از طرف:المعطر درود نیٹ ورک
تمام تعریفیں اس رب کی ہیں جو سب کو پالنے والا ہے،وہ جس کو چاہتاہے نوازتا
ہے،جس کو چاہتا ہے آسمان کی بلندیوں پر پہنچا دیتا ہے،تمام مخلوقات اس کے
اشارے پر چلتی ہے ،کائنات کا سارا نظام وہ تن تنہا چلا رہا ہے،وہ واحد اور
یکتا ہے ۔
بندہ نے اﷲ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کچھ عرصہ قبل اپنے احباب کے لیے المعطر
درود نیٹ ورک کا سلسہ شروع کیا تھا، اﷲ تعالیٰ نے بہت کم عرصے میں اس نیٹ
ور ک کو اتنی پذیرائی دی کہ بندہ خود حیران رہ گیا ،لاتعداد لوگوں نے بے
پناہ اس میں اس حصہ لیا ،اور اپنی محبتوں کا ثبوت دیا ،پاکستان سے باہر
رہنے والے حضرات بھی بکثرت اس مبارک سلسے شامل ہوئے اور فون بہت خوشی اور
مسرت کا اظہار کیا، جس پر بندہ ان کا تہ دل سے شکر گزار ہے، اصل چیز تو اﷲ
تبارک وتعالیٰ کے ہاں قبولیت ہے ،اﷲ تعالیٰ وہاں پر بھی اس خوشی اور مسرت
کے ساتھ اپنے حبیب کے ہاں ہم سب کو حوض کوثر جمع فرمائے۔آمین
بندہ نے اس سلسے میں شامل ہونے کے لیے اجازت عام دے رکھی ہے ،جو شخص بھی
شامل ہونا چاہے ہو سکتا ہے،اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ جو بھی شرکت کرنا
چاہتا ہے وہ دن میں ایک سو مرتبہ درود شریف پڑھنے کا اہتمام کرے،(جو درود
بھی آسانی سے ہو سکے کوئی تخصیص نہیں ہے )اور اس کے بعد اﷲ تبارک وتعالیٰ
کی طرف متوجہ ہو کر یہ دعا کرے کہ اس درود کا ثواب مجھے اور میرے عزیز
واقارب اور جو بھی اس سلسے میں شامل ہیں ان سب کو پہنچے، وار تمام مسلمان
جہاں کہیں بھی پریشان حال ہیں اس درود کی برکت سے ان کی پریشانی ختم
ہو،واضح رہے کہ یہ سلسہ بہت تیزی سے مختلف ممالک میں چل رہا ہے ،بیشمار لوگ
اس کا حصہ بن چکے ہیں اور بن رہے ہیں ،دن ہو یا رات المعطر درود نیٹ ورک کا
کوئی نہ کوئی فرد ہر لمحہ میں کہیں نہ کہیں درود شریف پڑھ رہا ہے اور اس کا
ثواب خود بخود اس سلسے میں شامل ہونے والے حضرات کو مل رہا ہے،یعنی آپ
تقریباََہر وقت درود شریف کا ثواب حاصل کر رہے ہیں۔
درود شریف کی فضیلت کا اندازہ آپ احادیث سے کر سکتے ہیں کہ اﷲ تبارک
وتعالیٰ نے اپنے محبوب پر درود پڑھنے کا کیا انعام رکھا ہے،اور اس سے کتنی
پریشانیا ں ختم ہوتی ہیں،ان بے بہا فضیلتوں کے پیش نظر ہم المعطر درود نیٹ
ورک کے تحت قرآن اور احادیث کی روشنی میں درود شریف کے فضائل بیان کیے
جائیں گے،اﷲ تبارک وتعالیٰ کی بارگا میں پر امید ہیں کہ اس کی برکت سے ہم
سب کی تمام پریشانیاں دور ہوں گی،اﷲ تعالیٰ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔
حدیث میں آتا ہے آپﷺ نے ارشاد فرمایا قیامت کے دن سب سے زیادی میرے نزدیک
وہ شخص ہو گا جو مجھ پر درود شریف کثرت سے پڑھتا ہو گا۔(ترمذی)
آپ ﷺ کا ارشاد گرمی ہے کہ جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھا اﷲ تعالیٰ اس
پردس مرتبہ رحمت نازل فرماتے ہیں،دس گناہ مٹا دیتے ہیں،دس درجات بلند کر
دیتے ہیں۔(مشکوٰۃ)
نبی اکرمﷺ کا فرمان مبارکہ ہے کہ جو مجھ پردرود شریف پڑھے گا میں قیامت کے
دن اسکی شفاعت کروں گا۔ (الحدیث)
آپﷺ نے فرمایاجو مجھ پر درود پڑھتا ہے فرشتے اس کے لیے رحمت کی دعائیں کرتے
ہیں،اور جس کے لیے فرشتے رحمت کی دعا کرتے ہیں اﷲ تعالیٰ اس پر رحمت کرتے
ہیں اور جس پر اﷲ تعالیٰ کی رحمت ہوتی ہے کائنات کی ہر شے اس کے لیے رحمت
کی دعا کرتی ہے۔(الحدیث)
حدیث میں آتاہے کہ من صلیٰ علیّ الفاََلم یعذبہ اﷲ بالنار ترجمہ :آپﷺنے
ارشاد فرمایا کہ جس نے مجھ پر ایک ہزار مرتبہ درود پڑھا اﷲ تعالیٰ اسکو آگ
کے عذاب میں مبتلا نہیں کریں گے۔
آپﷺ نے فرمایا کہ ایک مرتبہ جبرائیل امین میرے پاس آئے اور کہا یا رسول اﷲ
میں آپ کے پاس ایسی خوشخبری لے کر حاضر ہوا ہوں کہ آپ سے قبل کسی کے پاس
ایسی خوشخبری نہیں لیکر گیا وہ خوشخبری یہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا کہ آپ
کی امت میں جس شخص نے کھڑے ہو کر تین مرتبہ درود پڑھا اسکے بیٹھنے سے پہلے
میں اس کی مغفرت کر دوں گا اور اگر اس نے بیٹھ کر پڑھا تو کھڑے ہونے سے قبل
اس کی مغفرت کر دونگا،یہ خوشخبری سن کر آپﷺ سجدہ ریز ہو گے۔ |