جن کا کام سو ان کو ہی ساجھے خوشامد چاپلوسی جن کا کام ہے سو وہی کریں کبھی
ضمیر کا سودا کیا نہ کبھی ایسا کیا جائے گا الیکشن ہو چکے ہیں وہی ہوا بلکل
اسی طرح کہ اگر دھاندلی ہو گئی تو حکومت کس کی بن جانی ہے خیر جیسے بھی
پاکستان مسلم لیگ نواز کی حکومت بن چکی ہے ۔مسلم لیگ نواز کو مرکز سمیت
پنجاب میں واضع اکثریت حاصل ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کو سندھ میں اکثریت
حاصل ہے ۔خیبر پختون خواہ میں تحریک انصاف کا راج ہے اور بلوچساتن میں قوم
پرست جماعتوں کی اکثریت الیکشن کمیشن کے مطابق یہ الیکشن شفاف ہوئے ہیں اور
میڈیا ان جگہوں کی نشاندہی کر رہا ہے کہ جہاں پر دھاندلی ہوئی ایسے وقت میں
جب پاکستان تحریک انصاف کو خیبر پختون خواہ میں اکثریت حاصل ہے اور مرکز
میں وہ مضبوط اپوزیشن کا رول پلے کرنے کی پوزیشن میں ہے مشکل ہو گا بہت
مشکل کہ حکومت اپوزیشن کی بات کو تسلیم نہ کرئے یہ گذشتہ پانچ سالوں کی
اپوزیشن سے بلکل مختلف اپوزیشن ہو گی اس لیے مسلم لیگ نواز کوچاہیے کہ وہ
اول روز سے ہی عوامی مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات شروع کرئے بجلی کی
لوڈشیڈنگ ،امن امان کے سورتحال بہتر بنانے کے لیے ،بیروزگاری کے خاتمے ،مہنگائی
کے خاتمے اور ڈرون حملوں کے خلاف اپنا موقف واضع کر کے مسائل کے حل کے لیے
دن رات ایک کرنا ہو گا ۔کچھ احباب کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس یہ لکی
چانس تھا حکومت بنا لیتی اب تو تحریک انصاف کا حال ANPسے بھی برا ہو گا
لیکن میرا کہنا ہے کہ نہیں ایسا کچھ نہیں ہو گا الیکشن کے بعد میں تحریک
انصاف کے کارکنوں میں ایک مختلف جوش و جنون کی کفیت دیکھ رہا ہوں بدترین
دھاندلی کے باوجود بھی تحریک انصاف کے جوانون سے جس قسم کے خدشات مجھے لاحق
تھے ایسا نہیں ہوا وہ صبر و اسقامت کا پہاڑ بن گے ہیں اور از سر نو محنت
شروع کر لی ہے ان کا دعوہ ہے کہ وہ خیبر پختون خواہ میں ایک مثالی حکموت
بنا کر ائندہ الیکشن میں ثابت کر سکیں گے کہ ان کی حکومت نےKPKمیں کام کیا
ہے ۔تحریک انصاف کے کارکن عمران خان کے اس پیغام کو سوشل میڈیا اور موبائل
گون میسجینگ میں تشہیر کرنے لگے ہیں کہ میرے نوجوانوں میں نے تمہیں لڑنا
سکھایا ہے اور تمہیں آخری وقت تک لڑنے ہے ایک نئے پاکستان کے لیے ایک روشن
مستقبل کے لیے بندہ اس وقت ہار جاتا ہے جب وہ ہار تسلیم کر لیتا ہے سو اس
لیے اپنا مشن جاری رکھو۔سوشل میڈیا پر تحریک انساف کے نوجوان عوام کی ایک
بڑی تعداد کو روزانہ کی بنیاد پر تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے قائل کر
رہے ہوتے ہیں عمران خان لفٹر سے گر کر زخمی ہوئے تو جلد صحت یابی کے لیے
پاکستان بھر سمیت بیرون ملک پاکستانیوں نے جلد صحت یابی کے لیے دعایں کی
اور پہلے ویڈیو پیغام نے تو پوری قوم کو رلا دیا ۔کراچی ایک مرتبہ پھر
میدان جنگ بن گیا ہے کچھ مخصوصٓ شخصیات یرغمال بنا نا چاہتے ہیں اسے غیر
حتمی اور غیر سرکاری اعلان کے مطابق کراچی25سے جہاں پر ۱۱ مئی کو پولنگ کا
عمل روک دیا گیا تھا وہاں سے پاکستان تحریک انصاف کے راہنما اور امیدوار
اسمبلی عارف علوی واضع برتری لے کر آگے ہیں اورصوبائی اسمبلی کی2نشستوں
پرپاکستان تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن
محترمہ زہرہ شائد کو کراچی میں گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا گیا تو
عمران خان نے کہا کہ اس کا زمہ دارا لظاف حسین ہے جس کے کہنے پر کراچی میں
یہ سب کیا جا رہا ہے اور اعلان کیا کہ تحریک انصاف کل کراچی میں احتجاجی
دھرنا دے گی اور لندن میںبھی تحریک انصاف کے کارکن بھی وزیر آعظم ہاوس کے
سامنے دھرنا دیے ہوئے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت برطانیہ الطاف
حسین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف ملک بھر
کی طرح کراچی میں بھی منظم ہو گئی ہے جو ایم ۔کیو ۔ایم کے لیے بڑا خطرہ
ثابت ہو گا ۔اللہ کرے کہ کراچی میں امن و امان ہو اور جو لوگ اس کو یرغمال
بنانے پر تلے ہوئے ہوں ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے (آمین) |