ایک اور بم دھماکا

سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ کون لوگ ہیں
اتنا ضرور پتہ ہے کہ مسلماں نہیں ہیں

حکومت سے میرا سوال ہے کہ جب ان کو اچھی طرح علم ہوتا ہے کہ فلاں شہر میں اتنے بندے داخل ہوئے ہیں اور ان کے پاس موجود بیگوں میں ایسا سامان موجود ہے جس سے تباہی پھیلنے کا خطرہ ہوتا ہے تو اطلاع ملتے ہی کیوں ایسے لوگوں کو گرفت میں نہیں لیا جاتا۔ اس کا مطلب تو صاف ظاہر ہے کہ جو اس وقت کی حکومت ہوتی ہے وہ یا تو خدانخواستہ ان کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی ہوتی ہے یا ایسے لوگوں کو پکڑنے کی صلاحیت ہمارے پاس نہیں ہے۔

پشاور میں کل ایک اور بم دھماکا ہوا اور ذرائع کے مطابق ١٠ افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔ ہمیشہ کی طرح کیا اب بھی وہ لوگ بچ نکلنے میں کامیاب ہوں گے جو اس ساری سازش کے پیچھے ہیں۔ اس حادثے میں جو لوگ مرگئے ان کا یا ان کے گھر والوں کا کیا قصور تھا اور جو زخمی ہوئے وہ تو جیتے جی مر جائیں گے کیوں کہ کوئی معذور ہو جائے گا تو ان کے گھر بار کی دیکھ بھال کی ذمہ داری کون لے گا ؟ اور جاں تک معاوضہ دینے کی بات ہے تو کسی کی پوری زندگی کا بدل یہ کچھ بھی نہیں ہے۔

ہمارے سیاست دانوں کو آپسی رنجشوں اور الزامات سے فرصت نہیں کہ وہ عوام کی مشکلات کو سمجھیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ پہلے تو یہ دیکھا جائے کہ یہ کون لوگ ہیں جو دندناتے ہمارے پاکستان کی سرزمیں کو ناپاک کررہے ہیں۔ایک سچے پاکستانی کی حثیت سے ایسے لوگوں کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچانا ہم سب کا اولین فرض ہونا چاہیے۔

اپنے ان شہداؤں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی ہے اللہ ان سب کو حوصلہ اور ہمت دے کہ وہ اس صدمہ کو برداشت کر سکیں۔ اس کے علاوہ اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھیں کوئی بھی غیر معمولی حرکات و سکنات دیکھیں تو اس کے لئے فوری اقدامات کریں۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو اور اس میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کو اپنے سائے میں رکھے ۔(آمین)

دشمن کو نیست و نابود کر ڈالو
ڈھونڈ کر اس کو دنیا سے مٹا ڈالو

اپنے آپ کو اتنا مضبوط بنا ڈالو
کافروں کی جڑیں اکھاڑ ڈالو
Huma Imran
About the Author: Huma Imran Read More Articles by Huma Imran: 12 Articles with 21139 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.