استعمال شدہ اشیاء سے منفرد اشیاﺀ بنانا سیکھیں

ہر شخص کے لئے یہ اہم ہے کہ اپنی استعمال شدہ اشیا کو ممکنہ حد تک دوبارہ کارآمد بنائے۔ استعمال شدہ اشیا کو دوبارہ کارآمد بنانے سے توانائی کی بچت ہوتی ہے اور ماحول کی حفاظت ہوتی ہے۔ مثلاً نئی بوتلیں اور ڈبے بنانے کے لئے پلاسٹک اور دھات دوبارہ استعمال کئے جاتے ہیں۔ ہم یہاں آپ کو چند ایسے طریقے کار کے بارے میں بتائیں گے جن پر عمل کر کے اپنی استعمال شدہ اشیا کو دوبارہ خوبصورت اور کارآمد اشیاﺀ میں تبدیل کر سکتے ہیں-
 

image
یہ خوبصورت بیڈ لکڑی کے Pallet سے بنایا گیا ہے- یہ Pallet انتہائی مضبوط ہوتے ہیں اور مارکیٹ میں آسانی سے مل بھی جاتے ہیں- پلنگ بنانے کا یہ بہت ہی آسان اور سستا ترین نسخہ ہے-
 
image
اس طریقے پر عمل کر کے آپ اپنی چھوٹی چھوٹی اشیاﺀ کو باآسانی محفوظ کرسکتے ہیں- اس میں تھوڑی سی محنت درکار ہوگی جبکہ اس نسخے میں استعمال ہونے والا سامان چند کیلوں اور چھوٹی بوتلوں پر مشتمل ہے- یہ سامان تقریباً ہر گھر میں موجود ہوتا ہے-
 
image
ایک ٹینس کی گیند سے کتنے کام لیے جاسکتے ہیں٬ یہ آپ تصویر میں دیکھ ہی رہے ہیں- اب پھٹی ہوئی ٹینس گیند کو فالتو سمجھ کر پھینکنے سے گریز کریں اور قابلِ استعمال بنائیں-
 
image
بچوں کے بڑے ہونے کے بعد ان کے سونے کے پلنگ (Baby Cot) کو فالتو نہ جانیے٬ بلکہ اسی پلنگ کو تھوڑی سی تراش خراش کے بعد اس کئی کام لیے جاسکتے ہیں- مثال کے طور پر آپ اسے چھوٹی سی میز میں تبدیل کرسکتے ہیں یا پھر دوبارہ سے ایک بیڈ کی شکل بھی دے سکتے ہیں-
 
image
زیر نظر تصویر میں پرانے ٹائروں کی مدد سے ایک خوبصورت کرسی بنتی ہوئی دکھائی گئی ہے- یہ کرسی انتہائی مضبوط بنتی ہے- ٹائر تبدیل کروانے کے بعد پرانے ٹائروں کو دکان پر ہی مت رہنے دیجیے بلکہ کارآمد بنائیے-
 
image
گھروں میں پائے جانے والی یہ عام پلاسٹک کی بوتلیں ہیں- ان بوتلوں سے باآسانی گڑیا کا خوبصورت تخلیق کیا جاسکتا ہے- اور اس طرح بوتل بھی دوبارہ استعمال میں آجاتی ہے اور بچے بھی خوش ہوجاتے ہیں-
 
image
یہ صوفہ سیٹ بھی لکڑی کے Pallet کی مدد سے ہی تخلیق کیا گیا ہے جس بار 4 افراد باآسانی بیٹھ سکتے ہیں- سامنے رکھے گئے میز کی تخلیق بھی Pallet سے ہی ممکن ہوئی ہے-
 
image
صرف چند رنگارنگ بٹنوں کا استعمال کر کے سادہ اشیاﺀ کو کتنا خوبصورت بنایا جاسکتا ہے؟ اس کا مشاہدہ آپ زیر نظر تصویر میں کرسکتے ہیں- یہ ایک بہترین طریقہ ہے گھر میں خوبصورت اشیاﺀ آویزاں کرنے کا-
 
image
پلاسٹک کے گلاسوں کی مدد سے بنایا گیا ایک خوبصورت لیمپ- ان گلاسوں کو ڈسپوزایبل گلاس بھی کہا جاتا ہے اور یہ مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں- یہ ایک سستا ترین نسخہ ہے لیمپ تخلیق کرنے کا-
 
image
پلاسٹک کی بوتل سے بنایا گیا پرکشش گلدان- یہ بوتلیں بھی تقریباً ہر گھر میں عام پائی جاتی ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم ان میں سے مشروب استعمال کرنے کے بعد انہیں پھینک دیتے ہیں-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

I love a good project you can make utilizing items you would noramlly just toss away. It’s not only a great way to recycle and be green – but an excellent source for free crafting supplies and materials. {and who doesn’t like a homemade project that costs next to nothing to create}