دنیا کا کم عمر ترین آئی ٹی ایکسپرٹ

ایک سات سالہ بچے کا نام دنیا کے کم عمر ترین آئی ٹی ایکسپرٹ کے طور پر گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ "Ripley's Believe It or Not" نے اس بچے کو ’ونڈر بوائے‘ یعنی حیران کن بچے کا نام دیا ہے۔
 

image


ڈوئچے ویلے کی رپورٹ کے مطابق واثق فرحان روپ کوتھا جب ایک برس کا ہوا تو اس کا پسندیدہ ترین کھلونا کمپیوٹر ہی تھا۔ اور اب وہ دنیا کا کم عمر ترین کمپیوٹر پروگرامر بن گیا ہے۔ 27 جنوری 2006ء کو پیدا ہونے والے واثق نے حال ہی میں بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین اور صحافیوں کے سامنے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ کمپیوٹر پروگرامنگ کے اس مظاہرے کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی اور اسے بغیر کسی ایڈیٹنگ کے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کو بھیجا گیا۔

واثق کی والدہ سِنتھیا فرحان رِشا نے ڈوئچے ویلے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا، ’’ویڈیو ملنے کے بعد گنیز والوں نے مجھے کچھ کاغذات بھجوائے ہیں کہ میں ان پر دستخط کر دوں۔‘‘ رشا کے مطابق واثق کمپیوٹر کے ساتھ اس وقت سے کھیل رہا ہے، جب وہ محض ایک برس کا تھا اور دو برس کی عمر میں اس نے ایم ایس ورڈ استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔

رشا کے مطابق، ’’واثق نے ایک برس قبل بعض پروگرامنگ لینگوئیجز میں کام شروع کیا۔ انہی میں سے ایک سی پلس پلس بھی ہے، جسے سب سے زیادہ پیچیدہ کمپیوٹر پروگرامنگ لینگویج سمجھا جاتا ہے۔‘‘
 

image

ڈھاکہ کی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق ایک کمپنی ’کریئیٹیو آئی ٹی لمیٹڈ‘ کے منیجنگ ڈائریکٹر منیر حسین بھی اس وقت وہاں موجود تھے، جب واثق اپنی مہارت لوگوں کے سامنے پیش کر رہا تھا۔ ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا، ’’مجھے یہ تو نہیں معلوم کہ واثق، سی لینگوئیج کس حد تک جانتا ہے مگر جو کچھ اس نے کر کے دکھایا، وہ حیران کن تھا، خاص طور پر اس عمر کے بچے کے لیے۔ میں واقعی حیران ہوں کہ اس عمر کا بچہ کیسے کمپیوٹر پر کوڈ لکھ رہا ہے اور مسائل حل کر رہا ہے۔‘‘

رِشا کے مطابق ان کا بیٹا آسانی کے ساتھ آپریٹنگ سسٹمز انسٹال کر سکتا ہے، کمپیوٹر سے متعلق مسائل حل کر سکتا ہے اور کسی ماہر کی رفتار سے ٹچ ٹائپنگ کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واثق نے کبھی آئی ٹی کے اسباق حاصل نہیں کیے، جو کچھ بھی اس نے سیکھا ہے، وہ خود ہی سیکھا ہے: ’’جب بھی وہ کچھ جاننا چاہتا ہے، وہ سیدھے وکی پیڈیا پر چلا جاتا ہے۔‘‘

واثق کی والدہ رِشا کے مطابق، ’’اس کے منصوبے کافی بڑے ہیں۔ وہ اپنا کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اسے ونڈوز کے مختلف ورژنز کے بارے میں بھی مکمل معلومات ہیں۔‘‘
 

image

’رِپلیز بیلیو اِٹ اور ناٹ‘ والوں نے پہلے ہی واثق کے والدین کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ اس بچے کا نام رواں برس ستمبر میں شائع ہونے والی اپنی سالانہ ریکارڈ بُک میں شامل کریں گے۔ اب اس بات پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ واثق فرحان کا نام اسکول کی کتابوں میں شامل کیا جائے تاکہ ملک کے دیگر بچوں میں بھی اس جیسا ولولہ پیدا ہو سکے۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A seven-year-old boy is to be included in the Guinness Book of World Records as the world's youngest IT expert. "Ripley's Believe It or Not" has already called him a “wonder boy” and plans to give him an award. Wasik Farhan Roopkotha started toying with the computer when he wasn't even a year old. Now, he is about to go down in history as the world’s youngest programmer.