لہو لہو ہیں میری ارض پاک.

جنت نظیر یہ ارض پاک گزشتہ کئی برسوں سے لہو لہو کیوں ہے یوں تو وطن عزیز کے ہر صوبے ہر شہر ہر گلیاں بازار ہر گوشے میں موت کا کھیل جاری و ساری ہیں لیکن خاص کر بلوچستان اور کراچی دہشت گردی کی شدید لیپٹ میں ہیں گزشتہ چند دن پہلے بلوچستان میں دہشت گردی کے تازہ واقعات کے بعد مردان میں بم دھامکہ جس میں بے دریغ انسانی جانوں کا ضیاع ہوا -

سابق حکومت بھی اس مسئلے پر الجھی رہی اور اب نو منتخب حکومت کی بھی آزمائش شروع ہوگی-

بلوچستان کے مسئلے کا حل کیا ہے اور اسے کیسے حل کیا جائے بڑی سیاسی عسکری قیادت آج تک اس مسئلے کا حل نہیں نکال پائی کیا نو منتخب حکومت اسکا حل نکال پائے گی -

ناراض بلوچ رہنماؤں کو منایا جائے ان کا احساس محرومی دور کیا جائے اور انہیں قومی دھارے میں شامل کیاجائے -

سابق حکومت نے بھی اپنی طرز پر ناراض بلوچ رہنماؤں کو منانے کے ہر ممکن اقدامات کیے بلوچستان کے لیے آغاز حقوق پیکج کے زریعے حقوق دیے اور ان کو قومی دھارے میں لانے کے لیے سر توڑ کوشش کی مگر یہ لوگ نہ مانے آج تک صورتحال خراب ہیں -

تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے تھا کہ الیکشن سے قبل ہی ناراض بلوچ رہنماؤں سے مذاکرات کرتی ان کو قومی دھارے میں شامل کرتی مگر سیاسی جماعتوں نے کہا نہیں پہلے الیکشن ہونے چائیے بعد میں بات چیت کا آغاز ہونا چاہیے-

اب نو منتخب حکومت کی آزمائش شروع ہوچکی ہے-

بلوچستان کے نا ساز حالات میں ملوث دشمن عناصر قوتوں کو کڑی سزا ملنا چاہیے اور خفیہ ایجنسیوں اور اسٹبیلشمنٹ کو حکومت کے تابع کرنا ہوگا اور اسٹبیلشمنٹ کو لگام دینا ہوگی-

جو دشمن پڑوسی ملک ساتھ سمندر پار دشمن یہ سمجھتے ہیں کہ ہم بلوچستان کو پاکستان سے علحیدہ کردے گے اور اسکی ایٹمی طاقت کو ختم کرکے اس قوم کو غلام بنالیں گے تو یہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے-

حکومت کے ساتھ بحثیت پاکستانی ہم پر بھی کچھ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ہمیں اپنے اندر اتحاد یکجہتی کو مضبوط کرنا ہوگا اپنی زمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا ہم سب کو اپنے آپس کے اختلافات کو بھلانا ہوگے ہم سب کو اس موزی مرض کینسر کے خلاف جہاد کرنا ہوگا-
mohsin noor
About the Author: mohsin noor Read More Articles by mohsin noor: 273 Articles with 247716 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.