نظربد سے بچائو کے طریقے

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے کوئی چیز دیکھی اور وہ اسے بھلی اور اچھی لگے تو کہے: مَاشَائَ اللّٰہُ لَا قُوَّ ةَ اِلَّا بِاللّٰہِ
نظر سے بچائو کیلئے شریعت نے بہت سے طریقے بیان کیے ہیں جو کہ درج ذیل ہیں:۔

اللہ کی پناہ مانگنا
حاسد کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنا اور معوذتین (سورہ فلق اور ناس) کی تلاوت کرنا۔ ارشاد ربانی ہے ”حسد کرنے والے کی برائی سے جب وہ حسد کرے میں ‘ پناہ مانگتا ہوں۔“(الفلق) سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جنوں اور انسانی نظر سے پناہ مانگا کرتے تھے یہاں تک کہ معوذتین یعنی دو سورتیں (فلق اور ناس) نازل ہوئیں۔ جب یہ نازل ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اختیار کرلیا اور ان کے علاوہ تعوذ چھوڑ دیا۔

برکت کی دعا کرنا
جب آدمی پسندیدہ چیز دیکھ لے تو برکت کیلئے دعا کرے۔
امام نووی رحمة اللہ علیہ اس آیت :۔ ترجمہ”کیوں نہیں تو نے کہا جب تو اپنے باغ میں داخل ہوا کہ جو اللہ تعالیٰ چاہے‘ نہیں قوت مگر اللہ کے ساتھ۔“کی تشریح کرتے ہوئے کہتے ہیں : مطلب ہے کہ جب اس باغ میں داخل ہوا تھا اور تجھے یہ بہت پیارا لگا تھا اور تو نے اسے تعجب کی نظر سے دیکھا تو تجھے اللہ تعالیٰ کے اس انعام پر اس کی حمد کرنی چاہیے تھی کہ اس نے تجھے مال اور اولاد عطاءکررکھا ہے جو کہ تیرے علاوہ دوسرے کو نہیں دے رکھا۔ اور تجھے (مَاشَائَ اللّٰہُ لَا قُوَّ ةَ اِلَّا بِاللّٰہِ) کہنا چاہیے۔
لہٰذا نظر ڈالنے والے کیلئے مستحب ہے کہ وہ نظر زدہ کیلئے برکت کی دعا کرتے ہوئے کہے:۔اَللّٰھُمَّ بَارِک فِیہِ ”اے اللہ اس برکت کر اس میں“اور کہے: مَاشَائَ اللّٰہُ لَا قُوَّ ةَ اِلَّا بِاللّٰہِ”جو اللہ کی مرضی ‘ نہیں قوت سوا للہ تعالیٰ کے“
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے کوئی چیز دیکھی اور وہ اسے بھلی اور اچھی لگے تو کہے: مَاشَائَ اللّٰہُ لَا قُوَّ ةَ اِلَّا بِاللّٰہِ (صفحہ نمبر 473)
(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات کا مطالعہ کریں“نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کا نفع‘ آپ کا صدقہ جاریہ)

Jaleel Ahmed
About the Author: Jaleel Ahmed Read More Articles by Jaleel Ahmed: 383 Articles with 1220628 views Mien aik baat clear karna chahta hoon k mery zeyata tar article Ubqari.org se hoty hain mera Ubqari se koi barayrast koi taluk nahi. Ubqari se baray r.. View More