پیزا ڈلیوری ڈرون کے ذریعے

اب ڈرون سرحدوں پر حملے نہیں گھروں پر پیزا کی ڈلیوریاں پہنچاتے نظر آئیں گے۔ ہوگئے نا حیران لیکن یہ بالکل حقیقت ہے کیونکہ آج تک آپ نے صرف ڈلیوری بوائز کو ہی گھروں پر ہوم ڈلیوری کرتے دیکھا ہے تاہم اب برطانیہ کی فاسٹ فوڈ چین نے ڈرون فوڈ ڈلیوری سسٹم کا آغاز کردیا گیا ہے۔
 

image


جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک معروف پیزا تیار کرنے والی چین نے ڈرون تیار کرنے والی کمپنی کے اشتراک سے ڈومی کاپٹر(DomiCopter) نامی ریموٹ کنٹرول ڈرون تیار کروا کر اپنے کسٹمرز کو انوکھے انداز میں آرڈر پہنچانے کا انتظام کیا ہے۔
 

image


اس نئے سسٹم کے تحت ٹریفک جام سے بچتے ہوئے زمین سے 100میٹر کی اونچائی پر اُڑان بھرتے ریموٹ کنٹرول ڈرون کاپٹر کے ذریعے دو بڑے سائز کے پیزا مطلوبہ کسٹمرز تک پہنچا دیے جاتے ہیں۔
 

image


فی الحال کسٹمر تک آرڈر پہنچانے کے لیے فوڈ چین کے ملازمین نے ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے ڈرونز کا استعمال کیا جس میں کیمرے موجود تھے تاہم مستقبل میں آرڈرز کی ڈلیوری کے لیے جی پی ایس(GPS)متعارف کروایا جائیگا جسکے تحت پیزا کی ڈلیوری مطلوبہ مقام تک بغیر مدد کے ممکن ہوسکے گی۔
 

YOU MAY ALSO LIKE:

The traditional pizza delivery boy could soon be a thing of the past if a revolutionary new plan by Domino's comes to fruition. The popular chain has teamed up with an advertising agency to build a drone which is capable of delivering pizzas to its customers by flying them through the air.