وکلا گردی کہاں ہیں زندہ اور اصول پسند وکلا؟

آج بروز جمعرات ایک بار پھر لاہور ہائی کورٹ بار کے پڑھے لکھے وکلا کے دو گروپوں کو آپس میں جاہلوں کی طرح لڑتے دیکھ کر یہ بات یقینی ہو گئی ہے کہ وکلا گردی کا جو سلسلہ شروع ہو چکا ہے وہ ختم نہیں ہونے والا کیونکہ اس طرح کے واقعات میں وکلا تحریک کے رہنما حضرات اعتزاز احسن، علی احمد کرد، منیر ملک، طارق صاحب، حامد صاحب اور دوسرے حضرات شائد اپنی تحریک کے نتیجے میں ملنے والے انعامات سے ابھی تک فارغ نہیں ہو پائے ہیں۔ جس کے نتیجہ میں انہیں یعنی وکلا رہنماؤں کو یہ فکر نہیں ہے کہ انکے پیدا کردہ وکلا کی صورت میں بدمعاش کیا حرکتیں کرتے پھر رہے ہیں۔

جناب چیف جسٹس صاحب کو اس پر متوجہ کرنا تو اس لیے بیکار ہے کہ ان کے حساب سے تو وکلا کا جو کردار (ان بدمعاش وکلا کا ؟) ہے وہ پاکستان کی تاریخ کی وکلا گردی میں سب سے بہترین اور آئیڈیل ہے اللہ رحم کرے اگر یہ موجود بدمعاش وکلا پاکستان کی تاریخ کے بہترین وکلا ہیں تو گزشتہ زمانوں کے وکلا کیا چیز ہونگے۔
M. Furqan Hanif
About the Author: M. Furqan Hanif Read More Articles by M. Furqan Hanif: 448 Articles with 495578 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.