جانوروں کی جانب سے اپنے مالکان کی قیمتی چیز کھا لینا
کوئی خاص بات نہیں مگر جی برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنی مرغی کے پیٹ سے
ہیرے کی انگوٹھی واپس لینے کے لیے ایک یا 2 ماہ نہیں بلکہ پورے 8 سال
انتظار کیا-
|
|
دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق 38 سالہ رہائشی کلاری لینن کی 300 پاؤنڈز
کی ہیرے کی انگوٹھی مرغی نگل گئی- جس کے بعد کلاری نے پورے 8 سال اس کی
واپسی کا انتظار کیا اور جب تک وہ مر نہیں گئی انگوٹھی نکالنے کی کوشش نہیں
کی-
|
|
کلاری کے بقول ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ اس ہیرے کو آپریشن سے نکالا جاسکتا
ہے مگر اس سے مرغی کی زندگی خطرے میں پڑجاتی اس لیے میں نے اس کے مرنے کا
انتظار کیا٬ جس میں پورے 8 سال کا عرصہ لگ گیا- |