ہماری دنیا انتہائی خوبصورت ہے اور یہ عجائبات سے بھری
پڑی ہے- آئے روز یہاں نئے اور حیرت انگیز مقامات کی دریافت بھی ہوتی رہتی
ہے- ہم نے یہاں دنیا بھر میں پھیلے ہوئے چند خوبصورت مقامات کی شاندار
تصاویر اکھٹا کی ہیں-امید ہے کہ آپ کو یہ تصاویر ضرور پسند آئیں گی- دیکھیے
اور اپنے پسندیدہ مقام کو رائے کی صورت میں ووٹ دیجیے-
|
Picturesque English
village of Castle Combe
یہ انگلینڈ کے علاقے Wiltshire میں واقع ایک خوبصورت گاؤں ہے جہاں کی کل
آبادی صرف 350 نفوس پر مشتمل ہے- اسے انگلینڈ کا خوبصورت ترین گاؤں بھی کہا
جاتا ہے- یہ گاؤں Cotswolds کے جنوبی کنارے سے 12 میل کے فاصلے پر ایک
محفوظ ترین ایریا میں واقع ہے- |
|
Resorts in The Maldvies – Paradise on
Earth
مالدیپ میں واقع Taj Exotica Resort and Spa کو اگر زمین پر موجود جنت کہا
جائے تو یقیناً بے جا نہ ہوگا- یہاں کا نیلا پانی٬ نرم ریت اور سورج کی
ترتیب اس کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہیں- اور انہی خصوصیات کی وجہ سے
یہ حقیقی معنوں میں ایک پرسکون مقام ہے-
|
|
Sandstone Cliffs in Zion national park
یہ دلکش منظر امریکہ کے علاقے اتھا میں واقع Zion نیشنل پارک کی پتھریلی
چٹانوں کا ہے- اس جگہ پر کریم٬ گلابی اور لال رنگوں کا نظارہ کیا جاسکتا ہے-
یہ چٹانیں اس نیشنل پارک کا اہم ترین مقام بھی ہیں-
|
|
Sir Walter Scott, Melrose, Scotland
Abbotsford ایک تاریخی گھر ہے جو کہ دریائے Tweed کے جنوبی کنارے کے نزدیک
Melrose میں موجود اسکاٹ لینڈ کے جنوب میں قائم سکاٹش بارڈر کے نزدیک واقع
ہے- یہ خوبصورت گھر سابقہ تاریخی ناول نگار اور شاعر والٹر سکاٹ کی رہائش
گاہ تھی-
|
|
Ta Prohm Temple, Cambodia
Ta Prohm کمبوڈیا کے صوبے Siem Reap کے علاقے Angkor میں واقع ایک قدیم
مندر کا جدید نام ہے- یہ مندر Bayon طرز پر 12ویں صدی کے آخر 13 ویں صدی کے
اوائل میں تعمیر کیا گیا- اس کا اصل نام Rajavihara ہے-
|
|
Ratti Gali Lake, Neelum Valley, Kashmir
جب بات ہو خوبصورت مقامات کی اور اس میں پاکستان کے کسی مقام کا شمار نہ ہو٬
ایسا ممکن ہی نہیں- رتی گلی جھیل سطح سمندر 12130 فٹ کی بلندی پر واقع ایک
خوبصورت جھیل ہے- یہ جھیل پاکستان کے جنت نظیر علاقے آزاد جموں کشمیر کی
وادی نیلم واقع ہے- اس جھیل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے 19 کلومیٹر کا پیدل
سفر کرنا پڑتا ہے- اس سفر کا آغاز نیلم ویلی روڈ سے ملحق دوریاں گاؤں سے
ہوتا ہے-
|
|
Terraced Rice Fields, Ping’an, China
چاولوں کے یہ دلکش کھیت چینی شہر Giulin سے دو گھنٹے کی مسافت کے بعد آتے
ہیں- چین کے پہاڑی گاؤں Ping’an میں جہاں لاتعداد خوبصورت نظارے دکھائی
دیتے وہی یہ چاول کے کھیت بھی اپنا ایک اعلیٰ مقام رکھتے ہیں-
|
|
Glacier National Park, Canada
کینیڈا میں واقع گلیشیر نیشنل پارک کی خوبصورتی آپ اس تصاویر میں باآسانی
دیکھ سکتے ہیں- یہ نیشنل پارک کینیڈا کے مغربی علاقے برٹش کولمبیا میں واقع
ہے- گلیشیر نیشنل پارک کا شمار کینیڈا کے مقبول ترین سیاحتی مقامات میں کیا
جاتا ہے-
|
|
Cancun, Mexico
کانکون میکسیکو کے جنوب مشرقی حصے میں واقع ایک خوبصورت شہر ہے٬ جو کہ
Yucatán Peninsula کے شمال مشرقی ساحل پر واقع ہے- ہر سال سیاحوں کی ایک
بڑی تعداد اس پرکشش سیاحتی مقام کا رخ کرتی ہے-
|
|
Karstic peaks at Guilin
یہ حسین مقام چین کے جنوبی علاقے Guilin اور Yangshuo کے درمیان میں واقع
ہے- ان چوٹیوں کے ساتھ ساتھ چلنے والا خوبصورت دریائے لی اس مقام کو مزید
پرکشش بنا دیتا ہے- |
|
VIEW PICTURE GALLERY
|
|