کسی کو حقیرنہ سمجھو

کسی کو حقیرنہ سمجھو شاید اللّه کے ھاں ایک اچھا عمل کرنے سے وہ اللّه کے ھاں آپ سے زیادہ محبوب بن جائے

بنی اسرائیل میں ایک شخص بڑا ھی نیک ،عابد اور زاہد تھا۔ سب لوگوں میں اس کی بڑی عزت تھی اس کی نیکی اور پارسائی کا بڑا چرچا تھا اسی علاقے میں ایک اور شخص تھا لوگ اسے بہت برا انسان سمجھتے تھے وہ تھا بھی ایسا ھی بدعمل بدکردار کوئی بھی اسے اچھا نہیں سمجھتا تھا۔

ایک دن اس گناہ گار اور فاسق و فاجر نے دیکھا کہ وہ نیکو کار ایک میدان میں بیٹھا ھوا ھے ہر طرف تیز دھوپ پھیلی ھوئی ھے مگر اللّه کے اس نیک بندے پر ایک بادل کے ٹکڑے نے سایہ کر رکھا ھے ۔ گناہ گار نے یہ منظر دیکھا تو اپنے دل میں بڑا شرمسار ھوا اور دل میں یہ خیال پیدا ھوا کہ اس چلچلاتی دھوپ میں جہاں دور دور تک سایہ نہیں ھے بادل کے ایک ٹکڑے نے صرف اس لئے اس پر سایہ کر رکھا ھے کہ یہ اللّه کا نیک بندہ ھے۔ کیوں نہ میں بھی اس کےساتھ بیٹھ جاؤں کیا عجب کہ اس کی برکت سے اللّه تعالیٰ مجھے بھی بخش دے اور میری خطاؤں کو معاف فرما دے۔

یہ شخص اس عابد و زاھد کے پاس گیا او ر اس کے ساتھ سائے میں بیٹھ گیا۔ اس کے بیٹھتے ھی اس عابد و زاہد کے دل میں یہ خیال آیا کہ یہ اپنے زمانے کا بدترین گناہ گار اور پوری قوم میں بدنام شخص ھے اس کےساتھ تو کوئی بھی اٹھنا بیٹھنا پسند نہیں کرتا یہ میرے پاس کہاں آ بیٹھا۔ یہ خیال آتے ھی اس رسوائے زمانہ کو اپنے پاس سے اٹھا دیا۔ وہ اٹھ کر چل دیا لیکن بادل کا وہ ٹکڑا بھی اس کےساتھ روانہ ھو گیا اور اس گناہ گار کےسر پر سایہ فگن ھو گیا۔ پیغمبر وقت کو وحی آئی کہ ان دونوں سے کہہ دو کہ نئے سرے سے اپنے اپنے اعمال کی ابتداء کرو کیونکہ فاسق و فاجر نے جو کچھ کیا ھم نے اس کےخلوص حسن نیت اور جزبہ شرمساری کے سبب اسے بخش دیا اور اس کی پچھلی تمام خطائیں معاف کر دیں اور اس عابد کی تمام نیکیاں اور اچھے عمل اسکے تکبر کی وجہ سے اس سے چھین لئے۔

اسی لئے تو کہتے ھیں کہ کسی کو حقیرنہ سمجھو شاید اللّه کے ھاں ایک اچھا عمل کرنے سے وہ اللّه کے ھاں آپ سے زیادہ محبوب بن جائے ۔ اللّه ھمیں ھدایت کامل عطا فرمائے ۔۔۔۔ آمین۔۔
Najamuddin Ghanghro
About the Author: Najamuddin Ghanghro Read More Articles by Najamuddin Ghanghro: 583 Articles with 733570 views I m now Alhamdulillah retired from Govt. Service after serving about 39 ys. Passing ,Alhamdulillah a tense less life. MAY ALLAH CONTINUE IT.AAMEEN

.. View More