اسلام اور سائنس

اسلام اللہ کا سچا دین ہے ۔ ہر مسلمان کے لیے یہ بات کہنا اور اس پہ یقین کرنا بہت ہی آسان ہے لیکن یہی بات جب آپ کسی غیر مسلم سے کریں تو اس کا جواب آپ کو شائد بہت مشکل سے ملے۔ اس جدید دور میں جہاں انسان مادیت میں میں کھو چکا ہے اس کی روح مردہ ہوچکی ہے اور انسان صرف اپنی خواہشات کے پیچھے لگا ہوا وہاں اسی انسان کو راہ حق تک لے جانا اور بھی آسان ہوچکا ہے۔ سائنس کی ترقی نے اس کام کو بہت آسان کردیا ہے۔ ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہم میں اسلام حقانیت کو ثابت کرنے کا جذبہ موجود ہو۔ ہم جاہلیت اور فروعی مسائل کا شکار نہ ہوں اور ایک وسیع سوچ کے مالک ہوں تو ہمارے لیے یہ کام کرنا اتنا مشکل نہیں۔

اللہ تعالی کی کتاب اور سنت میں وہ سب کچھ موجود ہے جو کہ ہمیں اسلام کا صحیح اور اصلی چہرہ دیکھنے اور دکھانے میں معاون ہوسکتا ہے۔ مثلاً نبی پاک نے ارشاد فریایا ہے کہ جب چھینک آئے تو الحمد للہ پڑھا کرو۔ اب ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہم اس بات پہ عمل کرتے ہیں لیکن جب ہم اس کا سائنسی اور دنیاوی نظر سے معائنہ کریں تو ہم آج یہ بات سائنس کی بدولت واضح ہوچکی ہے کہ جب چھینک آتی ہے تو انسان کا دل کچھ سکینڈ کے لیے بند ہوجاتا ہے دوسرے لفظوں میں وہ موت کی کے قریب ہوجاتا ہے اسی لیے نبی پاک نے ہمیں حکم دیا ہے کہ تم چھینک آنے کے بعد اللہ کا شکر ادا کرو کہ اس نے تمہیں نئی زندگی عطا کی ہے۔

قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے۔


يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِن كُنتُمْ فِي رَيْبٍ مِّنَ الْبَعْثِ فَإِنَّا خَلَقْنَاكُم مِّن تُرَابٍ ثُمَّ مِن نُّطْفَةٍ ثُمَّ مِنْ عَلَقَةٍ ثُمَّ مِن مُّضْغَةٍ مُّخَلَّقَةٍ وَغَيْرِ مُخَلَّقَةٍ لِّنُبَيِّنَ لَكُمْ وَنُقِرُّ فِي الْأَرْحَامِ مَا نَشَاءُ إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى ثُمَّ نُخْرِجُكُمْ طِفْلًا ثُمَّ لِتَبْلُغُوا أَشُدَّكُمْ وَمِنكُم مَّن يُتَوَفَّىٰ وَمِنكُم مَّن يُرَدُّ إِلَىٰ أَرْذَلِ الْعُمُرِ لِكَيْلَا يَعْلَمَ مِن بَعْدِ عِلْمٍ شَيْئًا وَتَرَى الْأَرْضَ هَامِدَةً فَإِذَا أَنزَلْنَا عَلَيْهَا الْمَاءَ اهْتَزَّتْ وَرَبَتْ وَأَنبَتَتْ مِن كُلِّ زَوْجٍ بَهِيجٍ ‌[٢٢-٥]

لوگوں اگر تم کو مرنے کے بعد جی اُٹھنے میں کچھ شک ہو تو ہم نے تم کو (پہلی بار بھی تو) پیدا کیا تھا (یعنی ابتدا میں) مٹی سے پھر اس سے نطفہ بنا کر۔ پھر اس سے خون کا لوتھڑا بنا کر۔ پھر اس سے بوٹی بنا کر جس کی بناوٹ کامل بھی ہوتی ہے اور ناقص بھی تاکہ تم پر (اپنی خالقیت) ظاہر کردیں اور ہم جس کو چاہتے ہیں ایک میعاد مقرر تک پیٹ میں ٹھہرائے رکھتے ہیں پھر تم کو بچہ بنا کر نکالتے ہیں۔ پھر تم جوانی کو پہنچتے ہو۔ اور بعض (قبل از پیری مر جاتے ہیں اور بعض شیخ فالی ہوجاتے اور بڑھاپے کی) نہایت خراب عمر کی طرف لوٹائے جاتے ہیں کہ بہت کچھ جاننے کے بعد بالکل بےعلم ہوجاتے ہیں۔ اور (اے دیکھنے والے) تو دیکھتا ہے (کہ ایک وقت میں) زمین خشک (پڑی ہوتی ہے) پھر جب ہم اس پر مینہ برساتے ہیں تو شاداب ہوجاتی اور ابھرنے لگتی ہے اور طرح طرح کی بارونق چیزیں اُگاتی ہے .


ان آیات مبارکہ میں اللہ تعالیٰ نے ماں کہ پیٹ میں بچہ کی پیدائش کے مراحل کا ذکر کردیا۔ آج میڈیکل سائنس کہتی ہے کہ ماں کے پیٹ میں بچہ بہت سے مراحل سے گزرتا ہے دیکھیں نیشنل جغرافک چینل پروگرام ان دی وومب ۔ میرا سوال یہ ہے کہ آج سے تقریباً چودہ سو سال پہلے جب سائنس کا وجود بھی نہیں تھا لوگ فرضی اور من گھڑت باتوں پہ یقین رکھتے تھے ہمارے نبی پاک صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے کس طرح اس بات کا علم حاصل کرلیا۔ کیا اس دور میں کوئی الٹرا ساؤنڈ مشین موجود تھی۔ کیا یہ آیات نبی پاک صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے بائبل سے نکال لی؟(نعوذ باللہ) اگر ایسی آیات بائبل میں موجود ہیں تو ہمیں دکھا دو؟


ذٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ هُوَ الْحَقُّ وَأَنَّهُ يُحْيِي الْمَوْتَىٰ وَأَنَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ‌[٢٢-٦]

ان قدرتوں سے ظاہر ہے کہ خدا ہی (قادر مطلق ہے جو) برحق ہے اور یہ کہ وہ مردوں کو زندہ کردیتا ہے۔ اور یہ کہ وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔


ایک جگہ فرمایا


الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ ‌[٥٥-٥]

سورج اور چاند ایک حساب مقرر سے چل رہے ہیں ۔


یہ بات بھی تصدیق شدہ ہے کہ سورج اور چاند کی منزلیں مقرر ہیں اور اپنے مقررہ وقت پہ چکر مکمل کرتے ہیں۔


مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ ‌[٥٥-١٩]

اسی نے دو دریا رواں کئے جو آپس میں ملتے ہیں ﴿١٩﴾


بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لَّا يَبْغِيَانِ ‌[٥٥-٢٠]

دونوں میں ایک آڑ ہے کہ (اس سے) تجاوز نہیں کرسکتے ﴿٢٠﴾


اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کی یہ نشانی بھی عقل والوں کو دکھا دی کہ دو دریا اکھٹے بہہ رہے ہیں مگر ان کے درمیان میں ایک نہ نظر آنے والی آڑ یہ جس کی وجہ سے میٹھا پانی اور کھارا پانی آپس میں مل نہیں سکتا ہے۔ سائنس اس بات کو مانتی ہے۔


أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يُزْجِي سَحَابًا ثُمَّ يُؤَلِّفُ بَيْنَهُ ثُمَّ يَجْعَلُهُ رُكَامًا فَتَرَى الْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلَالِهِ وَيُنَزِّلُ مِنَ السَّمَاءِ مِن جِبَالٍ فِيهَا مِن بَرَدٍ فَيُصِيبُ بِهِ مَن يَشَاءُ وَيَصْرِفُهُ عَن مَّن يَشَاءُ يَكَادُ سَنَا بَرْقِهِ يَذْهَبُ بِالْأَبْصَارِ

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی بادلوں کو چلاتا ہے، اور ان کو آپس میں ملا دیتا ہے، پھر ان کو تہ بہ تہ کردیتا ہے، پھر تم دیکھتے ہو کہ بادل میں سے مینہ نکل (کر برس) رہا ہے اور آسمان میں جو (اولوں کے) پہاڑ ہیں، ان سے اولے نازل کرتا ہے تو جس پر چاہتا ہے اس کو برسا دیتا ہے اور جس سے چاہتا ہے ہٹا دیتا ہے۔ اور بادل میں جو بجلی ہوتی ہے اس کی چمک آنکھوں کو خیرہ کرکے بینائی کو اُچکے لئے جاتی ہے (النور: 43)


بادلوں کے بننے، ان کے چلنے، ان کا تہہ بہ تہہ ہونے، آسمان میں اولوں کے بننے اور بارش کے برسنے تک جو ترتیب اللہ تعالیٰ نے اپنی کتا ب میں بیان فرمائی ہے اس کا سائنس کیسے انکار کر سکتی ہے؟


َوَلَمْ يَرَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنَاهُمَا وَجَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيٍّ أَفَلَا يُؤْمِنُونَ

کیا کافروں نے نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں ملے ہوئے تھے تو ہم نے جدا جدا کردیا۔ اور تمام جاندار چیزیں ہم نے پانی سے بنائیں۔ پھر یہ لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے؟ (الأنبياء: 30)


کیا سائنس آج اس حقیقت کو تسلیم نہیں کرتی کہ کائنات کی تخلیق ایک بہت بڑے دھماکے بگ بینگ کے زریعے سے ہوئی ۔ اللہ کی کتاب میں بات صدیوں پہلے ہی بیان ہوچکی ہے۔

آج جو لوگ اسلام کے خلاف دنیا میں نفرت پھیلا رہے ہیں اسلام کو بدنام کررہے ہیں ہمارا فرض ہے کہ پہلے ہم خود اسلام کو سمجھیں اور پھر اسلام کا دفاع کریں ۔ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ اپنے خول اور اپنی سوچ کی حدوں سے نکل کر ہمیں اللہ تعالیٰ کے سچے دین کی خدمت کے لیے اپنے کچھ وقت کو ضرور وقف کرنا چاہئے کیوں کہ اسلام کو آج ہماری ضرورت ہے اشد ضرورت ہے۔ ہم مسلمان ہیں روز قیامت کو ہم اللہ تعالیٰ کو کیا منہ دکھائیں گے؟
Irfan Ali
About the Author: Irfan Ali Read More Articles by Irfan Ali: 20 Articles with 29661 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.

Islam and Modern Science - Find latest Urdu articles & Columns at Hamariweb.com. Read Islam and Modern Science and other miscellaneous Articles and Columns in Urdu & English. You can search this page as Islam and Modern Science.