متحدہ سے نکاح۔۔۔اب طلاق نہیں ہو گی

طویل عرصہ بیت گیا سیاست کے موضوع پر قلم نہیں اٹھایا ،کوشش رہی کہ سیاست پر نہ لکھو ں لیکن موجودہ سیاسی صورت حال سے دالبرداشتہ ہو کر قلم اٹھانے پر مجبور ہوا۔ سینئر اکثر مجھے اسی بات پر ڈانٹتے ہیں کہ تم صرف فیچر اور نوجوانوں پر فوکس کرتے ہو ،سیاست پر بھی لکھا کرو میں انہیں رٹا رٹیا جواب دیتا ہوں کہ یہ میرے بس کی بات نہیں شاید میں ان سے جھوٹ کہتا ہوں دراصل میں اپنی ملک کی سیاسی صورت حال سے سخت مایوس ہوں صرف میں ہی نہیں بل کہ تمام پاکستانی اس کیفیت سے گذر رہے ہیں ۔11مئی کو عوام نے ملک میں تبدیلی لانے کے لیے ووٹ کاسٹ کیا اور میاں نواز شریف کو اپنا مسیحا سمجھتے ہوئے اقتدار کے قابل سمجھا، لیکن مسلم لیگ نواز کو برسر اقتدار آئے 2ماہ کا عرصہ گذرا نہیں کہ کرپشن کا بازار گرم ہو گیا میاں صاحب نے عوام سے کیے تمام وعدے پس پشت ڈالتے ہوئے صدراتی الیکشن جیتنے کے لیے ایم کیو ایم کے دروازے پر دستک دے کر عوام کو سخت مایوس کیا ۔میاں نواز شریف نے اپنی الیکشن مہم کے دوران کہا تھا کہ اگر ہمیں ووٹ نہ دیا تو ملک 20سال پیچھے چلا جائے گا، افسوس کہ عوام نے انہیں ہی ووٹ دیا پھر بھی ملک 20سال پیچھے چلا گیا میاں صاحب نے کراچی کے عوام اور اپنے ورکر کو بھی سخت مایوس کیا کراچی سے چھپنے والے کثیر الاشاعت روزنامہ نے گذشتہ روز اپنے پہلے صفحے پر اشتہار نما سوال نامہ جاری کیا جو قارئین کے لیے پیش خدمت ہے۔

