کچھ ہماری ویب (Hamariweb.com)کے بارے میں

تقریباًپندرہ سال سے لکھنے لکھانے کی مشق میں سر گرداں ہوں۔۔۔روزگار کی وجہ سے گیارہ سال کا عرصہ اولیاؤں کے شہر ملتا ن میں گزارے۔۔۔ملتان جنگ اخبار میں تھوڑی بہت جگہ ملی اور باقاعدہ تو نہیں مگر بطور مہمان کالم شائع ہوتے رہے۔۔۔جنگ ملتان میں لکھنے کا تجربہ بہت خوشگوار تھا ۔۔۔نوائے وقت ملتان میں بھی تھوڑی سی جگہ ملی اور انہوں نے ہمارا ایک افسانہ شائع کیا۔۔۔ملتان نے میرے ادبی ذوق کو کافی تقویت بخشی۔۔۔روزگارکی مرہونِ منت کراچی واپس آناپڑا۔۔۔آنے کے بعد مصروفیات سے فارغ ہوئے توپھر کسی پلیٹ فارم کی ضروررت پیش آئی ۔۔۔ کراچی جیسے شہر میں کسی پلیٹ فارم کا ملنا یقینا کوئی مشکل کام نہیں ہوگا۔۔۔مگر ہمارے لئے یہ کوئی آسان کام نہ تھا۔۔۔حسبِ عادت ادھر ادھر ہاتھ پیر مارتے رہے۔۔۔

پھر ہمیں hamariweb.com ملی جس پر جنوری دو ہزار گیارہ میں پہلا مضمون شائع ہوا۔۔۔مضمون شائع تو ہوگیا مگر اعتماد بحال نہیں ہوا ۔۔۔یہی خیال رہا کہ ایسی نہ جانے کتنی ویب سائٹس ہونگی جو اس طرح سے برسرِ پیکار ہونگی۔۔۔مگر ہم نے hamariweb.com کو دیگر اس طرح کی ویب سائٹس سے یکسر مختلف پایہ ۔۔۔یہاں آپ کو آپ کے کام کی ہر چیز ملے گی۔۔۔تازہ ترین خبریں بھی ہیں۔۔۔عجیب و غریب رونما ہونے والے واقعات بھی ہیں۔۔۔کھیلوں سے محبت رکھنے والوں کیلئے میچز کی تازہ ترین صورتحال کے ساتھ ۔۔۔براہ راست اسکور کارڈ بھی دستیاب ہے۔۔۔یہ چند خصوصیات آپکے سامنے پیش کی ہیں۔۔۔جن کی بدولت hamariweb.com پر ہمارا اعتماد بحال ہوتا گیا۔۔۔میرا یہ مضمون کس قدر حقیقت پر مبنی ہے اور آپ کومیرے مشاہدے سے اتفاق نہ ہو تو www.hamariweb.com لازمی وزٹ کریں۔۔۔آپ کو خود تمام باتوں کا جواب مل جائے گا۔۔۔بلکہ آپ مجھے بتائینگے کہ جناب آپ نے تو کچھ ہی چیزوں کا ذکر کیا تھا ۔۔۔یہاں تو اس سے کہیں بڑھ کر معلومات ہیں۔۔۔

میں اپنے لئے اور اپنے جیسے اور بہت سے لکھاریوں کے لئے hamariweb.comکو ایک ایساذریعہ سمجھتے ہیں۔۔۔ جو ہمارے لئے ایک پلیٹ فارم ہی نہیں بلکہ بلندیوں پر پہنچانے کا بندوبست بھی کریگی (انشاء اﷲ) ۔۔۔اس ویب سائٹ کے توسط سے نہ جانے کتنے گم نام لوگوں کو نام مل گئے ۔۔۔ایک دن یہ نام آسمان پر ستاروں کی طرح چمکیں گے۔۔۔اس کا سارا کا سارا سہرہ hamariweb.comکے سر ہوگا۔


www.hamariweb.com کے ساتھ میرا تعلق بہت مختصر سا ہے مگر میری دعاہے کہ یہ ویب سائٹ جس ڈگر پر چل رہی ہے اگر اسی طرح چلتی رہی تو لازماً ہمارے ملک کی شان اور آن میں اضافہ کرتی رہے گی۔۔سب سے بڑھ کر ہماری قومی زبان کی سہی ترجمانی اور ترویج کرتی نظر آرہی ہے۔۔۔ہم جیسے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر کھڑا کیا ہے۔۔۔میں ذاتی طور پر اس ویب سائٹ کے منتظمین کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔۔۔ اپنے اس مضمون کے ذرئیعے ویب سائٹ کے منتظمین کو کچھ تجاویز پیش کرنا چاہونگا۔۔۔

تجویز نمبر ۱) آپ کوئی تصویری رجسٹریشن کارڈ کا اجراء کریں جو hamariweb.com اور اسکے لکھنے والوں کے درمیان ایک شناخت کا ذریعہ بنے، کارڈ کی بدولت ہم جیسے کتابوں سے محبت رکھنے والوں کو اسپیشل ڈسکاؤنٹ یا اور کسی قسم کی مراعات میسر آسکے۔
تجویز نمبر ۲) آپ لوگ ادبی تقریبات کا انعقاد کریں اور اپنے لکھنے والوں کو ایک جگہ جمع ہونے کا موقع دیں۔
تجویز نمبر۳) اپنا کوئی ماہنامہ شائع کریں ۔
تجویز نمبر۴) آپ اگر چاہیں تو والنٹرز کی صورت میں اپنے قارئین سے مدد لے سکتے ہیں۔

میں اس یقین اور دعا کے ساتھ اپنا مضمون ختم کرنا چاہتا ہوں ۔۔۔کہ اﷲ کرے hamariweb.com دن دگنی رات چگنی ترقی کرے اور ساری دنیا اس کے گرد گھومے(آمین)
Sh. Khalid Zahid
About the Author: Sh. Khalid Zahid Read More Articles by Sh. Khalid Zahid: 529 Articles with 455049 views Take good care of others who live near you specially... View More