مستقبل کا سیاسی منظر نامہ

سادہ اکثریت کی حامل نون لیگ تیسری بار حکومت کرنے آج قومی اسمبلی پہنچے گی 14 سال بعد بطور رکن قومی اسمبلی میاں نواز شریف صاحب آج اپنے عہدے وزیراعظم کا حلف لینے اسمبلی جائے گے پانچ سالہ جمہوری دور مکمل ہونے کے بعد آج ایک بار پھر نئے جمہوری دور کا آغاز ہوگا گزشتہ پانچ سالوں میں اعوام نے کیا پایا کیا کھویا قارئین آپ سب یہ جانتے ہے اب اس نئے جمہوری دور میں اعوام کیا پائے گے اور کیا کھوئے گے اسکا اندازہ بھی اب ہوجائے گا-

اس نئے جمہوری دور سے بھی زیادہ بہتری کی امید نہیں رکھی جاسکتی کیونکہ نون لیگ کو پہلے ہی بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے بجلی بحران پر قابو پانا معشیت کی بحالی چاروں صوبوں کو ایک نقطے پر متحد رکھنا پرویز مشرف کا کیس معاملہ وغیرہ میاں صاحب نے کہا ہے کہ اعوام 100 دن میں بہتری دیکھے گی بقول شیخ رشید کے کہ میاں صاحب کو 100 دن ضرور ملنے چاہیے کیونکہ 100 دن میں واضح ہوجائے گا کہ میاں نواز شریف پرانے نواز شریف ہے یا نئے نواز شریف
ہائی پروفائل کیس میں ن لیگ کا لائحہ عمل کیا ہوگا
ایم کیو ایم کا اپوزیشن میں بیٹھنا امتحان کس کا ہوگا ن لیگ کا یا پیپزپارٹی کا
مفاہمت یا مخاصمت ن لیگ کی توققات
اعمران خان کا منشور ڈرون گراؤ کتنا دانش مندانہ نکلا ڈرون حملے رکوانے میں ن لیگ اور تحریک انصاف ابھی سے ہی ناکام ہوگی تحریک طالبان نے مزاکرات سے ہی انکار کردیا بڑے لوگوں کی بڑی بڑی باتیں
کیا میاں صاحب کی سیاست انکے مازی سے آزاد ہوگی-

کیا اب لوڈ شیڈنگ سے اعوام کو نجات مل جا ئے گی کیا دشہت گردی جرائم گربت بے روزگاری بدا منی تعلیم کا فقدان تباہی سے دوچار ملکی ادارے یہ سب ٹھیک ہوجائے گے ن لیگ کی حکومت کو اب پیپلزپارٹی کی حکومت سے بھی کڑے وقت کا سامنا کرنا پڑے گا.

mohsin noor
About the Author: mohsin noor Read More Articles by mohsin noor: 273 Articles with 245546 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.