متحدہ سے اتحاد پیپلزپارٹی کے لیے حرام تھا تو آپ کے لیے حلال کیسے ہو گیا؟جلاوطنی کے دوران 8جولائی2007کو لندن میں آل پارٹیز کانفرنس میں آپ نے ایم کیو ایم کو سانحہ 12مئی کا ذمہ دار قرار دیا تھا ۔اس سے مستقبل میں کسی قسم کا رابطہ نہ رکھنے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کرایا تھا جس پر 37جماعتوں نے دستخط کئے تھے۔آپ تو اس علامئے کے محرک تھے۔نائن زیرہ وفد بھیج کر اسے کیوں توڑا؟سانحہ 12مئی اور9اپریل کے متاثرہ خاندانوں کو انصاف دلانے کا وعدہ کیا تھا ۔اب اس سانحے کے ذمہ داروں کے ساتھ ہاتھ ملا کر قوم کو کیا پیغام دے رہے ہیں۔کیا یہ سمجھ لیا جائے کہ ان سانحات میں ملوث ہاتھوں کو آپ کا تحفظ بھی حاصل ہو جائے گا ؟ آپ تو ایم کیو ایم کو آمر پرویز مشرف کا سیاسی ونگ سمجھتے تھے ۔اسے اسٹیبلشمنٹ کی آلہ کار قرار دیتے تھے ۔کیا اب آپ نے اسے جمہوری جماعت ہونے کا سرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے؟گذشتہ 15برسوں میں کراچی میں متحدہ کی دہشت گردی کا نشانہ بنتے لیگی کارکنوں کے لواحقین تو اس انتظار میں تھے کہ ان کی حکومت آئے گی تو انہیں انصاف دلایا جائے گا ۔کیااب وہ سمجھ لیں کہ انہیں کبھی انصاف نہیں ملے گا؟آپ نے ان کے خون کا سودا کیوں کیا؟تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی پارٹی کی ایک رہنما زہرہ شاہد کے قتل پر ایم کیو ایم کا لندن تک تعاقب کر رہے ہیں ۔لیکن آپ نے اختیار ہونے کے باوجود اپنے کارکنوں کے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کے بجائے قاتلوں سے ہاتھ ملا لیا ۔کیا یہ سمجھ لیا جائے کہ قیادت کے نزدیگ لیگی کارکنوں کا خون قابل فروخت ہے؟آپ الیکشن سے قبل نجی محفلوں مین کہتے تھے کہ حکومت نہ بنانا منظور ہے لیکن ایم کیو ایم جیسی دہشت گرد تنظیم سے اتحاد نہیں کروں گا اب ضروت نہ ہونے کے باوجود اتحاد کیوں کرنے جا رہے ہیں؟ایم کیو ایم اس وقت لندن میں عمران فارق اور منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کی وجہ سے سخت مشکل میں ہے ۔آپ نے اسے انگلی پکڑانے کا فیصلہ کیوں کیا؟کیا ایک بار پھر 1997کی تاریخ دہرائی جائے گی جب آپ نے پی پی حکومت کے آپریشن سے نڈھال متحدہ کو سہارا دیا تھا؟کیا قوم سمجھ لے کہ اتحاد کے بعد لندن میں الطاف حسین کے خلاف تحقیقات رکوانے کے لیے کردار اد ا کریں گے ۔اسکاٹ لینڈ یارڈ سے تعاون نہیں کیا جائے گا؟عمران فاروق کیس میں پاکستان میں زیر حراست دو ملزمان تک برطانوی حکام کو رسائی نہیں دی جائے گی؟سپریم کورٹ نے کراچی بدامنی کیس میں دہشت گردی کا ذمہ دار متحدہ کو قرار دیا تھا۔آپ اپوزیشن میں تھے اکثراس فیصلے پر عمل درآمدکا حوالہ دیتے تھے ۔کیا حکومت میں آنے کے بعد آپ نے اس موقف سے دستبرداری اختیار کر لی ہے؟کیا اب کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف متوقع آپریشن ملتوی کر دیا جائے گا؟

یہ وہ سوالات ہیں جو کہ ہر محب وطن پاکستان کے دماغ میں گردش کر رہے ہیں ۔قوم ان کے جوابات کی منتظر ہے ۔اگر میاں صاحب اسی ڈگر پر چلتے رہے تو وہ وقت دور نہیں جب ان کو ووٹ دینے والوں سمیت پوری پاکستانی قوم سڑکوں پر ہو گی ۔بعض لیگی کارکنان کے جانب سے یہ موقف اختیار کیا جا رہا ہے متحدہ کے پاس جانا صرف صدراتی الیکن کے لیے تھا رانا ثناء اﷲ نے بھی اس سے ملتا جلتا بیان دیا جس پر متحدہ ناراض ہو گئی تو پرویز رشید صاحب نے ان کے بیان پر نوٹس لیا اورپھر متحدہ نے ووٹ دینے کی ہامی بھری پرویز رشید صاحب کے نوٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ متحدہ سے دوبارہ نکاح ہو چکا ہے اب طلاق دینے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ۔عوام مزید ظلم سہنے کے لیے تیار رہے ۔۔۔خصوصا کراچی کے مکین اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی اقدامات کی تیاری کر لیں ۔رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہو چکا ہے جو جہنم سے نجات کا ہے اس میں دعا کے لیے ہاتھ اٹھائیں اوراس دہشت گرد ۔۔۔۔۔۔جماعت سے شہر کراچی کو آزاد ہونے کی دعا بھی کیجیے۔۔۔اﷲ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
Umer Abdur Rehman Janjua
About the Author: Umer Abdur Rehman Janjua Read More Articles by Umer Abdur Rehman Janjua: 49 Articles with 54998 views I am Freelance Writer and Journalist of Pakistan .. View More