معمر دولہا شادی کے 4 ماہ گزارکرچل بسا

گلاسگو -- سکاٹ لینڈ کا سب سے زیادہ طویل العمر نوبیاہتا دولہا شادی کے صرف چار ماہ بعد چل بسا۔ پرتھ کے 96 سالہ بل راجر اور 78 سالہ لز کے درمیان گیارہ سال سے دوستی تھی اس عرصے میں بل تین بار شدید بیمار ہوئے تو لز نے دل و جان سے بل کی تیمار داری کی، دونوں کی کئی دلچسپیاں مشترک تھیں بل نے اس رشتے کو مستقل بنانے کے لئے لز کو شادی کی تجویز پیش کی جسے اس نے بخوشی قبول کر لیا اور نومبر میں دونوں رشتہ ازدواج میں منتقل ہو گئے۔

گزشتہ روز بل ایک معمولی بیماری کا شکار ہو کر خاموشی سے لز کو تنہا چھوڑ کر چلے گئے۔ لز نے کہا کہ اگرچہ ہماری شادی صرف چار ماہ رہی لیکن ہم نے بہت خوشگوار وقت گزارا اب میں بل کی کمی کو شدت سے محسوس کرتی ہوں، ہم دونوں اچھے دوست بھی تھے۔

 

YOU MAY ALSO LIKE: