مغربی ممالک میں غیر مسلموں کے اسلام قبول کرنے کی شرح
میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور برطانیہ میں ایک لاکھ افراد
اسلام قبول کر چکے ہیں-
|
|
دی نیوز ٹرائب کی رپورٹ کے مطابق برطانوی جریدے “ اکنامسٹ “ نے لکھا ہے کہ
اسلام قبول کرنے والوں میں زیادہ تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو کئی برسوں سے
مسلمانوں کے ساتھ رابطے میں تھے٬ برطانیہ میں خواتین کی دو تہائی اکثریت نے
کسی مسلمان سے شادی کے لیے اسلام قبول کیا جبکہ دیگر لوگ برطانوی معاشرے
میں پھیلی بے راہ روی اور فحاشی سے تنگ آ چکے ہیں-
رپورٹ کے مطابق اسلام قبول کرنے میں جیلیں مؤثر جگہ ثابت ہورہی ہیں جہاں
اسلام قبول کرنے والے زیادہ تر بنیاد پرست ہیں اور اس صورتحال پر مغربی
حلقے تشویش کا شکار ہیں-
|
|
رپورٹ کے مطابق مسلمانوں سے متاثر حلقوں کا مؤقف ہے کہ اسلام کا نظم و ضبط
اور ساخت انہیں ذاتی زندگی کے مسائل سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے-
انگلینڈ اور ویلز میں مردم شماری کے دوران مذہب کا سوال کیا جاتا ہے اور نہ
ہی مساجد میں نو مسلم کا ریکارڈ مرتب کیا جاتا ہے جبکہ نو مسلم اپنے خاندان
اور دوستوں کی وجہ سے تبدیلی مذہب کو خفیہ رکھتے ہیں تاہم یونیورسٹی آف
ویلز کے محقق کیون برائس کا کہنا ہے کہ ہر سال 5 ہزار 200 مسلمان اسلام
قبول کر ہے ہیں اور اب تک ایک لاکھ برطانوی اسلام قبول کرچکے ہیں- |