سینٹ پیٹرزبرگ کی جامع مسجد کی تاریخ

روس کا شمال مغربی شہر سینٹ پیٹرزبرگ سن 1703 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ سن 1712 سے سن 1918 تک یہ شہر سلطنت روس کا دارالحکومت رہا۔ سنیٹ پیٹرزبرگ شروع سے ہی ایک کثیر المذہبی شہر ہے۔ تاہم یہاں ایک طویل عرصے تک مسجد موجود نہیں تھی۔

ruvr کی رپورٹ کے مطابق 1880 کے عشرے کے اوائل میں مقامی تاتاری برادری نے شہر کے حکام کو مسجد کی تعمیر کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔ اجازت مل گئی تھی اور مسجد کی تعمیر کے لیے رقوم جمع کئے جانے کی مہم شروع ہوئی تھی۔ سب سے زیادہ رقم امیر بخارا نے دی تھی۔ خیال رہے کہ اس زمانے میں بخارا سلطنت روس میں شامل تھا۔
 

image


مسجد کے لیے شہر کے مرکز میں جگہ مختص کر دی گئی تھی۔ مسجد کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب امیر بخارا کے دورہ سینٹ پیٹرزبرگ کے موقع پر دس فروری سن 1910 کو ہوئی تھی۔

جامع مسجد کی افتتاحی تقریب بائیس فروری 1913 کو روسی شاہی گھرانے کی تین سوویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی تھی۔ تاہم مسجد کی اندرونی سجاوٹ کا کام مزید سات سال جاری رہا تھا۔
 

image

یہ مسجد وسطی ایشیائی طرز معماری کے مطابق تعمیر کی گئی۔ اس کی لمبائی پینتالیس میٹر ہے اور چوڑائی بتیس میٹر۔ مسجد کا برج انچاس میٹر ہے اور دونوں مینار اڑتالیس اڑتالیس میٹر بلند ہیں۔

مسجد شہر سینٹ پیٹرزبرگ کے جس علاقے میں واقع ہے اس کو بیسویں صدی کے پہلے نصف میں "تاتارستان" کہا جاتا تھا اور مسجد کو "تاتاری مسجد" کیونکہ تاتاری برادری صدیوں سے شہر کی باوقار ترین برادریوں میں سے ایک تھی جس نے مسجد کی تعمیر میں بھرپور شرکت کی تھی۔

سوویت دور میں گرجہ گھر اور مساجد بند کئے جانے کا رجحان سامنے آیا تھا اس لیے سن 1940 سے سن 1956 تک مسجد بند رہی تھی۔ سن 1956 یہ مسجد مقامی دینی انجمن کے حوالے کر دی گئی۔ سن 1968 میں سینٹ پیٹرزبرگ کی جامع مسجد کو فن معماری کی یادگار کا درجہ دیا گیا۔
 

image

آج جامع مسجد کے تحت مذہبی اور تعلیمی مرکز قائم ہے جہاں قرآن کی تعلیم دی جاتی ہے، عربی زبان اور تاتاری زبان سکھائی جاتی ہیں۔

سینٹ پیٹرزبرگ کی جامع مسجد یورپ کی سب سے بڑی مساجد میں شمار ہوتی ہے، اس میں پانچ ہزار نمازیوں کے لیے جگہ ہے۔ یہ امر سینٹ پیٹرزبرگ کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پچھلے برسوں میں یہاں مسلمانوں کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا ہے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

The Saint Petersburg Mosque, when opened in 1913, was the largest mosque in Russia, its minarets attaining 49 meters in height and the impressive dome rising 39 meters high. The mosque is situated in downtown St Petersburg, so its azure dome is perfectly visible from the Trinity Bridge across the Neva. It can accommodate up to five thousand worshippers.