شکر ہے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر کہ ملکی
تاریخ کے اہم ترین انتخابات مکمل ہو گے کون ہارا یا کون جیتا اس سوال سے
قطع نظر ہر دونوں طرف کی قیادت کا امتحان ہو گا سخت امتحان کے وہ عوام کے
لیے کر سکتے ہیں کیا نواز لیگ کی قیادت حکومت بنا کر اپنے انتخابی وعدوں پر
پورا اتر سکے گی ۔اور کیا دوسری بڑی سیاسی قوت پاکستان تحریک انصاف (جو
الیکشن سے قبل سیاسی قوت تسلیم ہی نہ کیا جاتا تھا )خیبر پختون خواہ جہاں
پر اس کو اکثریت حاصل ہے وہاں حکومت بنا کر نیا خیبر پختون خواہ بنا سکے گی
؟یہ وہ سوال ہیں جن کا جواب ہمیں آنے والے کچھ عرصے تک مل جانا ہے سندھ میں
پیپلزپارٹی مظبوط ہے تو وہاں بھی لگ پتا جائے گا کہ کیا ہوتا ہے ۔الیکشن کی
شام مجھے ایک دوست نے فون پر بتایا کہ رانا جی آج اور کچھ ہو انہ ہوا ایک
بات تو ثابت ہو گی کہ تبدیلی لانے کے پڑھا لکھا ہونا ضروری نہیں بلکہ پٹھان
ہونا ضروری ہے ۔اور ایک مسیج یہ کہ ہم لاہوریوں کی طرح نہیں جس کے جلسے میں
جاتے ہیں تو ووٹ بھی اس ہی پارٹی کو دیتے ہیں ۔لیکن اس سے میں نے اختلاف
کیا سخت اختلاف نہیں لاہوریوں نے بے وفائی نہیں کی ہر گز نہیں لیگیوں کے
گھروں سے تحریک انصاف کو وہ رسپانس ملا داد دی جانی چاہیے لاہوروالوں کو وہ
تو پھر وہاں تو نواز لیگ کی بدمعاشی بھی اچھی خاصی ہے عمر چیمہ صاحب کی طرف
سے خواجہ سعد رفیق پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے اپنے حلقے کے پولنگ
سٹیشنز پر خواتین سے بدتمیزی کی اور بیلٹ پیپر چھیننے کی کوشش کی اور عمر
چیمہ نے کہا ہم لاہور سمیت پورے پاکستان میں جن پولنگ سٹیشنز پر دھاندلی
ہوئی الیکشن کمیشن جایں گے اور ری پولنگ کی درخواست دیں گے ضرور جناب اچھا
اقدام ہے کوئی ثبوت پیش کر سکے تو فائدہ مل سکتا ہے ۔۔اﺅ ناروال سے محترم
ابرار الحق کا کہنا ہے کہ ان کے حلقے میں حریف لیگی راہنما ءاحسن اقبال اور
اس کے غنڈوں نے لوگوں کو حراساں کیا پانچ سو روپیے دے ان سے شناختی کارڈ
لیے گے اور جعلی ووٹ پول کیے ؟حلقہ NA250میںعارف علوی جہاں سے تحریک انصاف
کے امیدوار تھے کا کہنا ہے کہ ان کے حلقے میں لوگوں کو ووٹ نہیں پول کرنے
دیے جارہے کچھ لوگوں نے پولنگ سٹیشنز کو ہائی جیک کیا ہوا ہے اورNA240میں
میری بہن محترمہ ناز بلوچ کا کہنا ہے کہ ان کے حلقے میں دھاندلی کی گئی اور
نتائج روک دیے گے ہیں جماعت اسلامی ،مہاجر قومی مومنٹ ،طلال بگٹی الیکشن کے
دن ہی دھاندلی کا الزام لگا کر انتخابات سے باہیکاٹ کا اعلان کر چکے ہیں
اختر مینگل صاحب کا بھی کہنا ہے کہ ان کے انتخابی نتائج کو روکا گیا ہے ۔ان
ساری چیزوں کے بعد آخر الیکشن کمیشن کیا کر رہا ہے؟کراچی میں پاکستان تحریک
انصاف کے ایک امیدوار کو تشدد کا نشانہ بنا یا گیا تو الیکشن کمیشن نے اس
پر نوٹس لیا ؟ محترم فخرو جی آج واقع ہی خوشی کا دن ہو گا لیکن جن پولنگ
سٹیشنز پر دھاندلی ہوئی وہاں تحقیقات نہ ہو ئی تو صورتحال خراب ہو جانی ہے
جس کے زمہ دارآپ اور آپ کا وہ الیکشن کمیشن ہو گا ۔ہار ان لوگوں کی ہوتی ہے
جو ہار تسلیم کر لیتے ہی اپنا مشن چھوڑدیتے ہیں نہیں ایسا ہر گز نہیں ہم
آخر وقت تک لڑیں گے سٹیٹس کو کی ان جماعتوں سے جو اقتدار کو پیسے بنانے کا
زریعہ سمجھتے ہیں جو سیاسی پارٹی کی حکمرانی بھی اپنی نسلوں کو منتقل کرتے
ہیں جو لوگ اپنی پارٹیوں میں جمہویت نہیں لا سکے وہ ملک میں جمہوریت لے
ائیں لگ تو نہیں رہا۔ |