عید کی آمد آمد نے جہاں ہر ایک
شہری کی مصروفیات میں اِضافہ کیا ہے وہا ں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں نے بھی
آسمانوں سے باتیں کرنا شروع کردی ہیں اور ایسا اِس دفعہ کوئی پہلی بار نہیں
ہو رہا ہر عید پہ ہی ایسا ہوتا ہے جِس کا ذمہ دار عوام کبھی ضلعی انتظامیہ
کو ٹھہراتی ہے تو کبھی حکومتوں کو اور ہم لوگ بھی اِس عوامی تنقید کو سُننے
کے بعداِس کی بڑے اچھے انداز سے عکاسی کرتے ہیں اِس بار بھی میں نے یہی
تنقید سُننے کیلئے اپنے چند دوستوں کے ہمرا ایک مویشی منڈی کا رُخ کر
لیاتقریباً آٹھ کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے ہم نے وہاں پہنچنا تھا جو کہ بڑا
انجوائے فُل تھا خیر جب ہم وہاں پہنچے تو ہم نے شرارتاً بیوپار شروع کر دیا
بہت سے لوگوں سے مُک مکا کی بڑی بڑی بولیاں لگائیں بہت سے لوگوں کو تنگ
کیاکُچھ سے مذاق کیا کُچھ نے ہم سے کیا،یوں ہم تھوڑی ہی دیر میں اُن سے
گھُل مِل گئے اِتنے میں بھوک اور پیاس نے جان لیا شروع کر دی جِسے مٹانے
کیلئے ہم نے ایک ہوٹل کا رُخ کر لیا وہاں سے کھانا کھایا اور ایک شاپنگ
سنٹر کی طرف چل پڑے شاپنگ سنٹر پہنچے تو ہم کِسی قسم کے مذاق کے موڈ میں نہ
تھے اِس لئے یہاں پہنچتے ہی ہم اپنی اپنی ضرورت کے مطابق ایک دوسرے کی
مشاورت سے خریداری کرتے کرتے شوز سٹال کی طرف بڑھے تو وہاں سیل مین اکیلا
تھا اِس لئے وہ ہم سے پہلے کے آئے ہوئے دراز قد ،گولڈن کلر کی چین ،خوبصورت
انگوٹھی،گولڈن کلر کی گھڑی ،پینٹ شرٹ کے اوپر ویسٹ کوٹ پہنے ہوئے ایک ہاتھ
میں 3x6سائز کا موبائل جبکہ دوسرے ہاتھ میں گھاڑی کی چابی پکڑے ہوئے ایک
لمبی لمبی زُلفوں والا اِنتہائی خوبصورت نوجوان اور اِس کی ساتھی ایک جواں
سالہ دوشیزہ کو فارغ کرنے کے بعد ہماری بات سُننا چاہتا تھا مگر اِنہیں
کوئی کُچھ پسندہی نہیں آرہا تھا اِس لئے ہم اُن کی پسند یا نا پسند کا
اِنتظار کرنے کی بجائے جو جو خریدا اُن کی رسیدیں ہاتھ میں تھامے ادائیگی
ٹیبل پر چلے گئے وہاں ابھی میرے دو ساتھیوں نے ہی رسیدیں دی تھیں کہ وہ
لڑکی لڑکا بھی ٹپک پڑے اور آتے ہی ہم سے آگے گھُس کر لڑکابولا کہ یار یہ
رسیدیں پکڑو اور پہلے ہمیں فارغ کرو ذرا جلدی ہے ٹیبل پر موجود شخص نے جمع
تفریق کرتے ہوئے جلدی سے جواب دیا کہ پانچ ہزار روپے تھماؤذرا جلدی کرو یہ
سُنتے ہی نوجوان نے جلدی سے اپنی بیک پاکٹ میں ہاتھ ڈالا اور لڑکی سے کہتا
کہ اُوہو ڈارلِنگ میرا تو پرس ہی گھر رہ گیا اب آپ ایسا کریں کہ اپنے پاس
سے دے دیں نیکسٹ ٹائم میں لوٹا دوں گا یہ سُن کر لڑکی نے اپنے شاپنگ بیگ سے
پرس نکالنے کی بجائے نیا جوتا نکالا اورلڑکے کی دھلائی کو شروع ہو گئی خیر
ابھی پانچ سات جوتے ہی پڑے تھے کہ ہم سب آگے بڑھے اور اِس کی جان بخشی
کروانے کے بعدپُوچھا کہ بی بی ایسا کیا ہوا جو آپ نے اِس بیچارے کو پیٹنا
شروع کردیا لڑکی بولی کہ سالے کی جیب میں کھوٹا پیسہ نہیں اور لے آیا ہے
مُجھے عید کی شاپنگ کروانے ،اور رونے لگی وہاں موجود ایک دوسری خاتون ہمارے
