مرسی حکومت اور مصر کی قسمت

مصر میں ایک طویل آمرانہ دور کے خاتمے کے بعد پچھلے سال ہونے والے الیکشنوں میں اخوان المسلمون نے کامیابی حاصل کی اور اس کے امیدوار محمد مرسی پہلے عوامی صدر بنے۔ محمد مرسی کو اس نو آزاد ملک کی ترقی کے لئے بہت مسائل کا سامنا تھا۔ مرسی حکومت کے یادگار کارناموں میں جنرل اسمبلی میں اس کا گستاخانہ فلم کے خلاف جرات آمیز آواز اٹھان، فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنا اور اس طرح کے بےشمار اقدامات جس کے لئے بہت عرصے سے امت مسلمہ کو ایک باجراءت لیڈر کی ضرورت تھی جسے مرسی نے پورا کیا۔لیکن دوسری طرف مصر کے لئے مرسی کی حکومت اور حسنی مبارک کی حکومت میں کوئی خاص فرق نظر نہیں آیا۔ حکومت سنبھاتے ہی اپوزیشن اور دوسری جماعتون کے ساتھ مشاورت کئے بنا نئے قانون کا نفاذ، ایک خاص فرقہ کی حمایت اور بحیثیت مجموعی اہل تشیع کے خلاف بیانات کے علاوہ گرتی ہوئی معاشی صرتھال، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل سمیت مصر کے کسی بھی معاملے پر فوکس نہیں کیا گیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور مرسی حکومت کا خاتمہ کر دیا گیا۔بہر حال امت مسلمہ کے لئے یہ ایک سانحے سے کم نہیں۔۔۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ نئی حکومت کیسی آتی ہے اور اس کے کیا اقدامات ہوتے ہیں؟؟ جو بھی آئے اسے عالمی سیاست کے ساتھ ساتھ مصر کے اندرونی معاملات کو بھی سدحارنے کی سنجیدہ کوشش کرنی ہو گی ورنہ۔۔۔۔۔۔

Syed Mumtaz Ali Bukhari
About the Author: Syed Mumtaz Ali Bukhari Read More Articles by Syed Mumtaz Ali Bukhari: 9 Articles with 11368 views I wrote a book on " Namoos e Risalat ( Cruceed Cartoons)"
I also managed Children magazine Quaterly Sahar in 2010 and now publishing another childre
.. View More