ہمیں دنیا عالم میں پاکستان کے امیج کوایک
ایسے اسلامی جمہوری مملکت کو عملی طور پر پیش کرنا ہے جس میں تمام مکتبہ
فکر کے لوگوں کو مساوی حقوق میسر ہوں۔ ہماری پاک فوج دنیا کی بہترین افواج
میں سے ہے جس پر ملک و قوم بجا طور پر فخر کر سکتے ہیں۔آزمائش کے ہرگھڑی
میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے اپنے لہو سے ایسی عظیم داستانیں رقم
کی ہیں جو ہمیشہ زندہ جاویداور تابندہ رہیں گی۔ -دنیا کی عسکری تاریخ گواہ
ہے کہ انیس سو پینسٹھ کی جنگ میں میجر شفقت بلوچ کی قیادت میں ایک سو دس
جوانوں نے ٹینکوں اور توپوں سے لیس بھارتی فوج کے پورے بریگیڈ کی یلغار کو
نہ صرف دس گھنٹے تک روکا بلکہ اپنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے بھارتی فوج
پر ایسے کاری زخم لگا ئے کہ پھر وہ زخم کبھی نہ بھر سکے ۔میدان جنگ میں
تعداد اور اسلحی برتری کارگر ثابت نہیں ہوتی بلکہ جذبہ جہاد اور وطن پر
قربان ہونے کا عزم ہی کام آتا ہے آ ج بھی جب معرکہ کارگل کا ذکر آتا ہے تو
پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی جرات اور بہادری کا ذکر ہمارے خون کو
گرمادیتا ہے۔پاک فوج دنیا کی بہترین پیشہ ورانہ فوج ہے اور پاک فوج کے بارے
میں دنیا بھر کے فوجی کمانڈروں کا یہ اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ جنگیں
اسلحے سے نہیں جذبوں سے لڑی جاتی ہیں۔ مالی مراعات کی بجائے ہر افسر اور
جوان وطن عزیز کی حفاظت کے لئے مر مٹنے کا جذبہ اپنے دل میں لے کر پاک فوج
میں شامل ہوتا ہے۔پاک فوج ملک کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کو ناکام بنانے
کے لیے مکمل طور پر تیار ہے‘ عزم نو مشقیں مستقبل کے چیلنجز سے نبرد آزما
ہونے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔پاک فوج بیرونی اور اندرونی ہر دو محاذوں پر
اس نے اپنے فرائض کماحقہ سر انجام دیے ہیں،یہ پاک فوج کے جوان ہی ہیں جو
سیاچن جیسے مشکل کٹھن محاذ پر جہاں ہر قدم پر موت منہ کھولے کھڑی ہے‘ اپنی
جانوں پر کھیل کر ملک و قوم کی حفاظت کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے جوانوں کے جگ
رتوں کے باعث ہی قوم میٹھی نیند سوتی ہے۔ آج پاکستان اندرونی اور بیرونی
طور پر شدید مشکلات اور خطرات کا شکار ہے۔ مشرقی سرحد پر موجود بھارت
پاکستان کے خلاف کئی بار جارحیت کا مظاہرہ کر چکا ہے۔ کشمیر میں کنٹرو ل
لائن پر اب بھی صورتحال کبھی کبھی کشیدہ ہو جاتی ہے‘ پاکستان کو اپنی مشرقی
سرحد پر بھی ہمہ وقت چاک و چوبند رہنا پڑتا ہے۔پاک فوج ملک کی یک جہتی‘
اتحاد‘ سلامتی‘ خود مختاری اور دفاع کی علامت ہے۔فوج اپنی ذمہ داریوں اور
ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات سے بخوبی آگاہ ہے۔ فوج نے دہشتگردی
کیخلاف جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ پاک فوج کے شہداءکی قربانیاں
ناقابل فراموش ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں
کرینگے۔فوج نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے اور بہت جلد دہشتگردی کیخلاف جنگ
میں کامیابی حاصل کرلیں گے۔ پاکستانی قوم اپنی آزادی اور خود مختاری کو کسی
بھی دوسری چیز سے زیادہ اہمیت نہیں دیتی ہے۔پاک فوج نہ صرف ملکی سرحدوں کی
پاسبان ہے بلکہ اندرون ملک میں جب بھی کوئی خطرہ امن و امان کو یقینی بنانے،
سیلاب ہو یا زلزلہ تو فوج ہمیشہ آگے آتی ہے۔ فوج نے تعمیراتی اور ترقیاتی
سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔عوامی حمایت کے بغیر دنیا کی کوئی
بھی فوج کسی بھی محاذ پر کامیاب نہیں ہو سکتی۔ پاکستانی قوم نے ہر مشکل
مرحلے میں پاک افواج کی حمایت کی ہے۔ آج پوری قوم کو اپنی فوج پر فخر ہے جو
ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنے فرائض بااحسن سر انجام دے رہی ہے۔پاک
فوج کے وہ جوان جو میری اور آپ کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کر رہے ہیں،
اگر انہیں پتہ چلے کہ ہمیں ان کی قربانیوں کا علم ہی نہیں، تو وہ کیسا
محسوس کریں گے ذرا سوچیئے۔۔۔۔۔؟؟اللہ تعالیٰ اس فوج کو اور زیادہ طاقتور
بنائے اور زیادہ صلاحیت دے۔ آمین ثما آمین۔ پاک فوج کو سلام !! ٭٭٭پاکستان
زندہ باد، پاکستان پائندہ باد٭٭٭ |