کیا پاکستان ایک اسلامی ملک ہے؟

اسلامی جمہوریہ پاکستان، یہ نام اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے۔ اور ایک اسلامی ملک میں اسلامی شریعت کے مطابق قائدوقوانین نافذ ہونے چاہئے۔اور انکا نفاز ایک اسلامی ملک میں بہت ضروری ہے۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا پاکستان میں اسلامی قوانین پر عملدرآمد ہوتا ہے؟ کیا یہاں اسلامی اصولوں کی پاسداری کی جاتی ہے؟یقینا نہیں۔۔ انگنت ایسے مسائل اور جرائم ہیں جو اسلامی قوانین کے مطابق حل نہ کرنے اور سزا نہ دینے کی وجہ سے بڑھتے جارہے ہیں۔ ہمارا ملک ہمارا معاشرہ تباہ ہوتا جا رہا ہے۔

سب سے پہلے بات کرتے ہیں سود کی۔ اسلام سود کے منافی ہے اور اسے حرام قرار دیا ہے۔ ہمارا ملک اس کی لپیٹ میں ہے۔ پاکستان میں شرح سود ٥۔٩ فیصد تک بڑھ گئ ہے مطلب کہ سود کا بازار گرم رہے گا اور ایسے ہی چلتا رہے گا۔

قتل و غارت گری کی کیا ہی بات کروں۔ انسانی جان کی تو قدر ہی نہیں رہی۔ روز کئی لاشیں گرتی ہیں، کئی گھروں کے چراغ گل کر دئے جاتے ہیں۔ بےقصور لوگوں کا آئے دن اس طرح قتل ہوجانا اس حقیقت سے آشنا کرتا ہے کہ قاتلوں کو کوئی ڈر و خوف نہیں کہ انکی پکڑ ہوگی اور اگر پکڑ ہو بھی گئی تو چھوٹ جائیں گے۔ اسلامی قوانین کا نفاز ہوتا تو آج جن حالات کا سامنا ہے ایسا ہرگز نہ ہوتا۔

اسی طرح بے حیائی پورے معاشرے کو جلا کر خاکستر کرنے میں لگی ہوئی ہے۔ ناچ گانا، لڑکے لڑکیوں کی دوستیاں، ساتھ گھومنا پھرنا، تنگ کپڑے زیب تن کرنا، ننگے سر گھر سے باہر نکلنا اسلامی معاشرے کا حصہ ہرگز نہیں ھے اور انہیں بےحیائی کی وجہ سے ایسے ایسے شرمناک واقعات پیش آتے ہیں کہ پھر تلافی ممکن نہیں۔ حوس کے پجاری اپنی حوس کو پورا کرنے کیلئے معصوم کو تک نہیں چھوڑتے۔ شدت غم سے دل پھٹتا ھے ایسے واقعات سن کر۔ ایسے لوگوں کو اسلامی قانون کے مطابق سزدی جائے تو یہ عبرت کا نشان بن جائیں ور آئندہ کے لیئے لوگ سبق حاصل کریں-

یہی سارے شرمناک واقعات، جرائم، اور حالات جو اسلام کے منافی ہیں یہ سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں کہ کیا پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جہاں اسلامی قوانین رائج نہیں اور اسکے مطابق سزائیں نہیں دی جاتی اور اگر اسلامی قانون کے مطابق سزائیں دی جانے لگیں تو کوئی شک نہیں کے حالات بہتری کی طرف گامزن ہو جائے۔
umeed sehar
About the Author: umeed sehar Read More Articles by umeed sehar: 4 Articles with 3824 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.