کلام اللہ سی کتاب دنیا میں نہیں 3

سورۃ البقرہ:۔ کے سولہ تا اکیس رکوع سے میرے فہم کے مطابق
احمق لوگ کہیں گئے کہ مسلمان جس قبلے پر تھے اس سے کیوں منہ پھیر بیٹھے تم کہہ دو کہ مشرق ومغرب سب اللہ کا ہے وہ جس کو چاہتا ہے سیدھے راستے پر چلاتا ہے
جن لوگوں کتاب اللہ سمجھ ہے وہ اس کلام کو اس طرح جانتے ہیں جس طرح اپنی اولاد کو پہچانا کرتے ہیں مگر ان میں سے ایک فریق سچی بات جان بوجھ کر بیان نہیں کرتا
ہر ایک کے لے ایک سمت مقرر ہے انسان کو کرنا یہ ہے کہ وہ نیکیوں میں سبقت حاصل کرئے اور تم جہاں سے نکلو اپنا رخ مسجد حرام کی طرف کرلو بے شبہ وہ پروردگار کی طرف سے حق ہے
اور
تم جو کرتے ہو اللہ اس سے بے خبر نہیں
تم اللہ کو یاد کرو وہ تم کو یاد کرئے گا اور اللہ کا احسان مانتے رہو اور ناشکری نہ کرو

انسان کی آزمائش خوف بھوک جان مال واسباب سے ہوتی ہے اس میں انسان کو صبر کرنا ہے
اس میں انسان کے لے بہتری ہوسکتی ہے
سمجھدار انسان یہ جانتا ہے کہ جو کچھ اس جہاں میں ہے وہ اللہ کا ہے
ہم بھی اللہ کے بندے ہیں اور ہم کو بھی اس کے پاس لوٹ کر جانے والے ہیں
انسان اللہ کے کلام کو سمجھنے کی کوشش کرئے اوراس کا ابلاغ کرئے
اللہ ہی معبودہے بڑا مہربان او ررحم کرنے والا اور کوئی اس کے علاوہ عبادت لائق نہیں
زمیں و آسماں دن و رات دریاوں میں چلنے والے جہازوں میں انسان کے لے فائدہ ہے آسمان سے بارش زمیں پر ہریالی وغیرہ میں عقل والو کے لے نشانی ہے
تو
تم جو چیزیں حلال اور طیب ہیں ان کو کھاؤ فسادی شیطانی عمل سے دور رہو اور اللہ کے بارے میں ایسی باتیں مت بیان کر ؤ جن کا تم کو علم نہ ہو اور اس کا شکر ادا کرتے رہو
چار چیزیں حرام ہیں ۔ مرا ہو جانور اور لہو اور سور کا کوشت اور جس چیز پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام پکار جائے
انسان مجبوری میں زندگی کی بقا کے لے حد میں رہتے ہوئے ان حرام چیزوں کو استعمال کرسکتا ہے
یہ کتاب اللہ سچائی کے ساتھ نازل ہوئی ہے اگر انسان ضد میں آکر اختلاف کرتا ہے تو وہ خود نیکی سے دور ہوسکتا ہے
اہم بات نیکی کیا ہے
کیا تم مشرق یا مغرب کی طرف منہ کرلو نہیں یہ نیکی نہیں
نیکی اللہ پر اور روز آخرت پر فرشتوں پر کتاب پر پیغمبروں پر ایمان لایا جائے
مال و اسباب رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں اور مسافروں اور مانگنے والوں کو دیں
لوگوں کو آزاد کرانے میں خرچ کریں نماز قائم کریں زکوۃٰ دیں
اور جو عہد کریں وہ پورا کریں اور سختی اور تکلیف اور کارزار میں ثابت قدم رہیں
یہی لوگ ہیں جو سچے ہیں اور یہی اللہ سے ڈرنے والے ہیں
asifsheikhani
About the Author: asifsheikhani Read More Articles by asifsheikhani: 16 Articles with 13375 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.