عقلمند بیوی

ایک شخص اپنی بیوی سے بڑا تنگ تھا اور اسے ہر حالت میں طلاق دینا چاہتا تھا۔ ایک دن اس نے دیکھا کہ اس کی بیوی سیڑھیاں چڑھ رہی ہے اس نے بیوی کو مخاطب کیا اور کہنے لگا: سنو اگر تو اوپر چڑھی تو تجھے طلاق‘ نیچے اتری تو بھی طلاق اور اپنی جگہ کھڑی رہی پھر بھی طلاق۔ اس عورت نے اپنے خاوند کی طرف دیکھا‘ لمحہ بھر کیلئے رکی ذرا سوچا اور پھر اس کے خاوند نے دیکھا کہ اس نے سیڑھی سے چھلانگ لگادی۔

خاوند کی مسرتوں پر پانی پھرگیا۔ اپنی بیوی سے مخاطب ہوا ”میرے ماں باپ تجھ پر قربان! تو کتنی بڑی فقیہہ ہے اگر کسی فتویٰ کے حل کے بارے میں مفتی ناکام ہو جائیں تو ممکن ہے مسلمان فتویٰ کیلئے تیرے ہی پاس آئیں۔
abdul razzaq wahidi
About the Author: abdul razzaq wahidi Read More Articles by abdul razzaq wahidi: 52 Articles with 87727 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.