتخابات میں حصہ لیا۔اس انتخابات میں آزاد امیدوارحاجی مدثر قیوم نہرہ57320 ووٹ لے کامیاب ہوئے۔اس حلقہ کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد329185جبکہ منسوخ شدہ ووٹ کی تعداد8388 تھی۔

این اے101:
2008 کے انتخابات میں یہاں سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارجسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ ، پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوارعاصمہ شاہنواز چیمہ اور پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوارحامد ناصر چٹھہ نے انتخابات میں حصہ لیا۔اس انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارجسٹس (ر) افتخار احمد چیمہ 71792ووٹ لے کامیاب ہوئے۔اس حلقہ کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد377640جبکہ منسوخ شدہ ووٹ کی تعداد 4892تھی۔
Ahsan Kamray
About the Author: Ahsan Kamray Read More Articles by Ahsan Kamray: 18 Articles with 30052 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.