ممنون بھائی آپ کے ممنون رہنیگے

صدر زرداری کے جانشین اب ممنون حسین ہونگے کسی کی جگہ لینے کا مطلب ہر گز یہ نہیں سمجھا جائے کہ آنے والا بھی وہی کرے گا جو کچھ جانے والا کرگیا ہے _

صدر زرداری نے ایسا کچھ نہیں کیا جو ان کے پیش رو جنرل مشرف کرگے تھے ویسے تو اس ملک میں صدر نام کا ایک ہی شخص گزرا ہے جیسے لوگ آج بھی جنرل ایوب کی بجائے صدر ایوب کہتے ہیں -

ممنون حسین کا کہنا ہے کہ وہ صدر بن کر سیاست سے دستبردار ہوجائیں گے جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ وہ پارٹی کے وفا دار رہیں گے اور انکی پارٹی سے وفا داری کوئی ڈھکی چپھی بات نہیں لیکن ایک بات طے ہے کہ ایوان صدر میں انکی موجودگی کے دوران نون لیگ کے اجلاس وہاں نہیں ہوگے اس مقصد کے لیے وزیراعظم ہاؤس ہی استعمال ہوگا-

ممنون حسین بے ضرر سے آدمی ہیں کپڑے کے تاجر ہونے کے ساتھ ساتھ شعر و ادب سے گہرا شغف رکھنے کی وجہ سے دلوں کے سودا گر بھی ہیں

ایوان صدر میں اب سیاسی اجلاسوں کی جگہ مشاعرے بھی منعقد ہوسکتے ہیں-

پیپزپارٹی نے ممنون حسین کو اظہار ممنونیت کا موقع دینے کے لیے صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ کردیا بہت سے بد خواہ کہہ سکتے ہیں کہ اگر پیپزپارٹی کو تھوڑی سی بھی جیتنے کی امید ہوتی تو رضا ربانی کو صدارتی امیدوار ہو کیوں نامزد کرتی فریال تالپر نہیں تھیں کیا؟

ملک کی پہلی خاتون کو صدر بنانے کا اعزاز بھی پیپزپارٹی کے نامہ اعمال میں لکھ دیا جاتا ویسے خود صدر زرداری ایک بار کہہ چکے ہیں کہ ایک دن انکی بیٹی بھی اس ملک کی صدر بن سکتی ہے-

آئین میں اٹھارویں ترمیم کے بعد ضروری نہیں رہا کہ کوئی مرد ہی ملک کا صدر بنے اب کوئی خاتون بھی ملک کی صدر بن سکتی ہے جب تک کوئی خاتون اس منصب پر فائز نہیں ہوجاتی-

ممنون حسین پر لازم ہے کہ اٹھارویں ترمیم کی پاسداری کریں اور حقوق نسواں کا خیال رکھتے ہوئے کسی خاتون کو صدارتی ترجمان ہی مقرر کردیں غیر جانبدار رہیں وفاق کی علامت بن کر رہیں بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھیں صوبائی خود مختاری کو فروغ دیں اور دہلی و حیدر آباد کے چٹ پٹے کھانوں کی ضیافتیں کرتے رہیں ممنون بھائی یقین جانیے آپ جتنی اچھی صیافتیں کریں گے نواز شریف کے ساتھ ساتھ ہم بھی اتنے ہی آپ کے ممنون رہیں گے-
mohsin noor
About the Author: mohsin noor Read More Articles by mohsin noor: 273 Articles with 261812 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.