6ستمبر بلند عزم کا آئینہ دار

بھارت نے پاکستان کو کھبی دل سے تسلیم نہیں کیا یہی وجہ ہے کہ قیام پاکستان کے بعد سے لیکرآج تک بھارت کسی نہ کسی طور پر پاکستان کی سالمیت کو ختم کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے کوئی بھی موقع ہووہ پاکستان کے مفادات پر قد غن لگانے سے باز نہیں آتا اس کی حتی المکان کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کسی طرح ناکام ریاست بن جائے لیکن پاکستان کی بہادر اور غیور قوم نے ہر مشکل وقت میں اپنی ثابت قدمی سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی کسی بھی طور پردشمن سے ڈرنے والے نہیں اس حوالے سے آج میرا موضوع پاک بھارت جنگ ہے جو بھارت کی جارحیت کا واضح ثبوت تھی 5اور6ستمبر کی رات ساڑھے تین بجے بھارت نے پاکستان پر حملہ کر دیا 1965میں بھارت کے حکمرانوں اور جرنیلوں کو پتا نہیں تھا کہ وہ جس ملک کو ترانوالہ سمجھ رہے ہیں وہ اس کے لئے کتنا مشکل ثابت ہو گا بھارتی سورماؤں نے پاکستان کو آسان ہدف سمجھتے ہوئے پاکستان پر ایک خوفناک جنگ مسلط کر دی لیکن یہ جنگ پاکستان کے لئے نہیں بلکہ خود بھارت کے لئے خوفناک ثابت ہوئی اور دشمن کو ایک بھاری قیمت چکانی پڑی اس کے کئی فوجی ہلاک ہوئے اور کئی ایک قیدی بنا لئے گئے مالی طور پر بھارت کا اس جنگ میں بہت بڑا نقصان ہوا اسی جنگ کی جیت کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان ہر سال6ستمبر کو یوم دفاع کے طور پر مناتا ہے اسی دن بھارتی فوج نے بین الاقوامی سرحد پار کرتے ہوئے پاکستان کے دل لاہورپر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی اس جنگ میں پاکستانی فوجیوں کے ساتھ ساتھ عوام نے بھی کھل کر اپنے فوجیوں کا ساتھ دیا اور ایک ایسی تاریخ رقم کی جس کی مثال پیش کرنا مشکل ہے 6ستمبر کو کشمیر میں مجاہدین کی کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے باضابطہ اعلان جنگ کئے بغیر لاہور پر حملہ کر دیا اور اس کے بعد ان کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی گواہی اگلے دن کے اخبارات کچھ یوں دے رہے تھے کہ پہلے ہی دن دشمن کے آٹھ سو فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا اور تقریبا دشمن کے بائیس طیاروں کو پاکستانی فضائیہ نے گرا دیا دشمن کے پہلے ہی دن اتنے بڑے نقصان سے پوری دنیا میں حیرانگی پھیل گئی کہ ایک نہتی قوم جسے ابھی تک لڑائی کے پورے ہتھیار بھی دستیاب نہیں کس طرح اپنے سے کئی گناہ بڑی فوج کا مقابلہ کر رہی ہے اور اس سے بڑی بات کے ان کا بہت بڑا نقصان بھی کر رہی ہے اس دن بھارتی افواج کے کمانڈروں کا شراب کا نشہ ہرن ہو گیا تھا جب انھیں اتنے بڑے نقصان کی اطلاع دی گئی اس حوالے سے ہامری عسکری تاریخ پر کئی کتابیں شائع ہو چکی ہیں جو پاکستانی فوج اور پاکستانی قوم کی بہادری اور دلیری کا واضح ثبوت پیش کرتی ہیں اس سترہ روزہ جنگ میں عددی برتری کے باوجود بھارت پاکستان کو کوئی خاص نقصان نہ پہنچا سکا اور عددی لحاظ سے بڑی طاقت ہونے کے باوجود پوری دنیا کے سامنے ذلیل و رسواء ہوا اور پاکستانی قوم نے اپنے سچے جذبے اور جزبہ جہاد سے سر شار ہو کر بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملا دیا اور بھارت جسے اپنی طاقت کا بڑا گھمنڈ تھا پوری دنیا کے سامنے ذلیل و رسواء ہوا ہم ہر سال اس دن کو اسکی شیان شان سے منا کر قومی یکجہتی اور عسکری جرات کے درخشاں کارناموں کی یاد تازہ کرتے ہیں 6ستمبر ہماری قومی عسکری تاریخ کا ایک روشن باب ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کی پشت پر سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی تھی جنگ ستمبر میں پوری قوم کا یک جان ہونے کا جزبہ دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا ہسپتالوں میں زخمیوں کو خون دینے والوں کا رش لگا ہوا تھا لوگ اپنے فوجی جوانوں کے لئے گھروں سے اشیاء خورو نوش لیکر جا رہے تھے فوج میں رضاکاروں کی بھرتی کے لئے علیحدہ سے رش لگا ہواتھا لوگ اپنے جوانوں کے لئے پھولوں کے ہار لے کر بارڈر تک جاتے اور یہ ہار توپوں اور ٹینکوں پر رکھ کر اپنے وطن سے محبت کا ظہار کرتے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ اس جنگ میں افواج پاکستان کے ساتھ تھے کہیں پر کسی جذبے کی کمی دیکھنے کو نہ مل رہی تھی جنگ ستمبر کے تناظر میں مسئلہ کشمیر کو سامنے رکھا جائے تو یہ بہت اہم مسئلہ ہے جس کی وجہ سے جنوبی ایشیاء کا امن داؤ پر لگا ہوا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر ہی تنازعات کی سب سے بڑی وجہ ہے کشمیر جہاں پر بھارت نے اپنی ہٹ دھرمی سے قبضہ کیا ہوا ہے اور وہاں کے مقامی لوگوں کو کسی صورت حق خود ارادیت دینے پر تیار نہیں پاکستان کے لئے کشمیر کی حیثیت شہ رگ کے جیسی ہے جس کے بغیر پاکستان کا سانس لینا مشکل ہے کشمیر پر بھارت نے ناجائز تسلط قائم کر کے اقوام عالم میں ماسوائے ذلت کے کچھ نہیں کمایا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر گزشتہ کئی سالوں سے موجود ہے لیکن اقوام متحدہ کی خاموشی مسلمانوں کے لئے شکوک شبہات کو جنم دے رہی ہے پاکستان نے اپنی طرف سے بارہا کوششیں کی ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکالا جا سکے مگر ہر بار بھارت آڑے آکر کشمیر کے مسلمانوں کو ان کے حقوق دینے سے منحرف ہو جاتا ہے خطے میں امن و سلامتی کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے اس کے سواء کسی طور پر ان دو ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر نہیں لایا جا سکتا بھارت کے تمام تر عزائم کے باوجود 6ستمبرکا دن ہماری قوم کے بلند حوصلے اور سچے جزبوں کا آئینہ دار ہے اور یہ بھارت کے لئے ایک پیغام ہے کہ پاکستانی قوم دفاع وطن کے فریضے سے ہر گز غافل نہیں اور بھارت جسے اپنی طاقت پر بڑا غرور ہے اس کی عددی برتری کو پاکستانی قوم کچھ بھی تصور نہیں کرتی اور بھارت جس پاکستان کو اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل میں رکاوٹ سمجھتا ہے وہ اس کیلئے تاقیامت یوں ہی رکاوٹ بنا رہے گا ۔

rajatahir mahmood
About the Author: rajatahir mahmood Read More Articles by rajatahir mahmood : 304 Articles with 227088 views raja tahir mahmood news reporter and artila writer in urdu news papers in pakistan .. View More