پاکستانی طالبعلم نے نیا ٹریفک نظام ایجاد کر لیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والے نویں جماعت کے طالبعلم محمد عبداللہ عابد نے ٹریفک کنٹرول کرنے کا نیا نظام ایجاد کیا ہے جس کی مدد سے بڑی حد تک ٹریفک بلاک کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
 

image


دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کے صدرمقام لاہور میں پاک ترک اسکول کے طالبعلم محمد عبداللہ عابد نے ایک سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو ویب کیم کی مدد کسی بھی سگنل پر چاروں اطراف میں گاڑیوں کی تعداد دیکھ کر ٹریفک کنٹرول کرتا ہے۔

اس نظام کے زریعے جس طرف زیادہ گاڑیاں ہوں انھیں زیادہ وقت اور جس سمت میں گاڑیاں کم ہوں انھیں کم وقت دیا جاتا ہے۔

ٹریفک کنٹرول نظام کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ ایس ایم ایس یا ریڈیو سگنل کے ذریعے ڈرائیوروں کو سڑک بلاک ہونے جبکہ مشکوک حرکت دیکھ کر پولیس کو بھی اطلاع کرتا ہے۔
 

image

پاکستانی طالبعلم عبداللہ عابد نے ترکی کی دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے عالمی آئی ٹی کے مقابلہ میں شرکت کی جہاں امریکا، تھائی لینڈ، بھارت، افغانستان، ترکی، نائیجیریا، البانیہ اوربرازیل سمیت 48 ممالک کے طلباء نے 176 پراجیکٹ پیش کئے۔

مقابلے کے منتظمین نے محمد عبداللہ کے پراجیکٹ کو سراہتے ہوئے انہیں دوسرے انعام اور تین سو ڈالر کا حقدار قرار دیا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A Pakistani student of 9th class Muhammad Abdullah Abid has developed a software that is capable of controlling the traffic during rush hours just with the help of webcam. The software can change the traffic signals according to the number of vehicles on the road after collecting data through a normal webcam.