نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا
کون آدمی ہے جو مجھ سے پانچ باتیں حاصل کرے اور ان پر عمل کرے یا کم از کم
کسی شخص کو بتادے جو ان پر عمل کرے؟
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ يَعْنِي ابْنَ
سُلَيْمَانَ عَنْ أَبِي طَارِقٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ يَأْخُذُ
مِنْ أُمَّتِي خَمْسَ خِصَالٍ فَيَعْمَلُ بِهِنَّ أَوْ يُعَلِّمُهُنَّ مَنْ
يَعْمَلُ بِهِنَّ قَالَ قُلْتُ أَنَايَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ فَأَخَذَ
بِيَدِي فَعَدَّهُنَّ فِيهَا ثُمَّ قَالَ اتَّقِ الْمَحَارِمَ تَكُنْ
أَعْبَدَ النَّاسِ وَارْضَ بِمَا قَسَمَ اللَّهُ لَكَ تَكُنْ أَغْنَى
النَّاسِ وَأَحْسِنْ إِلَى جَارِكَ تَكُنْ مُؤْمِنًا وَأَحِبَّ لِلنَّاسِ
مَا تُحِبُّ لِنَفْسِكَ تَكُنْ مُسْلِمًا وَلَا تُكْثِرْ الضَّحِكَ فَإِنَّ
كَثْرَةَ الضَّحِكِ تُمِيتُ الْقَلْبَ
مسند احمد:جلد چہارم:حدیث نمبر 927
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کون آدمی ہے جو مجھ سے پانچ باتیں حاصل کرے اور ان پرعمل کرے یا کم
از کم کسی شخص کو بتادے جو ان پر عمل کرے؟ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم میں کروں گا۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور انہیں شمار کرنے لگے۔
)١( حرام کاموں سے بچوسب سے بڑے عابد بن جاؤ گے۔
)٢( اللہ کی تقسیم پر راضی رہو سب سے بڑے غنی بن جاؤ گے۔
)٣( پڑوسی کے ساتھ حسن سلوک کرو مومن بن جاؤ گے۔
)٤( جو اپنے لئے پسند کرتے ہو لوگوں کے لئے بھی وہی پسند کرو مسلمان بن جاؤ
گے۔
)٥( کثرت سے نہ ہنسا کرو کیونکہ کثرت ہنسنا دل کو مردہ کر دیتا ہے۔
*اچھی بات پھیلانا صدقہ جاریہ ہے*. |