360 ڈگری تک گھومنے والی عمارتیں

تاج محل ہو یا پھر اہرام مصر سب کو بھول جائیں کیونکہ مستقبل قریب میں ایسی عمارتیں تیار ہونے والی ہی جو ہر گھنٹے بعد گھوم کر اپنا رخ ہی تبدیل کرلیں گی-

دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق ایک اطالوی آرکٹیکٹ نے ایسی حیرت انگیز عمارتوں کا منصوبہ تیار کیا ہے جو ہر 90 منٹ کے اندر 360 ڈگری تک گھوم سکیں گی-
 

image


اس سلسلے میں سب سے پہلے دو عمارتیں دبئی اور ماسکو میں تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کے بعد لندن٬ میلان٬ پیرس٬ روم٬ نیویارک اور میامی میں بھی اس پر کام کیے جانے کا امکان ہے-

ڈیوڈ فشر نامی آرکٹیکٹ کا کہنا ہے کہ “اب تعمیرات کی دنیا میں نئے عہد کا آغاز ہونے والا ہے- عمارتیں فور ڈی ہوتی ہیں اور اب یہ ہوا اور شمسی توانائی سے خود بجلی تیار کرسکیں گی“-
 

image

یہ عمارتیں موسم اور درجہ حرارت کی پہچان کر کے اس کے مطابق اندر کے ماحول کی توانائی کو ریگولیٹ کریں گی٬ یعنی سردیوں میں کمرے خودبخود گرم اور گرمیوں مں ٹھنڈے ہوجائیں گے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

Forget the Shard, the latest plans for a skyscraper in London would not only give fantastic views of the city but these views could change every hour and a half because the building rotates. An Italian architect has revealed the ambitious plans to create Dynamic Towers in cities around the world with separate floors that spin 360 degrees around a concrete centre every 90 minutes.