خود اعتمادی

خود اعتمادی ایک لفظ، ایک رویہ، ایک رجحان، ایک انداز، خود اعتمادی نوعیت کے اعتبار سے ایک مثبت رویہ ہے جس کا مطلب ہے خود پر یعنی اپنے آپ پر، اپنی ذات پر اعتماد رکھنا، خود پر بھروسہ کرنا چونکہ خود اعتمادی ایک مثبت رویہ ہے اور دیگر مثبت رویوں کی طرح خود اعتمادی بھی انسان زندگی میں بہت سی مثبت اور خوش آئند تبدیلیاں لیکر آتا ہے

خود اعتمادی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے کوئی بھی انسان خود اعتمادی کے بغیر کامیابی کے راستوں پر گامزن ہونے کی جرات ہی نہیں کر سکتا خود اعتمادی خوف کی ضد ہے اور خوف انسان کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیتا، یہ خوف ہی ہے جو کسی کا تعین کرنے سے پہلے ہی راہی کو راستے کی دشواریوں کے وسوسوں اور اندیشوں سے خائف کرتے ہوئے ارادوں کو متزلزل کر دیتا ہے 'جو ڈر گیا وہ مر گیا' اندیشوں اور خوف کی زد میں آکر راستے پر سفر کرنے سے پہلے ہی بکھر گیا

خوف خود اعتمادی کو سخت چوٹ پہنچاتا ہے لہـٰذا خود اعتمادی پیدا کرنے کے لئے دل سے ہر طرح کے اندیشوں، خوف اور وسوسوں کو نکالنا بےحد ضروری ہے دل سے خوف نکالنے کا ذریعہ اپنے رب پر کامل ایمان ہے کلمہ حق 'لاالہ اللہ محمد الرسول اللہ' کی حقیقت اور قوت پر سچے دل سے ایمان رکھنا یہ ایمان ہی ہے جو انسان میں خود اعتمادی اور قوت ارادی کو پختہ کرتی ہے کہ انسان جو راست چاہے منتخب کر لے ہر قدم کامیابی اسکی منتظر رہے گی

خود اعتمادی پیدا کرنے والی دوسری چیز مہارت ہے ہر انسان زندگی میں کسی نہ کسی پیشے یا شعبے سے منسلک ہوتا ہے کیونکہ یہ اس کی معاشی ضرورت بھی ہے اور زندگی کی گاڑی کو کامیابی سے رواں دواں رکھنے کا ذریعہ بھی ہے اور یہ اسی صورت ممکن ہے کہ آپ متعلقہ شعبے متعلق پوری آگاہی و مہارت رکھتے ہوں کیونکہ آگاہی و مہارت کے بغیر انسانی شخصیت میں خود اعتمادی کا پیدا ہونا ممکن نہیں آگاہی و مہارت علم اور محنت کے بغیر ہاتھ نہیں آتی' نامی کوئی بغیر مشقت نہیں ہوا'

سو ایمان، علم و آگاہی کا دامن تھامتے ہوئے محنت کو اپنا شعار بنائیں وقت کے ساتھ ساتھ وہ خود اعتمادی ملے گی کہ زندگی کا جو شعبہ چاہیں اختیار کریں کامیابی ہر میدان میں آپ کا مقدر ہوگی خود اعتمادی ایک بار پیدا ہو جائے تو کبھی آپ کو کسی منزل میں کسی راستے پر کسی ڈگر میں ناکام نہیں ہونے دے گی آپ کے دل سے ناکامیوں کا خوف ختم کر کے آپ میں جرات و بہادری کے ساتھ ہر میدان میں اتر جانے کا حوصلہ دیتے ہوئے آپ کے ہر راستے کو کامیابی کا ہمسفر کردے گی
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 488696 views Pakistani Muslim
.. View More