زیرِ سمندر لی گئی دنیا کی بہترین تصاویر

کیا آپ سمندر میں خود جاکر کسی ایسی شارک کی تصاویر کھینچنے کی ہمت کرسکتے ہیں جو منہ کھولے آپ کی جانب ہی بڑھ رہی ہو؟ ہزاروں شوقیہ اور پیشہ ور فوٹو گرافر ایسے ہوتے ہیں جو پانی کے اندر کی جانے والی بہترین فوٹوگرافی کے مقابلے میں انتہائی خطرے کا سامنا کرتے ہی پھسل جاتے ہیں- لیکن کچھ سرپھرے فوٹوگرافر ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے لیے یہ خطرات کوئی معنی نہیں رکھتے- خطرات سے بھرپور یہ مقابلہ اب اپنے ساتویں سال میں داخل ہوچکا ہے- اس مقابلے میں پانی کے اندر ہونے والے واقعات کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا جاتا ہے- اس سال بھی 15 ممالک سے ہزاروں فوٹو گرافروں نے اپنی تصاویر سات مختلف کیٹیگری کے زمرے میں بھیجی- ارسال کردہ تصاویر کمپیکٹ کیمرہ٬ غوطہ خوری٬ جانوروں کی تصاویر٬ جانوروں کے رویے٬ شارکس اور سرفر اور reefscapes کے زمرے میں بھیجی گئیں-
 

image
Sam Cahir کو اس شاندار تصویر کے کھینچنے پر پہلے انعام سے نوازا گیا- آسٹریلیا کے سمندر میں کھینچی جانے والی یہ تصویر عین اس لمحے کھینچی گئی جب ایک شارک اپنا جبڑا کھولے کیمرے ہی کی جانب بڑھ رہی تھی-
 
image
فطرت کے اس غیرمعمولی نظارے کی تصویر Hamid Rad نے کھینچی- انہوں نے یہ تصویر نیوگنی کے سمندر کے اندر سے آسمان کی جانب دیکھتے ہوئے کھینچی-
 
image
کینیڈا کے علاقے برٹش کولمبیا میں واقع گولڈن کیمبل دریا میں موجود مچھلیوں کے بچوں کا ایک جھنڈ-
 
image
ایک شوقیہ فوٹوگرافر نے mantra rays کے گروپ کی تصویر انتہائی پرامن لمحات میں حاصل کی-
 
image
نیو میکسیکو کے شہر Cabo میں موجود سمندر میں کھڑا ایک غوطہ خور جو مچھلیوں کے ایک بہت بڑے جھنڈ کی تصویر کھینچ رہا ہے-
 
image
اس خوبصورت تصویر میں سمندر میں موجود کئی پرکشش رنگوں کا نظارہ کیا جاسکتا ہے-
 
image
ان دونوں تصاویر میں اردگرد کا ماحول انتہائی ڈرامائی ہے٬ جہاں ایک جانب چھوٹی مچھلیاں بڑی مچھلیوں کو راستہ دے رہی ہیں٬ تو دوسری جانب ایک دریائی گھوڑا ایک تباہ شدہ بحری جہاز کے سامنے کھڑا ہے-
 
image
نیو ساؤتھ ویلز کے سمندر میں لی گئی یہ تصویر سرفنگ کے شعبے میں فاتح قرار دی گئی-
 
image
غوطہ خوری کے زمرے میں یہ تصویر انعام حاصل کرنے میں کامیاب رہی- اس تصویر میں شفاف Tenerife سمندر کے شاندار نیلے رنگ کا نظارہ کیا جاسکتا ہے-
 
image
جانوروں کی تصاویر کے زمرے میں یہ تصویر بڑی تفصیل کے ساتھ سمندری مخلوق کو نمایاں کرنے میں کامیاب رہی-


More Interesting Pictures
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Thousands of amateur and professional photographers slipped into their wetsuits and came face-to-face with extreme danger in the pursuit of the best underwater photograph of the year. From an open-mouthed shark to the wreckage of a ship, the spectacular photographs taken from the depths of the sea baffle the imagination and show nature at its most spectacular.