تیل اور پانی

حکا یت ہے کہ ایک گلا س میں پانی اور تیل تھے۔ ایسی صورت میں تیل اوپر رہتا ہے کیونکہ پانی زیا دہ وزنی ہو تا ہے۔ پانی نے تیل سے شکایت کی اور پو چھا کہ یہ کیا با ت ہے میں نیچے رہتا ہو ں اور تو اوپر حالانکہ میں پانی ہو ں اور پانی کی یہ صفت ہے کہ وہ صاف ، شفاف، خو د طا ہر و مطہر، روشن ، خوبصورت ، خوب سیر ت غرض ساری صفتیں موجو د ہیں اور تو ” تیل “ جو خود بھی میلا اور جس پر گرے اس کو بھی میلا کرے۔ کوئی چیز تجھ سے دھوئی نہیں جا سکتی، چاہئیے یہ تھا کہ تو نیچے ہوتا اور میں اوپر مگر معاملہ برعکس ہے کہ میں نیچے ہو ں اور تو اوپر۔ تیل نے جو اب دیا کہ ہا ں یہ سب کچھ ہے لیکن تم نے کوئی مجا ہد ہ نہیں کیا۔ ہمیشہ نا زو نعم ہی میں رہے بچپن سے اب تک۔۔۔ بچپن میں فر شتے آسمان سے اتا ر کر بڑے اکرا م سے تم کو لائے ، پھر جس نے دیکھا عزت کے ساتھ بر تنوں میں بھر لیا، بڑی رغبت سے نو ش کیا۔ غر ض ہمیشہ عزت ہی عزت اور نا ز ہی نا ز دیکھا۔ تمہاری دھو پ سے حفا ظت کی جا تی ہے۔ میل کچیل اورگردو غبا رسے حفا ظت کی جا تی ہے۔ گو اپنے مطلب کو سہی ، لیکن ایک میں ہو ں کہ جب سے میری ابتدا ہوئی ہے ہمیشہ مصیبتیں ہی مصیبتیں جھیلی ہیں سب سے پہلے تخم ( بیج) تھا سرسو ں یا تل کا۔ اس کے بعد مصیبت کا یہ سامنا ہو اکہ سینکڑو ں من مٹی ہمارے اوپر ڈالی گئی۔ سینہ پر پتھر رکھا گیا۔ پھر میرا جگر شق ہو ایہ دوسری مصیبت پڑی۔ تیسری مصیبت یہ پڑی کہ زمین کو توڑ کر با ہرنکلے۔ چو تھی یہ کہ جب با ہر نکلے تو آفتا ب کی تما زت(گرمی) نے جگر بھون دیا۔ پانچویں مصیبت یہ جھیلنی پڑی کہ جب کچھ بڑے ہو گئے تو درا نتی سے کا ٹا گیا ، چھٹی مصیبت یہ کہ زیر و زبر کیا گیا اور بیلو ں کے کھر وں میں روندا گیا۔ اخیر میں ساتویں مصیبت تو غضب کی تھی کہ کولہو میں ڈال کر جو کچلا ہے تو جگر جگر پا ش پا ش کر دیا اس طر ح میں و جو د میں آیا۔ میر ی تمام عمر تو مجا ہد وں ہی میں گزری اور یہ بات طے ہے کہ مجا ہدہ کا ثمرہ اونچا رہنا ہے اور نا ز و نعم کا ثمرہ نیچا رہنا ہے-
abdul razzaq wahidi
About the Author: abdul razzaq wahidi Read More Articles by abdul razzaq wahidi: 52 Articles with 87723 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.