اپنا شوق پورا کرنے کا نام دین نہیں

ایک عالم دین کی بات دل کو لگی سوچا آپ کے ساتھ شیئر کر لی جائے۔دین اپنا شوق پورا کرنے کا نام دین نہیں بلکہ اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کا نام دین ہے۔ یہ دیکھو کہ اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اس وقت کا کیا تقاضا ہے؟ بس! اس تقاضے کو پورا کرو، اس کا نام دین ہے اس کا نام دین نہیں کہ مجھے فلاں چیز کا شوق ہو گیا ہے، اس شوق کو پورا کر رہا ہوں مثلاً کسی کو اس بات کا شوق ہو گیا کہ میں صف اول میں نماز پڑھوں، کسی کو اس بات کا شوق ہو گیا کہ میں جہاد پر جاﺅں، کسی کو اس بات کا شوق ہو گیا کہ میں تبلیغ ودعوت کے کام میں نکلوں، اگرچہ یہ سب کام دین کے ہیں اور باعث اجر وثواب ہیں لیکن یہ دیکھو کہ اس وقت کا تقاضا کیا ہے مثلاً گھر کے اندروالدین بیمار ہیں اور انہیں تمہاری خدمت کی ضرورت ہے لیکن تمہیں تو اس بات کا شوق لگا ہوا ہے کہ صف اول میں جاکر جماعت سے نماز پڑھوں اور والدین اتنے بیمار ہیں کہ حرکت کرنے کے قابل نہیں، اب اس وقت تمہارے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے تقاضا یہ ہے کہ صف اول کی نماز کو چھوڑ دو اور والدین کی خدمت انجام دو اور ان کے ساتھ حسن سلوک کرو اور گھر کے اندر نماز تنہا پڑھ لواب اگر اس وقت تم نے والدین کو اس حال میں چھوڑ دیا کہ وہ حرکت کرنے کے قابل نہیں اور تم اپنا شوق پورا کرنے کیلئے مسجد میں چلے گئے اور صف اول میں جاکر شامل ہو گئے تو یہ دین کی اتباع نہ ہوئی بلکہ اپنا شوق پورا کرنا ہوا۔
abdul razzaq wahidi
About the Author: abdul razzaq wahidi Read More Articles by abdul razzaq wahidi: 52 Articles with 86979 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.