زخمی دلوں پر انصاف کا مرہم ؟

خوشیاں غموں کے بعد ملتی ہیں اور غم خوشیوں کے بعد۔خوشی کسی مادی شہ کا نہیں بلکہ احساس کانام ہے ۔اگر آپ ہرحال کو آسودہ حال تصور کرلیں تو آپ کو پریشانی نہیں آئے گی۔آپ کیلئے کسی شہ کو پانے کا نام خوشی ہے تو آپ دینے کی عادت بنالیجئے ‘ہمہ وقت خوش رہیں گے۔وگرنہ میری مانند پریشان رہیں گے۔

بڑی محنت سے دو چار روز اچھی اچھی خبریں تلاش کر کے جمع کرتارہاکہ قارئین کے دلوں کے سکون کیلئے موئثرثابت ہوں گی۔لیکن ایک ایسی دلخراش خبر سامنے آئی کہ ساری محنت پر پانی پھرگیا۔کیونکہ چاپلوسی کی عینک لگائے بناءارض پاک میں لکھنے کیلئے اچھی خبر ڈھونڈنادشوار ہے۔مگر مسلم لیگ کے اس ابتدائی دور میں جہاں عوام کو جی ایس ٹی نے رگیدا‘وہیں حکومت نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عمل درآمد کرکے ظاہر کیاہے کہ وہ عدالت کا حکم ماننے میں تامل نہیں کرے گی۔اللہ کرے ایساہی ہو۔میں سوچ رہاہوں کہ حسرت ویاس میں ڈوبی اس خبر کو آپ کے گوش گزار کرنے سے قبل چند اچھی خبریں آپ کے سامنے پیش کروں۔ٹھٹھہ میں ایک دن میں سات لاکھ پودے لگاکرہم بھارت کا ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔خبر نمبر :2(ویسے رہی بات دو نمبر کی توکم وبیش ہرجگہ دونمبرخبر‘رپٹ لگ سکتی ہے بس آپ قائداعظم کی تصویرکابندوبست کیجئے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتاکہ وہ لال نیلے یاسبز رنگ میں ہو) راوی روڈ لاہور کے سات سالہ حزیر اعوان نے مائیکروسوفٹ ٹیکنالوجی کے امتحان میں 78فیصد نمبرلے کر نیاریکارڈ بنایاہے ویسے ریکارڈ تو امراءکے بھی بہت ہوتے ہیں ‘خادم پنجاب کا حق بنتاہے کہ وہ اس نایاب بچے سے ملاقات کرکے اسکی خاطرخواہ حوصلہ افزائی کریں(خداانہیں کامل صحت بخشے ‘حوصلہ افزائی کا مطلب وہ سمجھتے ہیں)۔راوی روڈ سے یاد آیا پنجابی میں کہتے ہیں ”جادھیئے راوی نہ کوئی آوی نہ کوئی جاوی“۔پرانے وقتوں میں شاید سفری صعبتوں اورمصائب کی وجہ سے کہاجاتاہولیکن اب توجی ایس ٹی کے بعد کرائے ہی اتنے بڑھ چکے ہیں کہ بہاول پور کی دھی ستلج بھی جائے تو آناجانامحال ہوجاتاہے ‘ہیںجی!(ٹیکس تو رک گیالیکن اب اشیاءکے ریٹس کون کم کروائے گا´)۔خبر 3:حکومت نے ایف بی آر کو ستر اشیاء خوردنی سیلزٹیکس فہرست سے نکالنے کی ہدایت کردی۔یہ عام آدمی کیلئے ایک اچھی خبرہے۔کیونکہ پڑول ڈیزل تو وہ پیتانہیں ۔ہاں ویسے لفظ ہدایت بڑی توجہ کاحامل ہے ۔ہدایت کسی کسی کوملتی ہے۔کسی کو چوٹ کھانے کے بعد۔تبھی تو کہتے ہیں:آسمان سے گراکھجورمیں اٹکا (چلواقتدار ملے نہ ملے کھجور توکھائے گانہ )۔لیجئے ہم اپنی استعداد کے مطابق دوچاردن میں اتنی ہی اچھی خبریں اکھٹی کرپائے تھے کہ ایم کیوایم کے ساجد قریشی اورانکے بیٹے کے قتل کی خبر ملی ‘نجانے کون ہے جوکسی کو بھی خاطرمیں نہیں لاتا‘اب ہماراحق ہے کہ ہم بھی کسی کو خاطرمیں ناں لائیں‘ناخلف اولاد کو عاق کردیناچاہیئے۔اب دیکھیں ناں خود ایم کیوایم والے اقتدارمیں رہ کرمحفوظ نہیں۔کپتان خان کی جماعت بھی گہرے زخم کھاچکی۔اب بھی اگرسب (ن ‘ف ‘ق ‘پی پی پی ‘پی ٹی آئی‘ایم کیوایم )نہ سمجھے تو پھر بعدازحیات ہی سمجھیں گے۔

اب اس دکھیاری خبرکی جانب آتے ہیں۔وارث شاہ فرماتے ہیں:”کہ جو قوم اپنی خواتین کی عزت نہیں کرتی وہ تباہ و برباد ہوجاتی ہے“۔(زنا)یہ وہ گناہ ہے جس سے دنیا کے تمام ادیان نے نفرت کی ہے ۔اور اسلام نے تو نہ ہی اس کی دیت رکھی ہے نہ ہی ایسے مجرم کو ریاست بدر کرنے کا کہاہے ۔بلکہ اسلام کہتاہے کہ اس قبیح فعل کامجرم اس کائنات میں رہنے کے ہی قابل نہیں ۔اس کی زندگی کی سانسیں تیاگ دیجئے ۔ہندﺅں کے مذہبی ولوور میں لکھاہے ”جو لوگ اپنی شہوانی خواہشات پر قابونہیں پاتے وہ بے وقوف ہیں۔زناکرنے سے بہتر ہے کہ وہ لوگ موت کو گلے لگالیں کیونکہ زناکاری بھروسے اور سکون کو تباہ کردیتی ہے۔”زانی لوگ ہمیشہ دوسروں کی نفرت کا نشانہ بنتے ہیں ‘خوف میں مبتلارہتے ہیں اور بے عزت ہوتے ہیں “۔فورٹ عباس میں باپ کے سامنے 15سالہ بیٹی اور بیوی سے 5افراد کی اجتماعی زیادتی!(بمطابق قومی روزنامہ)۔الیکشن سے قبل اگر آپ خواتین سیاستدانوں کی compaignکی رواداداُٹھاکردیکھیں تو آپ انکے خواتین کے حقوق کے متعلق بلندوبانگ دعوے سن کے ششدہ رہ جائیں گے۔پچاس کے قریب اسمبلی میں بیٹھی یہ خواتین اس واقعہ پر ایسے خاموش ہیں جیسے سرائیکی میں کہتے ہیں کہ مویاتھوم ہیں(انتہائی سادہ جنہیں کسی بات کااتاپتہ نہ لگتاہو)۔خادم اعلی پنجاب کو چاہئے کہ واقعہ کاازخود نوٹس لیں ۔مدعی معمولی کاشتکارہے اور تھانہ پاکستانی ہے۔پراُمید ہوں کہ وزیراعلی پنجاب اس واقعہ کی شفاف تحقیاقات کروائیں گے۔اور زخمی دلوں پر انصاف کامرہم رکھیں گے۔

sami ullah khan
About the Author: sami ullah khan Read More Articles by sami ullah khan: 155 Articles with 174612 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.