ختم نبوت پر حملے

نجات پانے والافرقہ

امام احمد، ابوداؤد،ترمذی اور حاکم نے روایت کیا ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا بہت جلد میری امت میں 72 فرقے ہوجائیں گے، ان میں سوائے ایک کے باقی سب دوزخ میں جائیں گے،صحابہ ؓ نے دریافت کیا کہ یا رسول اللہ جو لوگ جنت میں جائیں گے وہ کون لوگ ہوں گے ؟آپﷺ نے فرمایا کہ جو لوگ میرے اور میرے اصحاب کے طریقے پر چلیں گے وہی جنت میں جائیں گے، اس روایت میں آپﷺ نے جو پیشن گوئی فرمائی ہے وہ پوری ہوگئی خلفائے راشدین کے بعد لوگوں میں عقیدوں کے اعتبار سے بہت اختلاف ہوا اور اس کے نتیجے میں روافض ،خوارج،معتزلہ جبریہ وغیرہ اتنے فرقے ہوگئے کہ 72 تک گنتی پہنچ گئی اور ان میں ایک ہی جماعت ہے جو آنحضرتﷺ اور آپﷺ کے صحابہؓ کے طریقے پر چلتی ہے،ان فرقوں کا نام اور تفصیل ان کتابوں میں ہے جو تفصیل مذاہب کے لیے لکھی گئی ہیں مثلاً الملل والنخل اور تلبیس ابلیس وغیرہ۔

فرقِہ باطلہ اور ان کے عقائدکا مختصر حال

ان کا احوال آپ پہلے میری تحریروں میں پڑھ چکے ہیں لیکن موضوع کی مناسبت سے پھر سے پیش ہے:

فرقہ قادیانی

حضور اکرم ﷺ آخری نبی ہیں آپ ﷺکے بعد قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا آپ کے بعد جو شخص نبوت کا دعویٰ کرے وہ مرتد اور زندیق ہے۔مرزا غلام احمد قادیانی نے ۱۸۹۱ء میں مسیح موعود ہونے کا ۱۸۹۹ء میں ظلی بروزی نبی ہونے کا اور بالآخر ۱۹۰۱ء میں مستقل صاحب شریعت نبی ہونے کا دعویٰ کیا۔ مرزا اپنے ان جھوٹے دعوؤں کی بناء پر کافر ومرتد اور زندیق ٹھہرا اور اس کو نبی ماننے والے بھی کافر ومرتد اور زندیق ٹھہرے۔ مرزا کو ماننے والے دو طرح کے لوگ ہیں

قادیانی گروپ اور لاہوری گروپ

قادیانی گروپ مرزا کو اس کے تمام دعوؤں میں سچامانتے ہیں لہذا جو لوگ اسلام سے برگشتہ ہوکر قادیانی ہوئے وہ مرتد کہلائیں گے اور جو پیدائشی قادیانی ہیں وہ زندیق کہلائیں گے۔

لاہوریوں اور قادیانیوں کا اصل جھگڑا حکیم نور الدین کے بعد مسئلہ خلافت پر ہوا قادیانی خاندان نے مرزا محمود کو خلافت سونپ کر اس کے ہاتھ پر بیعت کرلی جب کہ لاہوری گروپ محمد علی لاہوری کی خلافت کا خواہاں تھا ورنہ دونوں گروپ مرزا کو اپنے دعوؤں میں سچا مانتے ہیں۔ اگر لاہوری کہیں کہ ہم قادیانی کو نبی نہیں مانتے اول تو یہ بات خلاف حقیقت اور غلط ہے اور اگر یہ بات تسلیم بھی کر لی جائے تو وہ اس کو مجدد مہدی اور مامور من اللہ وغیرہ ضرور مانتے ہیں جب کہ جھوٹے مدعئی نبوت کو مسلمان سمجھنے سے آدمی کافر ومرتد ہوجاتا ہے لہذا قادیانی جماعت کے دونوں گروہ قادیانی اور لاہوری کافر ومرتد ہیں۔

فرقہ بہائی

بہائی فرقہ مرزا محمد علی شیرازی کی طرف منسوب ہے محمد علی ۱۸۲۰ء میں ایران میں پیدا ہوا اثنا عشری فرقے سے تعلق رکھتا تھا اسی نے اسماعیلی مذہب کی بنیاد ڈالی محمد علی نے بہت سے دعوے کئے ایک دعوی یہ کیا کہ وہ امام منتظر کے لئے باب یعنی دروازہ ہے اسی واسطے اس فرقے کو فرقہ بابیہ بھی کہا جاتا ہے۔ بہائیہ کہنے کی وجہ یہ ہے کہ اس کے ایک وزیر بہاء اللہ کا سلسلہ آگے چلا دوسرے وزیر صبح الاول کا سلسلہ نہ چل سکا۔ محمد علی کے دعوؤں میں سے ایک دعویٰ یہ تھا کہ وہ خود مہدی منتظر ہے وہ اس بات کا بھی مدعی تھا کہ اللہ تعالیٰ اس کے اندر حلول کئے ہوئے ہے اور اللہ تعالیٰ نے اسے اپنی مخلوق کے لئے ظاہر کیا ہے۔ وہ قرب قیامت میں نزول عیسی علیہ السلام کی طرح ظہور موسیٰ علیہ السلام کا بھی قائل تھا۔دنیا میں اس کے علاوہ کوئی بھی نزول موسیٰ علیہ السلام کا قائل نہیں ہے وہ اپنے بارے میں اس بات کا بھی مدعی تھا کہ وہ اولو العزم من الرسل کا مثل حقیقی ہے یعنی حضرت نوح علیہ السلام کے زمانے میں وہی نوح تھا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں وہی موسیٰ تھا عیسی علیہ السلام کے زمانے میں وہی عیسی تھا اور حضور اکرم اکے زمانے میں وہی محمد تھا۔ (معاذ اللہ) اس کا ایک دعویٰ یہ تھا کہ اسلام عیسائیت اور یہودیت میں کوئی فرق نہیں ہے وہ حضور اکرم ا کی ختم نبوت پر حملے کا بھی منکر تھا اس نے البیان نامی ایک کتاب لکھی جس کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ یہ کتاب میری طرف بھیجی جانے والی وحی الٰہی پر مشتمل ہے اس نے تمام محرمات شرعیہ کو جائز قرار دیا اور کتاب وسنت سے ثابت اکثر احکام شرعیہ کا انکار کیا اسلام کے برخلاف ایک جدید اسلام پیش کرنے کا دعوی کیا انہی تمام باطل دعوؤں پر اس کا خاتمہ ہوا اس کے بعد اس کا بیٹا عباس المعروف عبد البہاء اس کا خلیفہ مقرر ہوا ۔ یہ فرقہ بھی اپنے باطل اور کفریہ نظریات کی بناء پر دائرہ اسلام سے خارج ہے۔
Chaudhry Tahir Ubaid Taj
About the Author: Chaudhry Tahir Ubaid Taj Read More Articles by Chaudhry Tahir Ubaid Taj: 38 Articles with 65982 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.