دنیا میں کچھ لوگ عیش و آرام کے طور پر درختوں پر رہنا
پسند کرتے ہیں جس کے لیے وہ باقاعدہ طور پر ٹری ہاؤس تعمیر کرتے ہیں٬ جبکہ
کچھ لوگوں کے نزدیک ٹری ہاؤس کی تعمیر کا مقصد کرایہ کا حصول بھی ہوتا ہے-
یہ ٹری ہاؤس انتہائی خوبصورت٬ پرکشش٬ جدید٬ پائیدار اور سستے ترین ہوتے ہیں-
آج ہم اپنے آرٹیکل میں دنیا کے چند ایسے ہی شاندار ٹری ہاؤس کا ذکر رہے ہیں
جنہیں پڑھ کر ضرور آپ لطف اندوز ہوں گے-
|
Alnwick Garden Treehouse
یہ شاندار ٹری ہاؤس انگلینڈ کے علاقے Northumberland کے باغات میں واقع ہے-
اس ٹری ہاؤس میں 120 سیٹوں سے آراستہ ریسٹورنٹ٬ 2 کلاس روم٬ جوس بار اور
دیگر سہولیات موجود ہیں- یہ ٹری ہاؤس پیدل چلنے والے راستوں اور رسی سے
بنائے گئے پلوں سے منسلک ہے- |
|
The Minister’s Tree house
یہ ٹری ہاؤس Tennessee کے علاقے Crossville میں واقع ہے اور یہ دنیا کا سب
سے بڑا ٹری ہاؤس ہے- 97 فٹ لمبا یہ ٹری ہاؤس Horace Burgess نے تعمیر کیا-
اس کی بنیاد میں 6 درختوں کا استعمال کیا گیا جبکہ اس مکمل ہونے میں 14 سال
کا عرصہ لگا- اس ٹری ہاؤس میں استعمال کی جانے والی زیاد تر لکڑی ری سائیکل
ہے یا پھر عطیہ کردہ-
|
|
The Mirror Cube
یہ ٹری ہوٹل سوئیڈن میں واقع ہے اور ممکن ہے کہ یہ دنیا کا سب سے چھوٹا ٹری
ہاؤس بھی ہے- درختوں درمیان تعمیر کردہ اس ٹری ہاؤس کی دیواریں شیشے کی ہیں
اور اسی وجہ سے یہ نظر آنا بھی مشکل ہوتا ہے- یہ گھر 4 میٹر چوڑا٬ 4 میٹر
لمبا اور 4 میٹر ہی گہرا ہے- اس گھر کے ارد گرد المونیم کا ایک فریم بھی
لگایا گیا ہے-
|
|
High-Tech Hideaway
یہ حیرت انگیز ٹری ہاؤس Blue Forest نے تعمیر اور ڈیزائن کیا گیا- یہ ٹری
ہاؤس یونان کے شہر ایتھنز میں واقع ہے- اس گھر کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ
کیا گیا ہے جس میں بایو میٹرک سیکورٹی سسٹم٬ فنگر پرنٹس لاک اور سی سی ٹی
وی کیمرہ بھی شامل ہیں- اس ٹری ہاؤس میں کچن اور باتھ روم کے ساتھ ساتھ ایک
انٹرٹینمنٹ ایریا بھی موجود ہے جہاں پلازما ٹی وی٬ گیمز اور ڈیجیٹل فوٹو
فریم نصب کیے گئے ہیں-
|
|
Cedar-Shake Tree house
Nelson Chan متعدد صلاحیتوں کا حامل شخص ہے جس نے کئی شعبوں میں اپنا لوہا
منوایا ہے- یہ اب تک بطور ڈیزائنر٬ آرٹسٹ٬ فوٹوگرافر اور انڈسٹریل ڈیزائنر
اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں اور کئی پروجیکٹ پر کام کرچکے ہیں- لیکن یہ
شاندار ٹری ہاؤس تعمیر کرنا ان کا پہلا تجربہ تھا جو کامیاب بھی رہا- یہ
ٹری ہاؤس Calif کے علاقے Oakland میں واقع ہے-
|
|
Lantern House
Roderick Romero کی مقبولیت کی وجہ ان کا فنکاروں کے لیے ٹری ہاؤسز تعمیر
کرنا ہے جیسے Sting اور Val Kilmer- لیکن ان کی ہمیشہ سے یہی کوشش رہی کہ
وہ کوئی انتہائی متاثر کن ٹری ہاؤس تعمیر کریں- اور ان کی انہی کوششوں کے
نتیجے میں لالٹین ہاؤس کی تعمیر ممکن ہوئی- یہ ٹری ہاؤس کلف کے علاقے سانٹا
مونیکا میں واقع ہے- اور اس گھر کی 99 فیصد تعمیر بچی ہوئی لکڑی سے کی گئی
ہے یہاں تک گھر میں جو شیشہ نصب کیا گیا ہے وہ بھی ایک پرانے مووی سیٹ سے
حاصل کیا گیا ہے-
|
|
Reclaimed Tree House
کیلی فورنیا میں رہائش پذیر Susan Fairbanks LeCraw کا یہ ٹری ہاؤس ایک
دہائی قبل اس وقت مکمل ہوا جب وہ جنوبی شہر میں رہتی تھیں- گورنر مینشن کے
نزدیک واقع یہ ٹری ہاؤس ایک سرسبز باغ میں تعمیر کیا گیا ہے جہاں یہ ہر
موسم میں خوبصورت نظر آتا ہے- اس گھر میں 25 کھڑکیاں بنائی گئی ہیں جبکہ اس
کی تعمیر میں استعمال کیا جانے والا میٹریل ری سائیکل شدہ ہے-
|
|
Temple of the Blue Moon
یہ دلکش ٹری ہاؤس Pete Nelson’s Treehouse Point کا تعمیر کردہ ہے٬ جنہوں
نے کئی ٹری ہاؤس تعمیر کیے ہیں- یہ ٹری ہاؤس واشنگٹن کے شہر Issaquah میں
واقع ہے- یہ ٹری ہاؤس 160 فٹ لمبے Sitka Spruce کے درختوں کے درمیان تعمیر
کیا گیا ہے- اس ٹری ہاؤس میں ایک بیڈرومز بھی بنائے گئے ہیں جبکہ متعدد
اشیا ہاتھوں سے ہی تخلیق کی گئی ہیں-
|
|
A Live-In Oregon Tree house
حسین نظاروں میں گھرا یہ ٹری ہاؤس Oregon میں واقع ہے- اس ٹری ہاؤس کے
آرکیٹیکٹ Charles Greenwood ہیں اور وہ 12 سالوں سے ٹری کی تعمیرات میں
مصروف ہیں- یہ ٹری ہاؤس 2006 میں انہوں نے اپنے لیے تعمیر کیا - اس ٹری
ہاؤس کو جدید ترین سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے جبکہ یہاں سے غروب آفتاب
اور طلوع آفتاب کا خوبصورت نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے-
|
|
The HemLoft – Whistler, Canada
وسلر کے جنگلات میں تعمیر کردہ یہ خفیہ ٹری ہاؤس ایک سابقہ سافٹ وئیر
ڈویلپر نے تخلیق کیا ہے- یہ ٹری ہاؤس کینیڈا کے علاقے برٹش کولمبیا میں
واقع ہے- یہ گھر ایلن اور ان کی منگیتر Heidi نے مل کر تیار کیا جبکہ اس
میں استعمال ہونے والا زیادہ تر میٹیریل مفت میں حاصل کیا گیا ہے- |
|
VIEW PICTURE GALLERY
|
|