شیخ ولی خان المظفرکی متنوع تالیفات

بقلم: لبید خان المظفر۔۔۔

تعریب علم الصیغہ مع خاصیاتِ أبواب:
فن صَرف میں حضرت مولانا مفتی عنایت احمد کاکوروی رحمۃ اﷲ علیہ کی لازوال فارسی تالیف کا سلیس اور شستہ ورفتہ عربی ترجمہ اور مشکل عبارتوں کی تسہیل، مع خاصیاتِ ابواب، نیز تمرینی سوالات ،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی نصابی کمیٹی کی طرف سے ثانویہ عامہ کے لئے منظور شدہ۔ مضبوط جلد بندی، اور پرکشش سرورق کے ساتھ نیا ایڈیشن۔

اللامذہبیۃ۔۔خیانات وافتراء ات:
یہ مولانا ابوبکر غازی پوری کی کتاب ’’کچھ دیر غیر مقلدین کے ساتھ‘‘ پر مولانا ابن الحسن عباسی زیدمجدہ کا علمی اور تحقیقی مقدمہ ہے، جس میں انہوں نے علماء دیوبند کے خلاف غیر مقلدین کی مشہور کتاب ’’الدیوبندیہ‘‘ کا ایک تنقیدی جائزہ لے کر مؤلف کی خیانتوں کی نشاندہی، علمی اور تاریخی شخصیات اور فنِ تصوف کے متعلق اکابر علمائے دیوبند کے مسلک کی وضاحت، نیز عرب کے موجودہ سلفی علماء اور علمائے دیوبند کے درمیان مابہ النزاع مسائل کی تفصیل کر کے خوب دادِ تحقیق دی ہے۔ چونکہ ’’الدیوبندیہ‘‘ عربی زبان میں لکھی گئی تھی، اس لئے علمی حلقوں کی طرف سے اصرار تھا کہ اس تحقیقی مقدمہ کو بھی شستہ عربی زبان کے قالب میں ڈھال کر، الگ کتابی صورت میں شائع کرکے عالم عرب میں پھیلائی جائے۔ یہ ترجمہ جامعہ فاروقیہ کے استاذ حدیث اور سہ ماہی ’’الفاروق‘’‘ عربی کے مدیر شیخ ولی خان المظفر زید مجدہ نے کیا ہے، علمی موضوع سے قطع نظر یہ کتاب شائقین ادب کے لئے عربی ادب وانشاء کا بھی وقیع نمونہ ہے۔

التاریخ الإسلامی مع القول السلیم:
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نصاب میں شامل تاریخ کے موضوع پر ڈاکٹر ابراہیم الشریقی کی شاہکار تألیف ، جس میں مؤلف نے عہدِ نبوت سے عہد حاضر تک اسلامی تاریخ کے عروج وزوال کی داستان اختصار اور جامعیت کے ساتھ منفرد اور دلچسپ ادبی پیرایہ میں پیش کی ہے۔ مبادیات تاریخ اور ہجری تقویم کے موضوع پر سماحۃ الامام الشیخ سلیم اﷲ خان کے علم افروز مقدمے اور عربی زبان کے شہرۂ آفاق ادیب شیخ ولی خان المظفر کی توضیحات وتعلیقات کے ساتھ کتاب کا نیا ایڈیشن، دلکش سرورق کے ساتھ مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

محاضرات في الفِرق والادیان-یعنی (مکالمہ بین المذاہب):
ادیان ومذاہب، فرق ومکاتب ،افکار ونظریات اور اس موضوع سے متعلق ضروری تفصیلات اور قیمتی فوائد پر مشتمل ایک ایسی جامع ترین کتاب، جو ایک قاری کو مستند معلومات بھی فراہم کرتی ہے، صحیح فکر بھی، اور عصر حاضر کی نظریاتی جنگ (الغزوالفکری) میں اپنے فرائض کا احساس بھی دلاتی ہے، یہ کتاب منظر عام پر آتے ہی ہاتھوں ہاتھ نکلی ہے، اور الحمدﷲ تیزی کے ساتھ نکل رہی ہے۔ تقریباً ۴۰۰ صفحات کی یہ کتاب اب مزید اضافوں کے ساتھ اپنے تیسرے ایڈیشن کی تیاری میں ہے۔ْ خوبصور ت اور جاذب نظر ٹائٹل کے ساتھ۔