کہنے پرآگے بڑھی اور اِس نے اِسے کافی حوصلہ ہمت دلاتے ہوئے پوچھا کہ ایسا
کیا ہوگیا ہے جو آپ اِس قدر زاروقطار روئے جارہی ہیں جِس پر اُس بیچاری نے
ہچکیاں لیتے ہوئے کہا کہ اِس کی خاطر میں نے اُسے چھوڑا اور یہ بھی بھوکا
ننگا اور مکارنکلا اِس سے تو وہی اچھا تھا جو سچا تو تھااِتنے میں ایک
دوسرا نوجوان یہ کہتے ہوئے ہمارے پاس سے گُزر گیا کہ میں نے کہا تھا نا کہ
گاڑی تو کیا اِس کا تو گھر بھی رینٹ کا ہے یہ جملہ سُنتے ہی لڑکی نے جلدی
سے اپنے آنسو صاف کئے اور رِکشے میں بیٹھ گئی جبکہ لڑکے نے رقم ادا کرنی
تھی اِس لئے وہ ہمارے پاس ہی رہ گیا جب ہم نے اِس سے پوچھا کہ بھائی یہ تو
ہم سب نے دیکھ لیا مگر اصل معاملے کا علم نہیں ہواکہ آپ دونو ں کہ جھگڑے کے
پیچھے اصل وجہ کیا ہے تو لڑکا بولا کہ یار کیا بتاؤں اِن ظالم حکمرانوں نے
تو ملک کا بیڑا غرق کر کے رکھ دیا ہے ہمیں تباہ و برباد کر دیا ہے کِسی نے
روٹی کپڑا مکان اور کِسی نے ملازمت کا کہہ کر ہمارے منہ کا نوالہ بھی چھین
لیا ہے ، نوجوان کا یہ طویل جواب سُن کر میں نے پوچھا کہ بھائی اِس میں
حکومتوں کا کیا قصور ؟نوجوان سینے پہ ہاتھ رکھ کر لمبی سانس لیتے ہوئے کہتا
کہ حکومت اگر ہم جیسے نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کر دیتی توآج مُجھ جیسوں
کایہ حشر نہ ہو رہا ہوتا اُس کا یہ جواب مُجھے بڑا عجیب سا لگا کیونکہ میں
مذاق کے مُوڈ میں ہرگزنہ تھا اِس لئے میں نے اپنے دیگر دوستوں سے کہا کہ
چلو بھائی چلیں یہ جوتوں کا ستایا تو سیاست پہ اُترآیا ہے میرے اِس بات پہ
اُسے بھی بڑا غصہ آیا اور کہتا کہ دیکھ لوں گا میں تُم سب کو تُم بھی
سیاستدان یااُسی کے ساتھی ہو،اِس دھمکی پر میں واپس لوٹا اور اُس سے پُوچھا
کہ اُس لڑکی سے عشق کرنے کا آپ کو ہم نے کہا تھا ،میاں نواز شریف نے کہا
تھا ،آصف علی زرداری نے کہا تھا،یا جنرل پرویز مشرف نے کہا تھا ،وہ خاموش
رہا ،میں نے پھِر کہا کہ بتاؤ نا اِس میں ہمارا کیا قصور ہے ،میرے دوبارہ
پُوچھنے پر بھی جب وہ خاموش رہا تو ہم بھی چلتے بنے مگر گھر پہنچنے تک ہم
یہی کہتے آئے کہ کاش ہم لوگوں کے سپنے دیکھنے کی بھی کوئی حد ہوتی ،کاش اول
جماعت سے لے کر ماسٹر ڈگری تک سکولوں اور کالجوں میں ملا زمت ملازمت اور
ملازمت کے علاوہ کوئی اور سبق بھی دیا گیا ہوتا ،خیر گھر پہنچا تو خیال آیا
کہ یہ بات مُجھے اپنے قارئین کو بھی بتا دینی چاہئے کیونکہ عید کی آمد آمد
ہے اور عید پہ شاپنگ کو تو ہر کِسی کا دِل چاہتا ہے مگر اِس کیلئے کھوٹا
پیسہ بھی ہونا ضروری ہے ورنہ (او ہو ڈارلنگ پرس تو گھر ہی رہ گیا )کہہ کر
بھی جان نہیں چھوٹنے والی پھِراپنے آپ چھپانے کیلئے اُس لڑکی لڑکے کی طرح
ذمہ داری ہمیں اپنی ہی منتخب کردہ حکومت پر ڈالنا پڑے گی اِس لئے عید
گُزرنے تک ذرا سنبھل کے رہنا اگلی تحریر معمول کے مطابق عید کے بعدمِلے گی
آپ میرے ای میل ایڈریس کے علاوہ شام 6بجے کے بعدمیرے موبائل نمبر
03143663818پر بھی مُجھ رابطہ کر سکتے ہیں(میری طرف سے آپ سب اور آپ کے اہلِ
خانہ کو بہت بہت عید مبارک) (فی ایمان ِﷲ) ۔ |