قرآن حکیم انسان کے نام اللہ کے پیغام کو پہنچانے
کا ذریعہ ہے۔ لیکن ہم میں سے بہت کم لوگ اس کو سمجھ کر پڑھنے کی کوشش کرتے
ہیں۔ قرآن حکیم میں متعدد موضوعات پر آیات ربانی درج ہیں، ان میں ایسی آیات
بھی شامل ہیں، جو انسانوں کو واضح طور پر بتاتی ہیں کہ انہیں کون کون سے
کام کرنے چاہئیں اور کن کاموں کو کرنے کی ممانعت ہے۔ ذیل میں ایسی منتخب
آیات سلسلہ وار پیش کی جارہی ہیں۔ اللہ تعالی کسی بھی قسم کی جانبداری یا
فرقہ واریت سے پاک اس کاوش کو قبول فرمائے۔ ( آمین )
١ - سورةَ الفاتحہ۔ آیت 5: إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ --
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں -- اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
=
٢ - سورةَ البقرہ۔ آیت 3: الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ
الصَّلَوةَ وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ --
جو غیب پر ایمان لاتے -- اور آداب کے ساتھ نماز پڑھتے --، اور جو کچھ ہم نے
ان کو عطا فرمایا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں =
٣ - سورةَ البقرہ۔ آیت21: يَا أَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ
الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ --
لوگو! اپنے پروردگار کی عبات کرو -- جس نے تم کو اور تم سے پہلے لوگوں کو
پیدا کیا، تاکہ تم (اس کے عذاب سے) بچو =
٤ - سورةَ البقرہ۔ آیت43: وَأَقِيمُوا الصَّلَوةَ وَآتُوا الزَّكَوةَ
وَارْكَعُوا مَعَ الرَّكِعِينَ --
اور نماز پڑھا کرو -- اور زکوٰة دیا کرو -- اور (اللہ کے آگے) جھکنے والوں
کے ساتھ جھکا کرو =
٥ - سورةَ البقرہ۔ آیت45: وَاسْتَعِينُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلَوةِ ۚ
وَإِنَّهَا لَكَبِيرَةٌ إِلَّا عَلَى الْخَاشِعِينَ --
اور (رنج وتکلیف میں) صبر -- اور نماز سے مدد لیا کرو -- اور بے شک نماز
گراں ہے، مگر ان لوگوں پر نہیں جو عجز کرنے والے ہیں =
٦ - سورةَ البقرہ۔ آیت83: وَإِذْ أَخَذْنَا مِيثَاقَ بَنِي إِسْرَاءيلَ لَا
تَعْبُدُونَ إِلَّا اللَّهَ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَذِي
الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَمَىٰ وَالْمَسَكِينِ وَقُولُوا لِلنَّاسِ حُسْنًا
وَأَقِيمُوا الصَّلَوةَ وَآتُوا الزَّكَوةَ ثُمَّ تَوَلَّيْتُمْ إِلَّا
قَلِيلًا مِنْكُمْ وَأَنْتُمْ مُعْرِضُونَ --
اور جب ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا کہ -- اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ
کرنا -- اور ماں باپ -- اور رشتہ داروں -- اور یتیموں -- اور محتاجوں -- کے
ساتھ بھلائی کرتے رہنا -- اور لوگوں سے اچھی باتیں کہنا -- اور نماز پڑھتے
اور -- زکوٰة دیتے رہنا -- تو چند شخصوں کے سوا تم سب (اس عہد سے) منہ پھیر
بیٹھے =
٧ - سورةَ البقرہ۔ آیت138: صِبْغَةَ اللَّهِ ۖ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ
اللَّهِ صِبْغَةً ۖ وَنَحْنُ لَهُ عَابِدُونَ --
(کہہ دو کہ ہم نے) اللہ کا رنگ (اختیار کر لیا ہے) اور اللہ سے بہتر رنگ کس
کا ہو سکتا ہے -- اور ہم اسی کی عبادت کرنے والے ہیں =
٨- سورةَ البقرہ۔ آیت148: وَلِكُلٍّ وِجْهَةٌ هُوَ مُوَلِّيهَا ۖ
فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ ۚ أَيْنَ مَا تَكُونُوا يَأْتِ بِكُمُ اللَّهُ
جَمِيعًا ۚ إِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ --
اور ہر ایک کے لیے ایک سمت ہے۔ جدھر وہ منہ کیا کرتے ہیں -- تو تم نیکیوں
میں سبقت حاصل کرو -- تم جہاں رہو گے اللہ تم سب کو جمع کرلے گا۔ بے شک
اللہ ہر چیز پر قادر ہے =
٩- سورةَ البقرہ۔ آیت152: فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوا لِي
وَلَا تَكْفُرُونِ
سو تم مجھے یاد کرو -- میں تمہیں یاد کیا کروں گا -- اور میرے احسان مانتے
رہنا -- اور ناشکری نہ کرنا =
١٠ - سورةَ البقرہ۔ آیت153: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِينُوا
بِالصَّبْرِ وَالصَّلَوةِ ۚ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ --
اے ایمان والو صبر -- اور نماز سے مدد لیا کرو -- بےشک اللہ صبر کرنے والوں
کے ساتھ ہے =
١١- سورةَ البقرہ۔ آیت158: إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ
اللَّهِ ۖ فَمَنْ حَجَّ الْبَيْتَ أَوِ اعْتَمَرَ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْهِ
أَنْ يَطَّوَّفَ بِهِمَا ۚ وَمَنْ تَطَوَّعَ خَيْرًا فَإِنَّ اللَّهَ
شَاكِرٌ عَلِيمٌ --
بےشک (کوہ) صفا اور مروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں -- تو جو شخص خانہٴ
کعبہ کا حج یا عمرہ کرے اس پر کچھ گناہ نہیں کہ دونوں کا طواف کرے -- اور
جو کوئی نیک کام کرے تو اللہ قدر شناس اور دانا ہے =
١٢- سورةَ البقرہ۔ آیت160: إِلَّا الَّذِينَ تَابُوا وَأَصْلَحُوا
وَبَيَّنُوا فَأُولَٰئِكَ أَتُوبُ عَلَيْهِمْ ۚ وَأَنَا التَّوَّابُ
الرَّحِيمُ -
ہاں جو توبہ کرتے ہیں -- اور اپنی حالت درست کرلیتے -- اور (احکام الہیٰ
کو) صاف صاف بیان کردیتے ہیں تو میں ان کے قصور معاف کردیتا ہوں اور میں
بڑا معاف کرنے والا (اور) رحم والا ہوں =
|