سفر نامۂ فیجی آئی لینڈ:
شیخ الحدیث مولانا سلیم اﷲ خان صاحب زید مجدہم کے سفر فیجی کی مکمل روداد۔

مظفریات (اردو):
الفاروق اردو، روزنامہ اسلام،روزنامہ جہان پاکستان اور دیگر رسائل وجرائد میں چھپنے والے مصنف کے مضامین ومقالات کا مجموعہ۔

مطالعاتی دورہ ایران:
اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ پاکستان کے قائدین کا ایک اہم دورۂ ایران۔

سفر نامۂ حرمین شریفین:
سماحۃ الإمام المحدث الشیخ سلیم اﷲ خان الموقر کا سفرِ عمرہ، ملاقاتوں، زیارتوں اور مختلف مراکز علم کا تذکرہ۔

اللمعان اردو ترجمہ وتشریح (التبیان في علوم القرآن):
عالم اسلام کے مشہور مفسر شیخ محمد علی الصابونی کی اصول تفسیر پر وہ شاہکار کتاب جو وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سابعہ(عالمیہ/ سنۂ اولیٰ) کے نصاب میں شامل ہے، شیخ ولی خان المظفر کے اردو ترجمہ مع حل مشکل الفاظ ، ترتیب وحواشی: مفتی عطاء الرحمن شاہ بخاری۔

المظفریات (عربی):
لبنان کے مجلہ (التقویٰ) ، مکہ مکرمہ کے ہفت روزہ اخبار (العالم الإسلامي) اور بالخصوص جامعہ فاروقیہ کراچی (فاروقیہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی) کے شہرۂ آفاق میگزین مجلہ الفاروق (عربی) میں چھپنے والے عربی مضامین ومقالات کامجموعہ ۔

اقامات:
مقامات حریری کے ابتدائی دس مقامات کی عربی ٹو عربی لازوال شرح، جو عربی معاھد کے طلبہ واساتذہ کے لئے یکساں مفید ہے۔

کشکول المظفر:
مطالعے کے دوران اور مختلف مواقع پر پیش کئے گئے حکمت ودانائی سے بھرپور ،وہ استعارات، ضرب الامثال،ملفوظات اور مختصر مضامین، جنہیں پڑھ کر قاری ایک خوشگوار کیف بھی محسوس کرے گا اور ضرورت پڑنے پر کہیں بھی بطورِ استدلال واستشہاد پیش کرسکے گا۔

ہیابنا إلی جنوب إفریقیا وموزمبیق:
ساؤتھ افریقہ اور موزمبیق کا رودادِ سفر۔

توضیح الفِکَر:
اردو ترجمہ وتشریح شرح نخبۃ الفکر ۔

طرق التدریس وأسالیب الامتحان(عربی):
جامعۃ الرشید کراچی میں تدریس وامتحانات کے متعلق دولیکچرز،450پر مشتمل اس کتاب میں ۲۵ طریقے تدریس کے اور ۱۲ طریقے امتحان کے مذکور ہیں۔

عربی ہی ضروری کیوں؟:
یہ شیخ ولی خان المظفر کی ان تحریروں کا مجموعہ ہے ،جو عربی زبان وادب کی ضرورت و اہمیت کے متعلق لکھی گئی ہیں۔

Dr shaikh wali khan almuzaffar
About the Author: Dr shaikh wali khan almuzaffar Read More Articles by Dr shaikh wali khan almuzaffar: 450 Articles with 817461 views نُحب :_ الشعب العربي لأن رسول الله(ص)منهم،واللسان العربي لأن كلام الله نزل به، والعالم العربي لأن بيت الله فيه
.. View More