فن تعمیرات کے چند دلچسپ اور حیرت انگیز شاہکار

دنیا بھر میں آپ کو تمام سائز اور تمام اشکال کی عمارات دکھائی دیں گی- لیکن بہت کم عمارات ایسی ہیں جن کو دیکھتے ہی نظر ان پر ٹھہر جاتی ہے- یہ عمارات اور تعمیرات اپنے دلچسپ اور منفرد اسٹرکچر کے باعث دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں- حال ہی میں عالمی فن تعمیر کے سالانہ ایوارڈز میں 50 ممالک سے 300 سے زیادہ منصوبوں کو 29 درجوں کے لیے منتخب کیا گیا ہے- فاتح کا فیصلہ سنگاپور میں اکتوبر کے مہینے میں منعقد ہونے والی تین روزہ نمائش کے دوران کیا جائے گا۔
 

image
یہ آذربائیجان کے حیدر علییو مرکز کی تصویر ہے جس کا ڈیزائن زاحا حدید نے تیار کیا۔
 
image
یہ برازیل کا فزندا بوا وسٹا سپا ہے جسے ائیسے وینفیڈ نے ڈیزائن کیا۔
 
image
یہ وسط مشرقی سنگاپور میں گیلانگ کے مقام پر پرانے نیوسٹی سینما کی جگہ بننے والا بیتھل اسمبلی آف گاڈ چرچ ہے جسے لاڈ آرکیٹکٹس نے تیار کیا۔
 
image
یہ امریکہ کی چیپ سپیکے عمارت ہے جو دفاتر کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اسے ایلوٹ اینڈ ایسوسی ایٹس نے ڈیزائن کیا۔
 
image
یہ امپوریا ہے جو سوئیڈن کے ہائیلی مالموں میں واقع ہے اور اسے وینڈاگے ارکیٹکٹور نے ڈیزائن کیا۔
 
image
یہ آسٹریلیا میں واقع بنسن ٹرائیلوجی ہے جسے ٹرائڈنٹ آرکیٹکٹس نے تیار کیا ہے۔
 
image
یہ کاپ سکل ہے جو کہ بحری اور ساحلی اشیا پر مبنی نیدرلینڈ میں واقع میوزیم ہے۔ اسے میکانو نے ڈیزائن کیا۔
 
image
 ویت نام کے کونٹوم شہر میں ڈاکبلا ندی کے کنارے یہ ایک ہوٹل کا کیفے ہے جس کا نام کونٹوم انڈوچینی کیفے ہے اور اسے وؤ ٹونگ ناگیا نے ڈیزائن کیا۔
 
image
شنگھائی کے لا اوینو میں قائم یہ 24 منزلہ عمارت تجارتی مرکز ہے، اسے لے اینڈ اورنج نے ڈیزائن کیا ہے۔
 
image
 ڈنمارک کا نیا قومی ایکویریم قدرت کے مناظر سے ماخوذ ہے، یہ بلیو پلینٹ نامی عمارت ایک بڑے بھنور کی شکل میں ہے اور اس کا ڈیزاین تھری ایکس این نے تیار کیا ہے۔
 
image
 مخصوص تبتی فن تعمیر پر عمارت جنامنی وزیٹر مرکز ہے اور اسے تیم مینس نے ڈیزائن کیا ہے۔
 
image
 امریکہ کے شکاگو میں قائم یہ رش یونیورسٹی کے میڈیکل سینٹر کا نیا ٹاور ہے۔ اسے پرکنس اور ول نے ڈیزائن کیا ہے۔
 
image
یہ 25 منزلہ جڑواں ٹاور متحدہ عرب امارات میں ہے اور اسے البحر کے نام سے جانا جاتا ہے اور اسے ایڈس لمیٹڈ نے ڈیزائن کیا ہے۔


VIEW PICTURE GALLERY
 

YOU MAY ALSO LIKE:

Around the world, you can see buildings of all shapes and sizes but only very few have a look that can make everybody stare. Buildings that draw their charm not only from conventional architectural attributes like height, space utilization and energy efficiency, but also from some weird physical appearance.