نئی حکومت کا امتحان

موجودہ نئی حکومت نے اقتدار سنبھال کر کام شروع کردیا ہے سب سے پہلی کانفرنس بجلی کے بحران کے حوالے سے ہوئی جس میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ﷲ کرے اس پر جلد از جلد عملدرآمد شروع ہوجائے۔یہ تحریر لکھنے کا فیصلہ اسلام آباد سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے بعد کیا ہے جس میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ امریکہ اور دیگر بیرونی دباو پر ختم کرنے کی بات کی گئی ہے۔میں ذاتی طور پر دو کیس اس حکومت کے لئے ٹیسٹ کیس سمجھتا ہوں جن میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ہے جسے امریکہ اور سعودی عرب کبھی بھی پایہ تکمیل تک پہنچنے نہیں دیں گے اس کے لئے ہر طرح کی ترغیبات کی آفر کی جائے گی جن میں ایک سو مساجد کی تعمیر بھی ہے بھلا ایک سو مساجد سے ملک و قوم کا کیا فائدہ ہوسکتا ہے مساجد تو ما شا ﷲ پہلے بھی بہت ہیں بلکہ نمازی بڑھانے چاہییں ،ادھار تیل کی سپلائی بھی مل سکتی ہے جیسا کہ آمروں کے دور میں ملا کرتا تھااب میاں نواز شریف کے لئے ایک امتحان ہوگا کہ انہوں نے قوم کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنا ہے یا بھیک اورامداد پر ہی رہنا ہے۔اس منصوبے کی تکمیل خود انحصاری کی طرف لے جائے گی جبکہ دوسرا راستہ روایتی ہی ہے جس پر بدقسمتی سے ہم پچھلی کئی دھائیوں سے چل رہے ہیں۔ دوسرا امتحان کچھ روز تک شروع ہونے والا ہے سابق صدر پرویز مشرف کو بیرونی دباو پر ملک سے باہر بھیجنے کا فیصلہ ہوچکا ہے جبکہ آزادعدلیہ آرٹیکل 6 کا مکمل ٹرائل کرنا چاہتی ہے اوراس کے لئے ہر حد تک جانے کو تیار ہے لیکن اگر حکومت نے عدلیہ کو بائی پاس کرکے پرویز مشرف کو باہر جانے کا محفوظ راستہ دے دیا تو حکومت اور عدلیہ کی محاذ آرائی ہنی مون پیریڈ سے ہی شروع ہوجائے گی ان دو فیصلوں پر موجودہ حکومت کی کارکردگی او مدت کا تعین ہوجائے گا۔وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف کو حالات و واقعات نے کافی حد تک میچور کردیا ہے ان سے اچھی ہی امید رکھنی چاہیے لیکن متوازن خارجہ پالیسی اور تمام ہمسایوں سے اچھے تعلقات رکھ کر ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے۔
Ch Abdul Razzaq
About the Author: Ch Abdul Razzaq Read More Articles by Ch Abdul Razzaq: 27 Articles with 21754 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.