بلیک بیری بکنے کو تیار٬ خریدے گا کون؟

سمارٹ فون بنانے والی کمپنی بلیک بیری نے اصولی طور پر فیئر فیکس کی سرکردگی میں قائم ایک کنسورشیم کی جانب سے خریدنے جانے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فیئر فیکس فائنینشل نے بلیک بیری کو چار اعشاریہ سات بلین ڈالر میں خریدنے کی پیشکش کی ہے جسے کمپنی نے اصولی طور پر منظور کیا۔
 

image


بلیک بیری نے ایک بیان میں کہا کہ فیئر فیکس جو اس کے حصص کا دس فیصد حصہ رکھتی ہے نے نو ڈالر فی حصہ کیش ان حصص کو خریدنے کی پیشکش کی ہے۔

بلیک بیری کا کہنا ہے جب تک فیئر فیکس سے مذاکرات جاری ہیں تب تک دوسرے آپشنز پر غور جاری رہے گا۔

جمعے کو بلیک بیری نے اعلان کیا تھا کہ خسارے کو کم کرنے کے لیے پینتالیس سو ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔

کینیڈا میں قائم بلیک بیری کا کہنا تھا کہ اسے ایک بلین ڈالر تک کے نقصانات کی توقع ہے جس کی وجہ اس کے موبائل فونوں کی بری کارکردگی ہے۔
 

image

بلیک بیری نے کہا ہے کہ ممکنہ فروخت کے بارے میں بات چیت صرف فیئر فیکس کے ساتھ نہیں ہو رہی بلکہ وہ سرگرمی سے ممکنہ خریداروں کے ساتھ بات چیت اور ان کی جانب سے پیشکشوں کا جائزہ لینے میں مصروف ہے۔

فیئر فیکس کے سربراہ پریم واٹسا نے کہا کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ اس معاہدے سے بلیک بیری کے صارفین، ملازمین اور کیرئیرز کے لیے ایک نیا باب شروع ہو گا‘۔

بلیک بیری کے مالی حالات اس کے تازہ ترین ماڈل زیڈ ٹین کی مایوس کُن فروخت کے نتیجے میں خراب ہوئے جسے جنوری میں جاری کیا گیا تھا مگر اس نے صارفین کی توجہ حاصل نہیں کی۔
YOU MAY ALSO LIKE:

BlackBerry has agreed to sell itself for $4.7billion, marking the end of the smartphone giant following years of devastating losses. BlackBerry said Monday that a letter of intent has been signed with its largest shareholder, a Canadian group called Fairfax.