پاک چین تعلقات خوشگوار ماحول اور ایسے وقت میں جبکہ پاکستان میں ایک
جمہوری دور مکمل ہونے کے بعد نیا جمہوری دور شروع ہونے جارہا ہے دو روزہ
دورے پر چین کے وزیراعظم آج لی کی چیانگ پاکستان پہنچے صدر آصف علی زرداری
متوقع وزیراعظم میاں نواز شریف جرنل اشفاق پرویز کیانی نے انکا بھر پور
استقبال کیا دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارتی حجم 12 ارب ڈالرز سے تجاوز
کرگیا چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کے حالیہ دورے سے پاک چین تعاؤن کو مزید
فروغ ملے گا اس دورے میں اقتصادی شعبے کے علاوہ سائنس و ٹیکنالوجی توانائی
خلائی تحیقق و مواصلات سمیت متعدد اہم سمجھوتوں اور یاد داشت پر دستخط بھی
ہونگے لی کی چیانگ کا اپنے عہدے کا منصب سبنھالنے کے بعد پہلی بار پاکستان
آئے ہیں پاک چین کے درمیان تجارتی حجم 12 ارب ڈالرز سے تجاوز کر کے 15 ارب
ڈالرز تک پہنچ گئی چین کے وزیراعظم کا پاکستان آنا نہایت یی خوش آئند بات
ہے پاک چین دوستی کی مثال ایسی ہے جیسے ایک جسم کے دو بازو چین کے ساتھ
ایران سعودی عرب بھی پاکستان کے فرینڈلی ملک ہیں پاک چین دوستی کو جتنا
فروغ ملے یہ اتنا ہی کم ہے. |