ہم سب چاہتے ہیں

میاں نوازشریف سے میرے سیاسی اختلافات بڑے سخت ہیں لیکن وہ میرے پاس آئے اور ہم نے فیصلہ کیا کہ ملک کے جو بڑے بڑے مسائل ہیں ان کو ہم مشترکہ طور پر حل کریں گے ۔ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے ہم آگے بڑھ ہی نہیں سکتے جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا ۔ جنرل کیانی سے بھی میں نے اسی حوالے سے بات کی ۔ اسی طرح کے اور بڑے مسائل ہیں ہم چاہتے ہیں کہ سب اکٹھے بیٹھ کر یہ مسائل
حل کریں اور آگے بڑھے-

تحریک انصآف کو پہلی دفعہ حکومت بنانے کا موقعہ ملا ہے ہم خیبر پختونخوا کو نئے پاکستان کیلئے ایک ماڈل صوبہ بنائیں گے ۔ نئے پاکستان میں ہم جو بلدیاتی ادارے اور پولیس کا نظام چاہتے ہیں انشاءاللہ وہ ہم خیبر پختونخوا میں لائیں گے ۔

ہم سب چاہتے ہیں کہ آگے بڑھے لیکن ایک مسئلہ ہے اس مسئلے کے حوالے سے میں الیکشن کمیشن سے مخاطب ہوکر کہنا چاہتا ہوں کہ پہلی دفعہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں نے نکل کر ووٹ دیا ۔ ان لوگوں نے بھی لائنوں میں کھڑے ہوکر ووٹ دیے جو پہلے سیاست کو برا سمجھتے تھے ۔ الیکشن کے حوالے سے لوگوں کے خدشات ہیں کیونکہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جن لوگوں کو انہوں نے ووٹ دیے وہ شکلیں سامنے نہیں آئیں ۔ نوجوان ، خواتین خود احتجاج اور دھرنوں پر نکل آئیں ۔ تحریک انصآف نے احتجاج کا کال نہیں دیا تھا ۔ ان خدشات میں کتنی حقیقت ہے اور کتنی نہیں ہے یہ معلوم کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے ۔ یہ معلوم کرنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ اگر ان لوگوں کے خدشات دور نہ ہوئے تو یہ لوگ اگلی باری نہیں نکلیں گے ۔ یہ لوگ پھر جمہوری عمل سے مایوس ہوجائیں گے . اس حوالے سے ہم الیکشن کمیشن کو تجویز دیتے ہیں کہ چار حلقوں کے ووٹ فنگر پرنٹس کے ذریعے چیک کرے اگر اس میں کچھ نکل آیا تو ہم آگے اس کو درست کرسکے ۔ اور ہمارا جمہوری عمل آگے بڑھے ۔
nasir hussain
About the Author: nasir hussain Read More Articles by nasir hussain: 11 Articles with 6293 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.